لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی لاہور میں گالف کھیلنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔آسٹریلوی کرکٹرز نے لاہور کے مقامی گولف کلب میں گالف میچ کھیلا، ایسے میں کپتان پیٹ کمنز نے سوشل میڈیا پر گولف کھیلنے کی اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے ۔مہمان کرکٹرز صبح کے اوقات میں گالف کھیلنے کے لیے کلب پہنچے ۔پیٹ کمنز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لاہور میں ڈے آف گزارنے کا اچھا موقع ملا۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’گالف کورس پر صبح بہت اچھی گزری۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔