Common frontend top

کھیل


سابق بھارتی کپتان دھونی نے 7 نمبرکی جرسی پہننے کی وجہ بتا دی

هفته 19 مارچ 2022ء
ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی نے نمبر 7 کی جرسی پہننے کی وجہ بتادی۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس دھونی نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے شروع میں سوچا کہ 7 میرے لیے اور ان سب کے لیے ایک خوش قسمت نمبر ہے لیکن میں نے اس نمبر کا انتخاب ایک بہت ہی سادہ وجہ سے کیا۔ایم ایس دھونی نے کہا کہ میں 7 جولائی کو پیدا ہوا تھا، اس لیے یہ 7ویں مہینے کا 7 واں دن ہے اور اسی وجہ سے میں نے 7 نمبر کی جرسی کا
مزید پڑھیے


یوم پاکستان پوٹھوہار کبڈی کپ 22 مارچ سے شروع ہوگا

هفته 19 مارچ 2022ء
راولپنڈی (رپورٹر92نیوز) پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے تعاون سے یوم پاکستان پوٹھوہار کبڈی کپ ٹورنامنٹ 22 مارچ سے دھمیال سٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر و صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ ہونگے ۔
مزید پڑھیے


انڈین ویلز ماسٹرز، رافیل نڈال نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

هفته 19 مارچ 2022ء
انڈین ویلز (سپورٹس ڈیسک) امریکہ میں جاری انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک رافیل نے آسٹریلیا کے نک کیرگیوس کو سخت مقابلے میں 7-6، 5-7 اور 6-4 سے شکست دے کر لاسٹ فور راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ لگاتار 19 میچز جیتے ہیں اور ان کا مقابلہ سیمی فائنل میں ہموطن کارلوس الکراز گارفیا سے ہوگا۔
مزید پڑھیے


مارک وڈ آئی پی ایل سے دستبردار

هفته 19 مارچ 2022ء
لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ آئی پی ایل 2022 سے دستبردار ہوگئے ہیں، وہ لکھنؤ سپر جائنٹس کا حصہ ہیں۔ گزشتہ ہفتے نارتھ ساؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران دائیں کہنی میں چوٹ لگنے کے بعد انہوں نے آئی پی ایل میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سپر جائنٹس کو انگلش کرکٹ بورڈ سے موصولہ میڈیکل اپ ڈیٹ میں ووڈ کو فی الحال بولنگ سے روک دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے


ون ڈے ، ٹی 20 سیریز کا پنڈی یا لاہور میں انعقاد، غور جاری

جمعه 18 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز کے پنڈی یا لاہور میں انعقاد بارے حتمی فیصلہ کے لئے غور جاری ہے ۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی تک سیریز شیڈول کے مطابق راولپنڈی میں ہی کھیلی جائے گی۔ تاہم بورڈ پالیسی کے مطابق متبادل انتظامات بھی کر رہا ہے ۔وائٹ بال سیریز وینیو بارے حتمی فیصلہ سکیورٹی اداروں کی مشاورت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پنڈی میں کسی سیاسی ہلچل کی وجہ سے سیریز نہ ہونے پر اولین ترجیح لاہور ہو گا۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم بھی لاہور
مزید پڑھیے



پی سی بی نے آئی سی سی کے کیوریٹر لمسڈن کی خدمات حاصل کر لیں

جمعه 18 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے آئی سی سی اکیڈمی کے ہیڈ کیوریٹر ٹوبی لمسڈن کی خدمات حاصل کر لیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پچز کی اپ گریڈیشن کے پلان کے لئے ٹوبی لمسڈن کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ ٹوبی لمسڈن قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے لیے تیار کی جانے والی پچ کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ ٹوبی لمسڈن مقامی گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ مل کر پچ کی تیاری کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ آئی سی سی اکیڈمی کے ہیڈ کیوریٹر
مزید پڑھیے


آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے ، ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان ؛آصف آفریدی، محمد حارث بھی شامل

جمعه 18 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ لیفٹ ارم اسپنر آصف آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔آصف آفریدی نے حال ہی میں مکمل ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے 5 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ محمد حارث نے 5 میچز میں 166 رنز اسکور کیے تھے ۔ دوسری
مزید پڑھیے


لاہور ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرینگے :بابراعظم

جمعرات 17 مارچ 2022ء
کراچی (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ امید تھی کہ کراچی ٹیسٹ میں شکست سے بچنے میں کامیاب ہوجائیں گے ، ٹیم ورک کی بدولت میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہے ۔ لاہور ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ٹیسٹ کے بعد آن لائن پریس کانفرنس میں کیا۔ بابر اعظم نے کہا کہ میچ کا ڈرا ہوجانا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، موقع کی نزاکت کے مطابق وکٹ پر زیادہ سے زیادہ روکنے کی کوشش کی ،عبداللہ شفیق
مزید پڑھیے


ٹیسٹ رینکنگ :بابراعظم نے کوہلی کو پیچھے دھکیل دیا شاہین کی5ویں پوزیشن

جمعرات 17 مارچ 2022ء
دبئی( نیٹ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک درجے ترقی پا کر آٹھویں پوزیشن حاصل کر لی جبکہ ویرات کوہلی 4 درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے لبوشن پہلے ، انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے اور آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔بولرز میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے ، بھارت کے ایشون دوسرے ، جنوبی افریقہ کے ربادا تیسرے نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیے


پاکستان کپ: شرجیل کی ڈبل سنچری کی بدولت سندھ فاتح

جمعرات 17 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک روزہ میچوں پر مشتمل پاکستان کپ میں ہاؤس آف ناردرن اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں شرجیل خان کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت سندھ نے خیبر پختونخوا کو 29 رنز سے شکست دے دی۔ اوپنر نے 136 گیندوں پر 19 چوکوں اور 14 چھکوں کی بدولت 206رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ شاہنواز دھانی نے 64 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب نے ناردرن کو 66 رنز سے ہرادیا۔240 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی پوری ٹیم
مزید پڑھیے








اہم خبریں