کراچی( نیٹ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیمار کمسن بچے کے علاج کے لیے اہلخانہ سے رابطہ کرلیا۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ایک مداح نے شاہد آفریدی اور محمد رضوان سے اپنے بیٹے کا آپریشن کرانے کی اپیل کی تھی جبکہ شاہد آفریدی نے باپ اور بیٹے کی آواز ان تک پہنچانے کے لیے ٹوئٹر صارف کا فوری شکریہ ادا کیا۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’اس بچے کی طرف میری توجہ دلانے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘سابق کپتان نے کہا کہ ’میری ٹیم نے بچے کے خاندان سے رابطہ کیا، ہم اس بچے کی دیکھ بھال اور مدد فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے ۔‘واضح رہے کہ کم سن بچے اور اُس کے والد کے ہاتھ میں پلے کارڈ موجود تھا جس پر لکھا تھا کہ ’خدارا! شاہد آفریدی اور محمد رضوان میرے بیٹے کا آپریشن کرا دیں۔