Common frontend top

ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری


برصغیر کا طبقاتی نظام


محمد بن احمد البیرونی، عظیم مسلم سائنسدان، ماہر ِ ارضیات، تاریخ، ریاضی، نجوم اور لسانیات کا استاد۔۔۔ جو 9 ستمبر973ء وسط ایشیا کی ریاست خوارزم کے مضافات میں پیدا ہوا۔ گیارہویں صدی عیسوی کے دوسرے عشرے میں محمود غزنوی نے خوارزم کی ریاست پر قبضہ کیا، تو البیرونی بھی 1017ء میں غزنہ سلطنت کے ساتھ وابستہ ہوکر، غزنی چلا آیا، اگلے سال اس نے یہاں ایک رصد گاہ قائم کی اور دوبرس تک مختلف تجربات اور مطالعہ میں گزرنے کے بعد، اس نے ہندوستان کا سفر اختیار کیا، دریں اثنا محمود غزنوی ہندوستان پر اپنی فتوحات کا سکہ جما
پیر 28 نومبر 2022ء مزید پڑھیے

اَلقَطر: اْجالوں کا سفر

جمعه 25 نومبر 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
قطر نے فیفا ورلڈکپ، فٹ بال میلے میں اسلامی اقدار و تعلیمات کی ترویج اور عرب روایات و کلچر کے فروغ کا اہتمام، جس خود اعتمادی اور اعزاز و اکرام سے کیا ہے، اس نے بالخصوص عالمِ اسلام کے لیے روشنی اور اْمید کے نئے دَروَاکر دیئے ہیں۔میچ کے دوران نمازکاوقت ہوتے ہی ، سٹیڈیم اذان کی روح پرورآوازسے گونج اٹھتا اور میچ رک جاتاہے،اوراس ذمہ داری پر خوبصورت لب ولہجہ کے حامل موذنین وقرأ خدمات پر مامور ہیں ،مساجد۔۔۔ کمیونٹی سنٹراوراسلامی تہذیبی مرکزکے طورپرمعتبراورمزین کئے گئے ہیں ، پورے خطے کومقدس قرآنی آیات ، احادیث نبوی اوراسلامی تاریخ
مزید پڑھیے


امورِ تجارت میں برکت

پیر 21 نومبر 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
واشنگٹن ڈی سی سے سعودی ائیرلائنزکاایئرکرافٹ:بوئنگ777 جیٹ،6604 میل (10625کلومیٹر)کی طویل مسافت طے کرکے، جدہ پر لینڈ ہوا، تو زائر کو جدہ کے ایئر پورٹ پر "At Arrival Visa"کا ایڈونچردرپیش تھا، جبکہ جدہ سے مدینہ منورہ کی متصل پرواز کے درمیان وقت بھی قدرے محدود تھا، سعودی گورنمنٹ اور سعودی ایئر لائنز کے اپنے ہی قاعدے، ضابطے ہیں۔ ان میں سے حال ہی میں متعارف کردہ ایک سکیم "At Arrival Visa"کی ہے، یعنی اگر آپ امریکہ یا یورپ سے سعودی ایئر لائنز کے ذریعہ جدہ پہنچے ہیں، اور آپ کے پاس "عمرہ ویزہ"نہیں ہے، تو آپ جدہ ایئر پورٹ سے
مزید پڑھیے


جوبادہ کَش تھے پُرانے---

جمعه 18 نومبر 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ایک زمانہ تھا جب اوقاف علماء اکیڈمی--- دینی اور دنیاوی علوم کے حسین امتزاج سے مزّین اور روایتِ علم کے اسلامی و دینی تقدس و اعزاز سے آراستہ… ابو المظفر محی الدین اورنگ زیب کی بادشاہی مسجد کے پہلو اور حکیم الامت حضرت اقبال کے مزار سے متصل پوری شان و شوکت اور اعزاز و اکرام کے ساتھ جلوہ آرأ تھی ، نصف صدی قبل پہاں پر ’’تخصص فی العلوم العربیہ والاسلامیہ‘‘کا دوسالہ ڈگری کورس رائج ہوا، جس کی بدولت یہاں سے ایسے دینی سکالرز اور علماء فارغ التحصیل ہوئے ، جو مختلف اعلیٰ اداروں اور غیر ملکی یونیورسٹیوں میں
مزید پڑھیے


تقریب کچھ تو بہر ملاقات چاہیے

جمعه 11 نومبر 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
سعودی ایئرلائن کے بوئنگ777 پر 8,879 میل کی مسافت طے کر کے، 2 نومبرکو تقریباً4بجے سہ پہر جہا ز نے لینڈ کیا تو امیگریشن کے مراحل ہمیشہ کی طرح درپیش تھے، ہر ملک، ہر خطّے، ہر بر اعظم اور ہر رنگ و نسل کا آدمی ایک ہی طرح صَف بستَہ تھا۔کہیں کسی کو کوئی استثنائی صورت میسر نہ تھی۔ ایک نظم اور ڈسپلن، سٹیٹ آفس کا عملہ الرٹ، چاک و چوبند، معاون اور مدد گار، واشنگٹن کے ڈیلس ایئر پورٹ پر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری چیئرمین انٹرنیشنل پیس مشن احباب کے ساتھ موجود تھے، ایئر پورٹ سے باہر نکلے
مزید پڑھیے



پھریوں ہواکہ۔۔۔۔

پیر 31 اکتوبر 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
گزشتہ عشرہ کافی ہنگامہ خیز رہا‘16اکتوبر 2022ء کو جناب وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز میں تشریف آوری پر ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی امور کی اَپ گریڈیشن کی نوید سنائی‘ جس سے راقم بھی بہرہ مند ہوا۔ازاں بعد مجریہ احکام اس وقت موصول ہوئے ، جب راقم کو 22اکتوبر 2022ء کو اپنے آبائے کرام اور اجداد مطہرات کے سالانہ عرس پر حاضری کے لیے روانہ ہونے کو تھا ،چند لمحوں میں چارج سے سبکدوش ہو کر ،عازم درگاہِ مقدسہ نارنگ شریف ہو گیا۔نومبر سے دو ہفتے کے لیے ’’ایکس پاکستان لیو‘‘ یعنی رخصت بیرون ملک
مزید پڑھیے


’’سلطانے رفت وسلطانے آمد‘‘

جمعه 28 اکتوبر 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
خانوادۂ گولڑہ شریف کے سرخیل ، پیر معین الحق گیلانی کی ہمراہی وہمرکابی میں، طویل عرصے کے بعد،پاکپتن شریف کا سفرِ سعادت میسر ہوا ۔ آپ کی معیت وصحبت بہت سے معارف وحجابات کی عقدہ کُشائی کا ذریعہ بنتی ہے ، حضر ت پیر مہر علی شاہؒ کی مسند کے وارث، حضرت لالہ جی صاحب کی محبتوں و عنایتوں کے امین اورحسینی فکر اور اسلوب کے علمبردار ہیں ۔ مخدوم سیّد محمدحسینی گیسودراز کے افادات والتفات کے بیان پر طبیعت رواں ہوئی ، تو سفر نورٌ علی نور ہوگیا۔ آپ کا اصل نام محمد لیکن تاریخ میں
مزید پڑھیے


آئمہ و خطبا کی اَپ گریڈیشن۔۔۔۔لائقِ تحسین

پیر 24 اکتوبر 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
عہد حاضر کے مفاسد میں آئمہ و خطبا اور موذنین و خدام کی ناقدری اور اْن پر بے جا طعن و تشنیع ایک وبا کی صورت اختیار کر چکی ہے‘ مسجد کمیٹیاں رعونت زدہ سرمایہ داروں اور نخوت آمیز تقویٰ داروں کی آماجگاہ اور مسجد کا عملہ ہر وقت ان کے براہِ راست نشانے پر رہتا ہے۔امتدادِ زمانہ کے سبب اس شعبے کی اہمیت اور وقعت میں کمی واقع ہوئی ہے‘ جبکہ امام کی عزت و عظمت مسلم سوسائٹی کا خاصہ رہی۔گزشتہ صدی کے آخری عشروں تک تو صورتحال بہت بہتر تھی‘ مسجد ‘ ہماری سوسائٹی کا نیو کلس اور
مزید پڑھیے


نکلے تیری تلاش میں۔۔۔

پیر 17 اکتوبر 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ماہِ ربیع الاوّل اوربالخصوص میلاد شریف کی رحمت بھری پھوار او ر اس کے علم آفریں اور نور پرور اہتمامات روبہ عمل ہیں۔مینارِ پاکستان کے سائے میں عالمی میلاد کانفرنس میں جامعۃ الازھر مصرسے ڈاکٹر ابراہیم صلاح الہدہداورالدکتوراحمدمحمود حسن شریف تشریف فرما ہوئے،الازھر شریف اورپاکستان کے خوش عقیدہ سُنی مسلمان محبت ِ رسول ؐ اورتصوّف وطریقت میں ہم مشرب ہونے کے سبب باہمی موانست کے رشتے میں پیوست ہیں۔اسی طرح وفاقی حکومت کے زیر اہتمام 12ربیع الاوّل کو اسلام آباد میں منعقدہ قومی سیرت کانفرنس میں رابطہ عالمِ اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی جو کہ امام
مزید پڑھیے


پھُوٹا جو سینۂ شبِ تار اَلَست سے

اتوار 09 اکتوبر 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
عشرہ شانِ رحمۃٌ للعالمین کے سلسلے میں ، جمعتہ المبارک کے موقع پر ،صوبہ بھرمیں رحمۃٌ للعالمینﷺ کانفرنسز کا اہتمام ہوااور گزشتہ روزلاہور میں صوبائی سیرت کانفرنس کے موقع پر صوبائی مقابلہ کتب سیر ت و مجموعہ ہائے نعت کے حوالے سے یکم محرم الحرام یا 30 ذی الحجہ1443ئ، پنجاب سے طبع ہونے والی بہترین کتب کو اعزازات عطا ہوئے ۔اس کے ساتھ الحمراء آرٹ گیلری میں کتبِ سیرت ، اسلامیات و پاکستانیات کے حوالے سے نمائشِ کتب کا اہتمام بھی ازحد دلنشین اور علم آفریں تھا، اسی طرح قومی سطح پر یہ اہتمامات ، اس سے بھی بڑھ کر
مزید پڑھیے








اہم خبریں