Common frontend top

پشاور


کورونا سے مزید 76اموات،ملک بھرمیں تعلیمی سرگرمیاں آج سے بحال؛ وفاق کا پہلی تا چوتھی ،چھٹی، ساتویں کے طلبا کو پروموٹ کرنیکا فیصلہ

پیر 07 جون 2021ء
لاہور،اسلام آباد ، پشاور، کوئٹہ،کراچی، واشنگٹن (جنرل رپورٹر ،اپنے سٹاف رپورٹر سے ،سپورٹس رپورٹر ،خصوصی نیوز رپورٹر،سٹاف رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ،نیوزایجنسیاں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید 76افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 1629مثبت کیس سامنے آگئے ۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے آج سے کھل جائیں گے ، سندھ حکومت نے نویں جماعت سے جامعات تک تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کردیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات21265، متاثرین932140، فعال کیس47764 ہو گئے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52427 ٹیسٹ کیے گئے ۔مثبت کیسز کی شرح 3.10 فیصد رہی۔پنجاب میں مزید 49اموات،
مزید پڑھیے


پشاورکے تاجروں نے ہفتہ ،اتوار کاروبار بندش کافیصلہ مستردکردیا

اتوار 06 جون 2021ء
پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاور کے تاجروں نے ہفتے میں دو دن کاروباری مراکز بند کرنے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیصلہ پر نظر ثانی کریں اور کاروبار 24گھنٹے کھولنے کا اعلان کریں ، پشاور کینٹ کے بازاروں میں تجاوازت کا خاتمہ ممکن بنائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔
مزید پڑھیے


کوروناسے مزید 92 اموات ،18 سال اور زائد عمر افراد کی ویکسی نکسی نیشن شروع

جمعه 04 جون 2021ء
لاہور ، اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ، نیویارک (جنرل رپورٹر ،نیوز رپورٹر ،نمائندہ خصوصی سے ،سپیشل رپورٹر ، وقائع نگار،خبر نگار،سٹاف رپورٹر،92 نیوزرپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں ) ملک میں کورونا سے مزید92 اموات ہو گئیں جبکہ 2082نئے کیس سامنے آگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران51523 ٹیسٹ کیے گئے ۔ مثبت کیسز کی شرح 3.93فیصد رہی ۔ مجموعی اموات 21022، متاثرین 926695، فعال کیس 53099ہوگئے ۔ پنجاب میں48 اموات،432 نئے کیس،983 مریض صحتیاب ہو گئے ۔ لاہور میں 15 مریض جاں بحق،138افراد متاثر ہوگئے ۔ وفاقی وزیر اسدعمر کی زیر صدارت این سی اوسی اجلاس میں
مزید پڑھیے


پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی، مولانا شوق پورا کر لیں : پرویز خٹک

پیر 31 مئی 2021ء
پشاور(92نیوز)وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان اپنا شوق پورا کریں۔ پی ڈی ایم کا دھرنا اور احتجاج کہاں گیا ، ان کے غبارے سے ہوا نکل گئی ۔ اپوزیشن کے چاہنے سے کچھ نہیں ہو تا انہوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم حکومت کے خلاف نکلیں گے ،تحریک انصاف تین بجٹ پاس کرچکی ہے ، چوتھا اور پانچواں بھی پاس کرے گی اپوزیشن ماضی کی طرح ہاتھ ملتی رہ جائے گی،پاکستان کا مشکل وقت گزر چکا ہے ،معیشت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے جو اپوزیشن کو نظر نہیں
مزید پڑھیے


پشاور میں جاری اسلحہ پرمٹ منسوخ ،تھانوں کومراسلہ جاری

پیر 31 مئی 2021ء
پشاور(خبرنگار)پشاور پولیس نے پشاور میں جاری کئے جانے والے اسلحہ کے تمام پرمٹ منسوخ کردیئے ، پولیس کے مطابق پرمٹ ہولڈرز جنہوں نے متعلقہ تھانوں میں اندراج کیا ہو یا نہ کیا ہو سب کو منسوخ کردیئے گئے ہیں ، پشاور پولیس نے تمام تھانوں کو پرمٹ ضبط کرنے کے حوالے سے مراسلہ ارسال کردیا ۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ دوران چیکنگ کوئی پرمٹ دکھائے تو ضبط کر کے بھرپور کارروائی کی جائے ، جو اسلحہ پرمٹ جاری ہوئے ان کی کوئی قانونی حیثیت باقی نہیں رہی، جاری شدہ اسلحہ پرمٹ کی بنیاد پر کوئی بھی اسلحہ لیکر
مزید پڑھیے



مسلمان حکمران بیت المقدس کی آزادی کیلئے قابل عمل پلان دیں:سراج الحق

پیر 31 مئی 2021ء

پشاور(92 نیوز رپورٹ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عالم اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے قابلِ عمل پلان دیا جائے ، حالات نے ثابت کردیا فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ زبانی جمع خرچ اور قراردادوں سے حل نہیں ہوگا۔ مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کو بھارت اور اسرائیل کے مظالم سے آزاد کروانے کا وقت آگیا۔ پشاور کے تاریخی لبیک القدس ملین مارچ کے شرکائسے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا دنیا کے پونے دوارب مسلمان بے تاب ہیں،پاکستانی خون کا آخری قطرہ تک مسجد اقصیٰ کی آزادی
مزید پڑھیے


عدم اعتماد آگئی تو بزدار رہیں گے نہ عمران کی حکومت، پی ڈی ایم اہداف سے ہٹ چکی، اب ساتھ چلنا مشکل:بلاول

پیر 31 مئی 2021ء

چارسدہ،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے پی ڈی ایم اپنے اہداف سے ہٹ چکی، اب ساتھ چلنا مشکل ہے ،پی ڈی ایم تقسیم کا شکار ہے اوران کا وژن واضح نہیں،ایک ساتھ وقت گزارا ، اچھا نہیں لگتا کسی کو برا بھلا کہیں، اگر عدم اعتماد آگئی تو بزدار رہیں گے نہ عمران خان کی حکومت رہے گی، ان ہائوس تبدیلی سے تحریک انصاف حکومت آسانی سے گرسکتی ہے ،این آر او لینے کی ضرورت عمران خان اور اس کی حکومت کو ہے ۔بلاول بھٹوکی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد بیگم نسیم ولی
مزید پڑھیے


کوروناکے مزید 67 مریض دم توڑ گئے ، بھارتی ویرینٹ پاکستان پہنچ گیا

هفته 29 مئی 2021ء
لاہور ،اسلام آباد،پشاور، کوئٹہ ، کراچی،واشنگٹن (جنرل رپورٹر، کر ائم ر پو رٹر، خبر نگار خصوصی، وقائع نگار،نیوز رپورٹر،سٹاف رپورٹر،92نیوزرپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں ) ملک میں کوروناکے مزید 67 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 2482 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51625 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، مثبت کیسز کی شرح 4.80 فیصد ہو گئی،مصدقہ متاثرین 913784، مجموعی اموات 20607،فعال کیس 58611 ہیں، 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔پنجاب میں702نئے کیس، مزید26 اموات ہوئیں۔ لاہور 196، ننکانہ 8، قصور 7، شیخوپورہ 13، راولپنڈی 46، جہلم
مزید پڑھیے


کورونا سے مزید 65 اموات،38 ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی

جمعرات 27 مئی 2021ء
لاہور،اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ،کراچی، واشنگٹن ( جنرل رپورٹر ،اپنے رپورٹر سے ،خبر نگار خصوصی،خبر نگار، سٹاف رپورٹر ، نیوزایجنسیاں)ملک میں کوروناوبا کے باعث مزید 65 افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ 2724 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں مصدقہ مریض908576،مجموعی اموات 20465، فعال کیس 60268 رہ گئے ،4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59076 ٹیسٹ کئے گئے ۔ پنجاب میں 738 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید36 مریض چل بسے ۔ لاہور میں 251کیس جبکہ 14 مریض چل بسے ۔بہاولپورمیں کورونا کا شکار انسپکٹرطاہر محمود زندگی کی
مزید پڑھیے


بہاولپور میں میاں،بیوی،2بیٹیاں،پشاور میں خاتون اور آشنا قتل: لاہور سے 2 نعشیں برآمد

منگل 25 مئی 2021ء
بہاولپور،لاہور،پشاور(نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر ،کرائم رپورٹر ،سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر) جائیداد کے جھگڑوں میں میاں،بیوی،2بیٹیوں سمیت 6افراد قتل جبکہ 2افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں ، آئی جی نے بہاولپور میں 4افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آ ر پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ بہاولپور تھانہ ہیڈراجکاں کے علاقہ116 ڈین این بی کے رہائشی مقصود کا اپنے بھائیوں محمدنواز، محمدنصیر، پپووغیرہ کیساتھ زرعی زمین کاتنازع چل رہاتھاذرائع کے مطابق گزشتہ روز سفاک بھائیوں محمدنواز، محمدنصیر، محمد شہباز پپونے منصوبہ کے تحت اپنے بھائی مقصود کے گھرگھس کرپہلے محمدمقصود ،اس کی بیوی وسیم بی بی بیٹیوں
مزید پڑھیے








اہم خبریں