Common frontend top

اداریہ


مضبوط معیشت کے لئے سمگلنگ کا خاتمہ ضروری


وزیر اعظم شہباز شریف نے ایبٹ آباد میں شہید کسٹم انسپکٹر حسنین علی زیدی کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر ملکی معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی۔ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے کسی بھی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے فرض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کرنے والے سول و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کے لئے شہدا پیکیج کا اعلان کیا اور کہا کہ قوم کے عظیم سپوت جان ہتھیلی پر رکھ کر
هفته 27 اپریل 2024ء مزید پڑھیے

امریکہ کا انسانی حقوق کے حوالے سے دوہرا معیار!

هفته 27 اپریل 2024ء
اداریہ
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ کے مندرجات کو غیرمنصفانہ، غلط معلومات پر مبنی اور زمینی حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ہر سال امریکی دفتر خارجہ انسانی حقوق کی رپورٹ کے ذریعے دنیا کو بتاتا ہے کہ دنیا کے کن کن ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ۔اس بنا پر متعلقہ ممالک کے خلاف کارروائی کا بھی دعویٰ کیا جاتا ہے مگر امریکہ انسانی حقوق کی رپورٹ کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتا ہے جس کا ثبوت امریکہ کا بھارتی وزیراعظم کو مسلمانوں کے
مزید پڑھیے


آزاد ریاست کے بدلے حماس کی امن پیشکش

هفته 27 اپریل 2024ء
اداریہ
حماس نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی شرط پر مسلح مزاحمت ترک کرنے کی پیشکش کی ہے، غزہ میں دو سو دن سے جاری اسرائیلی حملوں میں پینتیس ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں،امریکہ کی بھرپور مدد اور جدید اسلحہ کی فراوانی کے باوجود اسرائیل فلسطینیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔دوسری طرف عالمی برادری نے اسرائیلی کارروائیوں کو سفاکیت قرار دے کر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ان حالات میں حماس کی طرف سے آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مستقل جنگ بندی کا ذریعہ بن سکتا ہے،حماس کی شرط اس لحاظ سے جائز
مزید پڑھیے


پاک ایران ’’خوشحالی سرحد‘‘

جمعه 26 اپریل 2024ء
اداریہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر اٹھائیس نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔اعلامیہ میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا ،دونوں برادر ممالک نے تجارتی سرگرمیاں بڑھانے پر اتفاق کیا، یہ طے پایا کہ امن کی سرحد کو ’’ خوشحالی کی سرحد‘‘ میں تبدیل کر دیا جائیگا۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگلے پانچ سال میں دو طرفہ تجارت کا حجم دس ارب ڈالر سالانہ تک لایا جائے گا،آزاد تجارت کے معاہدے کی تکمیل جلد ہو گی۔مشترکہ اعلامیہ میں اس امر پر اتفاق کیا گیا
مزید پڑھیے


گندم خریداری پالیسی اور کسانوں کی حالت زار

جمعه 26 اپریل 2024ء
اداریہ
حکومت کی ناقص گندم خریدا ری پالیسی اور کاشتکاروں کے مالی استحصال کے خلاف کسان بورڈ کے تمام ڈی سی آفسز کے باہر دھرنے جاری رہے۔ کسان بورڈ پاکستان کے صدر اور جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ گندم کے خریداری نرخ اوپن مارکیٹ میں 700روپے فی من تک گر چکے ہیں، کسانوں کا استحصال بند نہ کیا گیا تو آئندہ برس گندم کاشت نہیں کرینگے۔ادھر پنجاب اسمبلی میں بھی حکومت کی گندم خریداری مہم پرحکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک ہو گئے اورحکومت کی گندم خریداری مہم پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔کاشتکاروں کو ہر
مزید پڑھیے



وزیر اعظم کو سیاسی مفاہمت کا مشورہ

جمعه 26 اپریل 2024ء
اداریہ
کراچی کی تاجر برادری نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران انہیں بانی تحریک انصاف عمران خان سمیت اپوزیشن قوتوں کے ساتھ بات چیت کا مشورہ دیا ہے۔تاجروں نے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میںان خدشات کا اظہار کیا کہ موجودہ حالات میں خاص طور پر توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور حکومت کی متضاد پالیسیوں کے ساتھ کاروبار کرنا تقریباً ناممکن ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران کراچی کی تاجر برادری نے وزیراعظم کے معیشت کی بہتری کے ’عزم‘ کو سراہا، لیکن انہیں مشورہ دیا
مزید پڑھیے


خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں

بدھ 24 اپریل 2024ء
اداریہ
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک کر دئیے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشن کیے، انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا گیا جہاں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دوسرا آپریشن ڈیرہ اسماعیل میں کیا گیا جہاں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں اور سمگلروں کا گٹھ جوڑ ہے ،جس نے محکمہ ایکسائز اور کسمٹز کے کئی ملازمین
مزید پڑھیے


ماتحت عدلیہ کے ججوں کو سزائیں

بدھ 24 اپریل 2024ء
اداریہ
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کرپشن، مسن کنڈکٹ کے الزامات ثابت ہونے پر ایک سول جج کو ملازمت سے برخاست، ایک کی 3سال تک 19ویں سکیل کی مراعات کی کٹوتی، ایڈیشنل سیشن جج کی ماہانہ مراعات، پنشن و دیگر مراعات ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ الزامات سے بری ہونے والے ایک سول جج کی انکوائری ختم کر دی گئی۔ اس میں شبہ نہیں کہ ماتحت عدلیہ کو ہمیشہ کرپشن اور مس کنڈکٹ جیسے الزامات کا سامنا رہا ہے۔ اس بارے میں سائلین کی شکایات عام ہیں۔ عدلیہ انصاف فراہم کرنے والا معتبر ترین ادارہ ہے جو
مزید پڑھیے


پاکستان و ایران کے درمیان معاہدے

بدھ 24 اپریل 2024ء
اداریہ
پاکستان اور ایران کے درمیان آٹھ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ایرانی صدر جناب ابراہیم رئیسی کے دورے کے موقع پر دونوں ملکوں نے خطے اور بین الاقوامی سیاست ،معیشت کی بحالی، سکیورٹی اور تجارت کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کے امکانات تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔گزشتہ آٹھ سال کے دوران دوطرفہ رابطوں اور آگے بڑھنے کے حوالے سے ایرانی صدر کا یہ دورہ خاص اہمیت رکھتا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ملاقات کے دوران اگلے پانچ برسوں میں دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب امریکی
مزید پڑھیے


خیبر پی کے:کسٹمز اہلکاروں کی شہادت

منگل 23 اپریل 2024ء
اداریہ
خیبرپختونخوا میں کسٹم اہلکاروں پر حملوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ صوبے کے جنوبی اضلاع میں کسٹم حکام ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں۔صوبہ بھر میں سمگلروں کے خلاف کریک ڈائون کے بعد دہشت گردوں نے کسٹم اہلکاروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔اس وقت خیبر پی کے کے جنوبی اضلاع میں سمگلر کافی حد تک سرگرم ہیں ،جبکہ ان سمگلروں کی روک تھام کے لیے کسٹمز حکام اور ایکسائز کے ملازمین کو ذمہ داری دی گئی ہے لیکن یہ ان دونوں ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے پاس
مزید پڑھیے








اہم خبریں