Common frontend top

ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری


دینی مدارس میں جدید فنون--- پنجاب حکومت کا ایک اہم قدم


دینی مدارس ہماری مُسلمہ علمی روایت کی آبرو ہیں ، ان کا آ ٹھ سالہ درسِ نظامی کا سلیبس اپنی جامعیت کے اعتبار سے وقیع اور معتبر ہے ۔ مختلف مسالک اور مکاتبِ فکر ایک مربوط نظام کے تحت دینی تعلیم کی ترویج میں سرگرم ِ عمل ہیں ۔ جس کے لیے، ان کے تشکیل شدہ امتحانی بورڈ ، گورنمنٹ سے باقاعدہ منظورہ شدہ اور ایک موثر نیٹ ورک کے حامل ہیں ۔ مختلف مسالک کے وفاق/تنظیم کے یہ ا دارے اپنا مستقل تنظیمی ڈھانچہ اور اپنے درسیات کے نصاب کو جدیدعصری ضروریات سے ہم آہنگ رکھنے کیلیے ’’بورڈ آف
جمعه 09 جون 2023ء مزید پڑھیے

سدا سلامت پاکستان

پیر 05 جون 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
اَسّی کی دہائی میں ارضِ وطن کی طلبہ سیاست کا ایک معروف و معتبر نام، ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری کا ہے، جن کی سرگرمیوں اور جدو جہد کا مرکزی نقطہ تاجدارِ ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے والہانہ عشق و محبت کا بھرپور و برملا اظہار و ابلاغ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ اقدس سے غیر مشروط وفاداری اور غیر متزلزل وابستگی و دل بستگی تھا۔ نظریہء پاکستان اور اس خطہ ء پاک سے وفا اور ایفا، اْن کے مشن کا نمایا ں اور معتبر حوالہ تھا، جس کو لے کر وہ
مزید پڑھیے


دینی اقدار و روایات

جمعه 02 جون 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
یہ امرمُسلمہ بھی ہے اور معتبر بھی کہ دینی اقدار وروایات کی پاسداری کے حوالے سے یہ خطّہ از حد حسّاس اور ہمیشہ مستعد اور الرٹ رہتا ہے۔فرائض دین کی ادائیگی میں تو شاید کہیں کوئی کوتاہی سرزَد ہوجائے ،لیکن شعائرِ دین کی عزت و حُرمت کے حوالے سے مفاہمت و مصلحت "Compromise" ممکن نہیں ۔ گزشتہ روز اِس کا اندازہ اور احساس اُس وقت اور زیادہ ہو ا،جب پنجاب قرآن بورڈ کے ایک اجلاس میں مزارات پر قرآنی آیات سے مُرصَّع چادریں چڑھانے پر پابندی عائد کرنے کی ریزولوشن منظور ہوئی،تو معتبر علمی و دینی شخصیات اور
مزید پڑھیے


تیز تر گامزن

پیر 22 مئی 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
اہداف تک پہنچنے اور کامیابی کے حصول کے لیے سادہ سا اصول تو یہی ہے کہ معمول کے ٹارگٹ اور ہدف کے لیے معمول کی محنت اور کوشش کافی ہوسکتی ھے اور اگر آپ غیر معمولی کامیابی چاہتے ہیں، تو اس کے لیے پھر آپ کو غیر معمولی محنت اور توانائی صرف کرنا ہوگی۔ با ب مدینۃ العلم حضرت علی المرتضیٰؓ نے بھی شایدیہی فرمایا تھا کہ کامیابی اگر محض خواہشات سے حاصل ہوتی تو دنیا کا کوئی آدمی ناکام نہ ہوتا۔ بہت سی احادیث اور فرامین میں بھی ایسی حکمت بر مبنی باتیں ہیں ،جن کو اپنا کر زندگی
مزید پڑھیے


صحت مند جسم۔صحت مند دماغ

جمعه 19 مئی 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ہمارے ضلعوں اور صوبوں کی حد براری اور بائونڈریز کے کچھ قضیے ابھی تک زیر بحث ہیں ، جس کے لیے قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ مستعد ہے۔جسکا بتیسواں اجلاس گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائو س اسلام آباد کے کمیٹی روم نمبر7 میں منعقد تھا،جس میں پارلیمنٹرین،اعلیٰ افسران او رکچھ اولمپیئن جیسے اختر رسول اور شہناز شیخ--- اپنے عہد کے ہاکی کے عظیم کھلاڑی،جنہوں نے دنیا میں پاکستان کا نام سر بلند کیا،شامل تھے،جو ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کے احیاء کا درد لیئے اس کمیٹی کے اجلاس میں موجود تھے ،جن کا سوزِ دروں یہ تھا کہ
مزید پڑھیے



پبلک پالیسی اور گورننس

پیر 15 مئی 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
گزشتہ روز،روزنامہ 92 نیوز میں یہ خبرپڑھی کہ جی سی یونیورسٹی کو پبلک پالیسی اینڈ گورننس کی نئی ڈگری کے اجراء کی اجازت مل گئی ہے۔ جس کے سبب انہیں اس مضمون میں بھی ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی کرانے کی اجازت میسر آگئی ہے۔ میں ذاتی طور پر پبلک ایڈ منسٹریشن، پبلک پالیسی اور مینجمنٹ اور بالخصوص لیڈر شپ وغیرہ کی تدریس، تعلیم اور ترویج کو اہمیت دیتا ہوں کہ نسلِ نو کو یہ مضامین ضرور پڑھنے چاہئیں تاکہ ان کی خوابیدہ صلاحیتیں بیدار ہوں۔ عمومی زندگی میں دیکھا گیا ہے کہ بہت بڑی بڑی یونیورسٹیوں
مزید پڑھیے


حضرت داتا گنج بخشؒ کا سوانح نگار

جمعه 12 مئی 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
اوقاف کے شعبہ مطبوعات نے گراں قدر کُتب کی اشاعت کا اعزاز پایا ،جن میں مصر کے مشہور سکالر اور فقیہ الشیخ عبدالرحمن الجزیزی کی مایہ ناز تصنیف’’ کتاب الفقہ علی المذاہب الاربعہ‘‘جس میں جملہ مسائل فقہ از قسم عبادات،معاملات و شخصی قوانین اورحدود و تعزیرات مذاہب اربعہ حنفی،مالکی،شافعی اور حنبلی کی روشنی میں بڑی شرح و بسط سے بیان کیے ہیں،سمیت دیگر شامل ہیں،انہیں میں سے ایک ،محمد دین فوق کی’’ سوانح حیات حضر ت داتا گنج بخشؒ ‘‘ کا ساتواںایڈ یشن اشاعت پذیر ہونے کو ہے ۔جس کی دیباچہ سازی کا فریضہ،اس وقت درپیش ہے۔ اگرچہ ابتداً یہ
مزید پڑھیے


فراست اور قیافہ شناسی

پیر 08 مئی 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
برادرِ مکرم شیخ محمد سعید نے، گزشتہ روز فون کر کے مطلع اور قدرے متنبہ کیا کہ سیّد الشہد حضرت امیر حمزہؓ کے سالانہ یوم کے حوالے سے اہتمام، شایانِ شان نہ تھا اور پھر آپ از خود بھی اس میں موجود نہ تھے، مجھے اپنی محرومی اور غیر حاضری کا احساس تو تھا ہی، لیکن شیخ صاحب کے ’’پوائنٹ آف آرڈر‘‘پر اس کی گہرائی میں اضافہ ہوگیا، خیال یہی تو تھا کہ جمعتہ المبار ک کی نشریات و خطبات ، از حد مقدس و معطر عنوان سے عطر بیز ہوں گی، مگر مختلف اعلیٰ ترین اداروں میں منعقدہ میٹنگز
مزید پڑھیے


داتاؒ دربار کار پارکنگ اور جمعۃ المبارک

جمعه 21 اپریل 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
تیرہ سال بعد ، آج داتاؒ دربار کی وسیع و عریض کار پارکنگ کو عام زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا ۔ جس کا کریڈٹ بلاشبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سر ہے ، جنہوں نے اِس اَمر کو مسلسل فوکس کیے رکھا اور بالاخر وہ اِس میں سرخرو اور کامیاب ٹھہرے ۔ حالات کبھی بھی کسی کام کے لیے سوفیصد موافق نہیں ہوتے ،لیکن کچھ کام کرنے کے لیے جرأت رندانہ اور نعرہ ٔ مستانہ کی ضرورت ہوتی ہے ، سو وہ بلند ہوگیا ، نائن اِلیون کے بعد خطّے میں دہشت گردی کے سائے گہرے ہوئے ،
مزید پڑھیے


پنجاب کی تعمیر و ترقی کا سفر

پیر 17 اپریل 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
اتوار کی صبح آرام و استراحت اور بے فکری کے حوالے سے ایک اپنا ہی لطف اور کیف رکھتی ہے، بالخصوص ماہِ رمضان المبارک میں، اس وقت کی نیند کا بڑا مزا ہے، لیکن گزشتہ روز عین انہیں لمحوں میں لاہور کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک اہم اجلاس منعقد کر رکھا تھا۔ جہاں لاہور کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تعمیراتی و ترقیاتی منصوبہ جات کی پیش رفت سے آگاہی مقصود تھی۔ مجھے یوں لگتا ہے کہ اس وقت، اس نوع کے منصوبوں میں اوقاف سر فہرست ہے۔ داتادربار کی تزئین و تدوین کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں