Common frontend top

اداریہ


منشیات فروشوں کی گرفتاری کی ویڈیو بنانے کا حکم!


لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے منشیات کے ملزمان کی گرفتاری کے نئے اصول وضع کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی ویڈیو بنانے کے انتظامات کے لیے حکومت پنجاب کو چھ ماہ کا وقت دیا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد 8ملین سے تجاوز کر چکی ہے جس میں 78فیصد مرد اور 22فیصد خواتین شامل ہیں۔ بدقسمتی سے منشیات استعمال کرنے والوں میں بچوں اور خواتین کی تعداد میں اضافہ تشویش ناک حد تک بڑھ چکا ہے جس کی ایک وجہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے رجحان
پیر 08 اپریل 2024ء مزید پڑھیے

سکیورٹی فورسز کی دہشت گرد گروپوں کیخلاف کارروائیاں

پیر 08 اپریل 2024ء
اداریہ
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان کے اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی دو الگ الگ آپریشنوں میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کیآپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد آٹھ دہشت گرد مارے گئے، بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ عسکریت پسند سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے تھے۔دہشت گردوں کے پاس سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ
مزید پڑھیے


بڑے ٹیکس دہندگان و برآمد کنندگان کے لئے پاکستان آنر کارڈ

اتوار 07 اپریل 2024ء
اداریہ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بڑے ٹیکس دہندگان کے لیے آنر کارڈ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔آنر کارڈ وصول کرنے والوں کو ایک سال کے لیے سہولیات و مراعات دی جائیں گی۔ جس کے تحت نمایاں ٹیکس گزاروں کو تمام ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لائونجز تک رسائی ملے گی۔ آنر کارڈ رکھنے والوں کو وزیر اعظم کے ساتھ سالانہ ڈنر پر مدعو کیا جائے گا ۔ ایف بی آر مطابق 9بڑے برآمدکنندگان کو ہی آنر کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ ٹاپ ٹیکس پیئرز کے لیے آنر کارڈ سکیم کا اجرا ایف بی
مزید پڑھیے


بھارتی ایجنسی کے پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہونیکا انکشاف

اتوار 07 اپریل 2024ء
اداریہ
سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے دو شہریوں کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر بھارت سے جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارت کی خفیہ ایجنسی را کی مختلف ممالک میں ٹارگٹ کلنگ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی ایجنسی کی عالمی قوانین کے برخلاف کارروائیاں صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں بلکہ کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنمائوں کے قتل کی منصوبہ بندی عالمی تحقیقاتی اداروں بالخصوص امریکہ کی ایجنسیاں ثابت کر چکی ہیں۔ یہی نہیں خود امریکہ میں بھی
مزید پڑھیے


فلسطینیوں کے حق میں پاکستان کی قرارداد منظور

اتوار 07 اپریل 2024ء
اداریہ
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے فلسطینیوں کے حق میں پاکستان کی قرارداد منظور کر لی ہے جس میں اسرائیل کو جنگ اور انسانیت کیخلاف جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے ، غزہ میں فوری جنگ بندی اورہنگامی بنیادوں پر انسانی رسائی اور امداد کا مطالبہ کیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کل 47 رکن ممالک میں سے 28 نے قرارداد کی حمایت اور 6 نے مخالفت میں ووٹ دیئے جبکہ 13 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا،مخالفت کرنیوالے ملکوں میں امریکا، جرمنی، ارجنٹائن، بلغاریہ، پیراگوئے اور ملاوی شامل ہیں۔7 اکتوبر 2023ء سے لے کر اب تک
مزید پڑھیے



جماعت اسلامی کے نئے مرکزی امیر کا انتخاب

هفته 06 اپریل 2024ء
اداریہ
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن آئندہ پانچ سال کے لیے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر منتخب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے 80فیصد ووٹ حاصل کیے۔ وہ جماعت اسلامی کے چھٹے امیر ہیں۔ ان کی مدت امارت اپریل 2029ء تک ہو گی۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جماعت اسلامی پاکستان واحد مذہبی و سیاسی جماعت ہے جس میں پارٹی الیکشن باقاعدگی سے ہوتے ہیں۔ پارٹی کی امارت کے لئے کوئی امیدوار خود کو پیش نہیں کرتا بلکہ اس کے لئے ناموںکا اعلان انتخابی کمشن کرتا ہے۔ملک کی دوسری جماعتوں کے برعکس جماعت اسلامی میں سیاسی وراثت
مزید پڑھیے


بجلی اور گیس کا گردشی قرض 55کھرب:اصلاحات ناگزیر!

هفته 06 اپریل 2024ء
اداریہ
عالمی بینک نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ بجلی اور گیس کا گردشی قرضہ 55کھرب سے تجاوز کر چکا ہے اگر حکومت نے اصلاحات نہ کیں تو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا مزید بوجھ غریب عوام کو برداشت کرنا پڑے گا۔سابق نگران حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ماسوائے کراچی 3781ارب روپے مالیت کی بجلی سسٹم میں ڈالی جاتی ہے جبکہ بلنگ کی صورت میں 3192ارب وصول ہوتے ہیں جبکہ 589ارب کی بجلی چوری ہو جاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بجلی اور گیس کی چوری حکومتی اعداد
مزید پڑھیے


پاکستان کا ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

هفته 06 اپریل 2024ء
اداریہ
پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ بات چیت کے کسی بھی امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے توقع طاہر کی ہے کہ عبوری افغان حکومت دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ان کا یہ بیان طالبان کے ایک سینئر رکن کی جانب سے پاکستان اور ٹی ٹی پی پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے پر زور دینے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ افغانستان کے نائب
مزید پڑھیے


نیدرلینڈزسے ڈیری ٹیکنالوجی درآمد کرنے کی ضرورت

جمعه 05 اپریل 2024ء
اداریہ
وفاقی وزیرخزانہ و ریونیو محمد اورنگزیب نے کہا ہے :پاکستان زراعت، ڈیری اور زرعی پیداوار میں نیدرلینڈز کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے جس سے پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن بدقسمتی کے ساتھ پاکستان نے زرعی شعبہ میں وہ ترقی نہیں کی ،جو اسے کرنی چاہیے تھی ۔اس کی وجہ پاکستانی کسانوں کے پاس جدید زرعی آلات کا نہ ہو نا اور دوسرا زراعت کے ساتھ وابستہ شعبوں میں جدید اصلاحات کا نہ ہونا بھی شامل ہے ۔ہالینڈ میں ایک گائے سالانہ 8,500لیٹر دودھ دیتی ہے، جبکہ کئی کسان اس مقدار کو
مزید پڑھیے


صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات

جمعه 05 اپریل 2024ء
اداریہ
پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے بدھ کے روز صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف نے صدر مملکت کو دہشت گردی کے خلاف جاری فوجی آپریشنز سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے فوج کیخلاف الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رخنہ ڈالنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔ملک کے موجودہ حالات میں صدر مملکت اور آرمی چیف کے مابین ملاقات ملکی استحکام اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے حوالے سے انتہائی خوش آئند ہے۔ ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی صورتحال کا تقاضا یہی ہے
مزید پڑھیے








اہم خبریں