Common frontend top

پشاور


کورونا میں مبتلا 24 مسافر لاپتہ ہونے کی تحقیقات شروع

منگل 11 مئی 2021ء
اسلام آباد،پشاور (خبرنگار،این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے پشاور پولیس ہسپتال سے کورونامیں مبتلا 24مسافروں کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات شروع کردیں، تمام مسافر نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ سے پشاور پہنچے تھے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور ائیر پورٹ سے 24مسافروں کوقرنطینہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر سکریننگ اور ٹیسٹنگ کے دوران2مسافروں کے ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوئے جس پر دونوں افراد نے جھگڑا شروع کردیا اور بتایا کہ دونوں کے جہاز پر سوار ہونے سے قبل کے ٹیسٹ منفی تھے لیکن پرواز کے چند گھنٹے کے بعد پشاور میں کئے گئے
مزید پڑھیے


کورونا:مزید78اموات، متحدہ عرب امارات کی پاکستان پر بھی سفری پابندیاں

منگل 11 مئی 2021ء

اسلا م آباد ،لاہور ،ملتان ،کراچی،پشاور،اوستہ محمد،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا نے پاکستان میں مزید78افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد18993ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.12فیصد رہی، کوروناکے 3447نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد861473ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد80375ہو گئی،4846مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل762105صحتیاب ہو چکے ۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں کورونا کے 1393نئے کیس سامنے آگئے اورمزید26مریضوں کی جان چلی گئی جبکہ اموات کی کل تعداد9058ہوگئی ۔
مزید پڑھیے


کورونا مزید 140 جانیں لے گیا، پنجاب میں آج سے 16 مئی تک لاک ڈائون

هفته 08 مئی 2021ء
اسلام آباد، لاہور ، پشاور ،نئی دہلی ، نیویارک ( خبر نگار خصوصی،وقائع نگار ،جنرل رپورٹر، ،نامہ نگار،اپنے رپورٹر سے ، کر ائم رپو رٹر ،سٹاف رپورٹر، نیوز رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں ) ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید 140 افراد جاں بحق جبکہ4298مثبت کیس رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں مصدقہ مریض850131جبکہ اموات18677 ہوگئیں ،مزید 4631 مریض صحتیاب ہوگئے ، فعال مریضوں کی تعداد83699 جبکہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44846 ٹیسٹ کئے گئے ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال مٹہ کے سینئر میڈیکل
مزید پڑھیے


پشاور: شہری نے موٹروے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھادی

جمعه 07 مئی 2021ء
پشاور(نامہ نگار)پشاور ٹول پلازہ پر شہری نے گاڑی کو روکنے کا اشارہ کرنے پر موٹروے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھادی،گاڑی اسلام آباد سے پشاور آ رہی تھی،پولیس ذرائع کے مطابق موٹروے پولیس نے مردان کے پاس بھی گاڑی کو روکنے کی کوششیں کی تھی جس پر ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی تھی۔پشاور ٹول پلازہ پر جب موٹروے پولیس اہلکار نے گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے اہلکاروں سے بھاگنے کی کوشش کی ، پولیس کے مطابق ڈرائیور کو چمکنی پولیس نے گرفتار کر لیا ۔حادثے کی وجہ سے عدیل کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جسے لیڈی
مزید پڑھیے


کورونا سے مزید119 اموات،پنجاب، خیبرپختونخوا، آزادکشمیر میں8 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن

جمعرات 06 مئی 2021ء

لاہور،اسلام آباد، پشاور،کراچی، کوئٹہ، نئی دہلی ، نیویارک (جنرل رپورٹر،نامہ نگار،اپنے سٹاف رپورٹر سے ،اپنے رپورٹر سے ،کر ائم ر پو رٹر،خبر نگار خصوصی، خبر نگار ، سٹاف رپورٹر ،92نیوز رپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں)ملک بھر میں کوروناکے مزید 119 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 4113 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے مصدقہ مریض 841636 جبکہ مجموعی اموات 18429 ہوگئیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37587 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، مثبت کیسز کی شرح 9.17 فیصد ہے ۔سندھ میں 4 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1038 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور331
مزید پڑھیے



کوروناسے مزید 161 اموات، ایک ماہ بعد4 ہزار سے کم کیس رپورٹ: عید پر ایس او پیز پر عمل در آمد کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ

بدھ 05 مئی 2021ء
اسلام آباد ، لاہور، پشاور، کراچی ،کوئٹہ ، نئی دہلی ، نیویارک (خبر نگار خصوصی ، جنرل رپورٹر، اپنے سٹاف رپورٹر سے ،خبرنگار ،سٹاف رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) ملک بھر میں کورونا سے مزید 161 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3377مثبت کیس رپورٹ ہوئے ۔ملک میں تقریباً ایک ماہ بعد ایک روز میں 4 ہزار سے کم کیس سامنے آئے ۔ این سی او سی کے مطابق مصدقہ کیس 837523 جبکہ مجموعی اموت 18310 ہو گئیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں37587 ٹیسٹ کیے گئے ۔ پنجاب میں111 اموات جبکہ 1600 نئے کیس سامنے آئے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے
مزید پڑھیے


پشاور:ایچ ایم سی میں توڑ پھوڑ، نگہت اورکزئی اور شفیق شیر کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 05 مئی 2021ء
پشاور(سٹاف رپورٹر)حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پر چڑھائی کرنے پر ارکان اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،تھانہ حیات آباد پولیس نے ایم پی اے نگہت اورکزئی اور شفیق شیر کے خلاف مقدمہ درج کیا جس میں نامعلوم افراد بھی نامزد کیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر میں دونوں ارکان اسمبلی پر ہسپتال میں توڑ پھوڑ، طبی عملے کو زدوکوب اور ہراساں کرنے ، اپنے ساتھ مسلح افراد لانے اور دیگر الزامات لگائے گئے ،ایم پی اے نگہت اورکزئی اور شفیق شیر نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھی ہاتھا پائی کی، ہسپتال میں ایمبولینسز کا راستہ روکا اور ایمرجنسی
مزید پڑھیے


تیمور سلیم جھگڑانے حفاظتی ضمانت کرالی

هفته 01 مئی 2021ء
پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کرالی، تیمورسلیم جھگڑا مقدمہ درج ہونے کے تین روز بعد مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی جو منظور کرلی گئی۔واضح رہے تیمور سلیم جھگڑا نے چند روز قبل ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک افطار پارٹی میں شرکت کی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا۔
مزید پڑھیے


کورونا سے مزید 131 اموات،لاہور میں آج، کل مکمل لاک ڈاؤن: بھارت میں ریکارڈ4لاکھ سے زائد کیس رپورٹ

هفته 01 مئی 2021ء

لاہور، ملتان،اسلام آباد ،پشاور، کراچی ،کوئٹہ ، نئی دہلی ، نیویارک (رپورٹنگ ٹیم،نمائندگان، 92 نیوزرپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں)ملک میں کورونا کے مزید 131 مریض انتقال کر گئے جبکہ 5112 نئے کیس سامنے آگئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق مجموعی اموات 17811 جبکہ مصدقہ کیس820823 ہو گئے ۔ فعال کیس 91547اور تشویشناک مریضوں کی تعداد 5360 ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے ۔معروف اداکارہ مرینہ خان بھی کورونا کا شکار ہوگئیں۔پنجاب میں مزید 83 ہلاکتیں، 2296 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔لاہور میں 30 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 1086نئے کیس رپورٹ ہوئے
مزید پڑھیے


’’گھررہومحفوظ رہو‘‘ :عید پر 6چھٹیاں، پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند

جمعه 30 اپریل 2021ء
لاہور،اسلام آباد،پشاور، کراچی ، کوئٹہ ، نئی دہلی ، نیویارک (جنرل رپورٹر ، اپنے سٹاف رپورٹر سے ،کرائم رپورٹر،وقائع نگار، خبر نگار خصوصی ، خبرنگار، سٹاف رپورٹر،92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک،نمائندگان، نیوزایجنسیاں ) ملک میں کورونا وائرس کے مزید 151مریض انتقال کر گئے جبکہ 5480نئے کیس سامنے آگئے ۔ این سی اوسی کے مطابق مصدقہ کیس 815711جبکہ اموات 17680ہوگئیں،فعال کیس 89838ہوگئے ، 5263 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔پنجاب میں مزید103ہلاکتیں جبکہ 2674 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، صوبے میں مسلسل تیسرے روز ایک سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔لاہور میں مزید 34 مریض چل بسے ۔ لاہور 1302، ننکانہ42، قصور 55،
مزید پڑھیے








اہم خبریں