Common frontend top

ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری


خاکِ مرقد پر تری،لے کر یہ فریاد آؤں گا


والدہ مرحومہ مغفورہ کی رسم ِ چہلم گزشتہ روز آبائی قریئے،محلہ پیر بخاری نارنگ شریف میں ادا ہوئی، یوں اْن کے سانحہء ارتحال کو تقریباً چالیس روز گزرگئے، لیکن اِن شب و روز میں کوئی ایک ساعت اور لمحہ بھی ایسا نہ ہوگا، جو اْن کی یاد اور تصوّر سے خالی ہو۔ غالباً اشفاق صاحب نے کہا تھا اور درست ہی کہا کہ ماں کسی بھی عمر میں آپ سے جدا ہو، اْس کی جدائی اور فراق، آپ کی زندگی کا نقشہ ہی بدل دیتا ہے۔ شام و سحر بے کیف اور حیات کے رنگ پھیکے پڑتے دیکھائی دیتے ہیں۔ماں
پیر 29  اگست 2022ء مزید پڑھیے

شجرۂ طیّبہ

جمعه 26  اگست 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
محرم الحرام کے گداز لمحے رخصت ہو رہے ہیں، لیکن کربلا کے میدان میں حق اور حقانیت کے جو عنوان نواسۂ رسولؐنے آراستہ کردیئے ،و ہ تاریخ سے کبھی محونہ ہوسکیں گے ۔ علم و حکمت اور طریقت و معرفت کے سَوتے ان کے دَر سے کل بھی پھوٹتے تھے اور آئندہ بھی رواں دواں ہوں گے ۔ پیش آمدہ ایام--- مظہرِ العلوم الخفیہ و الجلیہ حضرت داتا گنج بخشؒ کے تذکرہ سے مزین و مستنیر ہوں گے ۔جن کا قلم تذکارِ اہل ِ بیت میں ، محبت و عقیدت کے نئے دَر وَا کرتا جاتا اور صدق وصفا کے
مزید پڑھیے


امیرِ ریاست کون ہو۔۔۔؟

پیر 22  اگست 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ابو نصر الفارابی دسویں صدی عیسوی کا معروف مسلم سکالر اور فلسفی تھا، جو 870ء میں وسط ایشیا کی ریاست ترکستان میں پیدا ہو ا، تحصیل ِعلم کے سلسلے میں طویل عرصہ بغداد میں مقیم رہا، پہلے ترک فلسفی اور عالم کے طور پر شہر ت حاصل کی۔ آبائی پیشہ سپہ گری تھا۔ باپ فوج کا سپہ سالار تھا۔ فارابی خاندانی پیشے کو ترک کرکے علوم و فنون میں مہارت کی طرف متوجہ ہوا اور اپنے عہد کے نامور اساتذہ اور علماء سے اکتسابِ فیض کیا۔ فلسفہ یونان کا خوگر اور منطق، ادبیات، نحو اور علوم عقیلہ کے ساتھ
مزید پڑھیے


سرمایۂ آگہی

جمعه 19  اگست 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
علماء کی مجالس ایمان افروز و علم آفریں اور صوفیا کی محافل یقینا نور پَر ور ہوتی ہیں ۔ خانقاہیں اور خانوادے محبت کی سوغات تقسیم کرنے میںمنہمک اور کشادہ دلی و وسعتِ ظرفی کے امین، انسان دوستی اور غریب پروری کے داعی اورعلمبردار، جبکہ دوسری طرف بعض نو آموز مذہبی حلقوں میں،علم کی سَان، عروض کی کسوٹی اور شریعت کی چھَلنی اتنی کڑی کہ شاید ہی کوئی چھَن کر اسلام اور ایقان کے مقام رفیع تو کجا، ابتدائی منزل تک ہی پہنچ پائے۔آپ کو اگر کوئی پسند نہیں ، تو اس کو اسلام یاسنّیت کے دائرے سے باہر دھکیلنے
مزید پڑھیے


وزیر اعلیٰ پنجاب کی داتاؒ دربار حاضری

جمعه 12  اگست 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
عاشورہ اور بالخصوص یومِ عاشورہ بحُسن و خوبی،اختتام پذیر ہوا، عقیدت وارادت اور امن وامان سے مذہبی تقریبات ادا ہوئیں ، انتظامی سطح پر متعلقہ پولیس ، سیکیورٹی ادارے ، اور محکمہ داخلہ جبکہ فکری اور فنی سطح پرمحکمہ اوقاف و مذہبی امور اور جملہ دینی طبقات مستعدر ہے ، محرم کی اسی ہماہمی اور گہما گہمی میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ،داتاؒ دربار کے 979 غسل مبارک میں بطور ِ مہمانِ خصوصی اپنے پورے لائو لشکر--- بالخصوس چوہدری راسخ الہٰی، حافظ عمار یاسر، محمد خاں بھٹی ،آئی جی پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری (داخلہ)کے ساتھ صوبائی کابینہ
مزید پڑھیے



پس بنائے لااِ لہٰ گردیدہ است

پیر 08  اگست 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
محرم الحرام کے یہ ایام ہمیشہ سے بڑے سعادت آفریں اور انتظامی طور پر قدرے معرکہ آرائ--- وہ اس طور پر کہ بر صغیر میں سلسلہ چشتیہ کی عظیم المرتبت ہستی حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒکے سالانہ عرس کی 15روزہ تقریبات جو کہ 25 ذوالحجہ سے افتتاح پذیر ہوکر، دس محرم الحرام تک جاری رہتی ہیں،کا نقطہ کمال" بہشتی دروازے "کی قفل کشائی کی رسم ہے، جو 5 محرم سے 10 محرم روزانہ ادا ہوتی ہے۔عقیدت مندوں کا جوش و جذبہ دیدنی ہوتا ہے۔ عرس تقریبات کا دائرہ کئی دنوں پر محیط اور انتظامات کا پھیلاؤ کئی
مزید پڑھیے


ـ"سیاسی انتہا پسندی"

جمعه 05  اگست 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب نے ، صوبے بھر کی مقتدر دینی اور مذہبی شخصیات کو، رواں ماہ یعنی محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی کو مضبوط اور مستحکم رکھنے کے لیے ، مدعو کر رکھا تھا ، امن اور استحکام کی تو سوسائٹی اور سٹیٹ کو ہمیشہ، ہی ضرورت ہوتی ہے ، قمری سال کے آغاز پر اس اہتمام کے اثرات ، مابعد بھی جاری رہتے ہیں ، سب سے بڑھ کر یہ کہ اس اجلاس میں عمائدینِ حکومت، بالخصوص چیف سیکرٹری ، آئی جی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری (داخلہ)و دیگر ،شرکأ اجلاس اور بالخصوص علماء اس
مزید پڑھیے


خداوندا !خدائی درد سر ہے

پیر 01  اگست 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
محرم الحرام 1444ھ کے یہ ایامِ خاص، خلیفۃ المسلمین، مراد رسول حضرت عمر فاروق اعظم ؓکی یاد، افکار، تعلیمات، طرزِ زیست اور اسلوب ِ حیات کو تازہ کرنے کی طرف متوجہ کر رہے ہیں، تاکہ انسانیت اپنے سیاسی، معاشی اور معاشرتی بحرانوں سے نکل کر صراطِ مستقیم پر گامزن ہوسکے۔ ہمارے دین نے انسانی معاشرے اور نظمِ مملکت کے لیے جو اصول بیان کیے ہیں، وہ تو واقعی بڑے بلند اور اعلیٰ ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ ان پر کبھی عمل بھی ہوسکا،اور اگر ہوا تو اس کا عملی منظر اور مظہر اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ کہا
مزید پڑھیے


عطائے سیّدہ زہرائ---

جمعه 29 جولائی 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
والدہ ماجدہ گزشتہ منگل کو اللہ کی بارگاہ میں پیش ہوگئیں، جس تَن لاگے، سوتَن جانے، یہ سانحہ اور صدمہ جس پر گزرے، وہی اس کی شدت اور گہرائی کو جانتا اور جان سکتا ہے،اگر زندگی کہیں رُک سکتی اور گردشِ دوراں کو ساکت ہو نا ہوتا، تو شاید اس لمحے ہو جاتا، جب ابوأ کے مقام پر، سیاہ پہاڑوں کے حصار میں، چھ سال کی عمر میں وہ عظیم تر ہستی ---جو وجہہ تخلیق کائنات تھی، کی والدہ دنیا سے تشریف لے گئیں، اورظاہری نگہداشت پہ مامور اس بلند بخت خاتون اُمِّ ایمن سے آپؐاپنا ہاتھ چھُڑا کر، اپنی
مزید پڑھیے


نیا انتخابی نظام

پیر 18 جولائی 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
آج18 ذی الحجہ ہے، خلیفہ سوم حضرت عثمانِ غنی ذوالنورین کا یومِ شہادت، جنہوں نے آج سے سوا چودہ سو سال قبل،ارض ِ مقد س مدینہ منورہ میں اس وقت جامِ شہادت نوش کیا، جب آپؓ دنیا کی سب سے عظیم اور مضبوط سلطنت کے خلیفہ اور حکمران تھے، اور ان کا انتخاب اس وقیع انتخابی کونسل کے نتیجے میں معرض عمل میں آیا تھا، جس کی تشکیل ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت حضرت عمرِ فاروقؓ نے ابو لولو فیروز کے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی حالت میں اس وقت فرمائی، جب آپؓ کو اپنا جانشین نامزد کرنے کا
مزید پڑھیے








اہم خبریں