لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔محمد یوسف نے ٹوئٹر پر اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں انہیں بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے بیٹی کیلئے پیغام میں لکھا کہ میری گڑیا تیری رخصت کا دن بھی آگیا آخر،سمٹ آیا ہے آنکھوں میں تیرا بیتا ہوا بچپن،ابھی کل کی ہی باتیں ہیں تو اک ننھی سی گڑیا تھی، میرے آنگن میں ٹھہریں گی تیری یادیں تیری باتیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ لومبارک ہو تمہیں وقت سفراب الوداع، جائو بابل کے نگر سے اپنے گھر، الوداع ، اے میری دخترمیری نور نظر اب الوداع۔