Common frontend top

پشاور


کورونا کے وار مزید تیز، ریکارڈ 201 اموات ، مئی سے ویکسین ملک میں تیار ہوگی: قطر کی پاکستان سمیت6 ممالک پر سفری پابندی

جمعرات 29 اپریل 2021ء

لاہور،اسلام آباد، پشاور،کراچی،کوئٹہ ، نئی دہلی ، جنیوا، نیویارک (جنرل رپورٹر ،سٹاف رپورٹر،نمائندہ خصوصی سے ،کرائم رپورٹر، اپنے سٹاف رپورٹر سے ، اپنے رپورٹر سے ،نیوز رپورٹر ، وقائع نگار ،خبر نگار خصوصی ، خبر نگار ،سٹاف رپورٹر ، نمائندگان،نیوزایجنسیاں)ملک بھر میں کورونا وائرس سے ابتک کی ریکارڈ201اموات ہوئیں جبکہ 5292نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ ملک میں پہلی دفعہ ایک روز میں 200سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔این سی اوسی کے مطابق مصدقہ کیس 810232جبکہ فعال کیس88207ہو گئے ، 5214 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ اموات کی شرح2.2فیصد جبکہ صحتیاب مریضوں کی شرح86.9 فیصد ہے ۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 49101
مزید پڑھیے


کورونا : مزید70اموات، سندھ میں تعلیمی ادارے ، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند،دفاتر میں حاضری محدود

منگل 27 اپریل 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور ، کراچی،پشاور،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا نے پاکستان میں مزید70افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد17187ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.61 فیصد رہی، کوروناکے 4825نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد800452ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد89219ہو گئی،4862مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل694046صحتیاب ہو چکے ، ملک بھر میں 570وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں ۔این سی او سی میں عید کی چھٹیوں میں عوام کی نقل و حمل کو محدود تر رکھنے اور ٹورزم
مزید پڑھیے


کورونا : مزید118جاں بحق،سندھ کے سوا ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری: سندھ نے بھی درخواست دیدی

پیر 26 اپریل 2021ء

اسلا م آباد ،لاہور ،کراچی،پشاور،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا نے پاکستان میں مزید118افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد 17117ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح10.17فیصد رہی، کوروناکے 5611نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد795627ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد88698ہو گئی،4826مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل689812صحتیاب ہو چکے ۔وفاقی وزارت داخلہ نے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پنجاب،خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پاک فوج گلگت بلتستان ،آزادکشمیر اور
مزید پڑھیے


کورونا سے مزید 98 اموات 13 فیصد مثبت شرح والے شہروں میں لاک ڈاؤن کی تجویز

جمعه 23 اپریل 2021ء
لاہور،اسلام آباد،پشاور ،کوئٹہ ، نیویارک ، ریاض ، نئی دہلی (کامرس رپورٹر ،نامہ نگار ،اپنے سٹاف رپورٹرسے ،کلچرل رپورٹر، سپیشل رپورٹر ،خبر نگار ،سٹاف رپورٹر ،نمائندگان،92 نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوزایجنسیاں ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 98 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 5857 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ کیس 778238 فعال کیس 84935 جبکہ 559 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔چوبیس گھنٹوں کے دوران 57591 ٹیسٹ کیے گئے ۔ اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں 10 سال تک کے 56 بچوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔خیبر
مزید پڑھیے


کیپٹن صفدر کی پشاور ہائیکورٹ میں طبیعت خراب

جمعه 23 اپریل 2021ء
پشاور(سٹاف رپورٹر، صباح نیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران طبیعت ناساز ہو گئی جس پر انہیں روزہ بھی توڑنا پڑ گیا،بعد ازاں وہ اسلام آباد کے ہسپتال چلے گئے ۔لیگی رہنما علی یوسف زئی کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر روزہ کی حالت میں عدالتِ عالیہ میں پیش ہوئے ،وہ ہائی کورٹ سے اسلام آباد امراضِ قلب کے ہسپتال چلے گئے ۔پشاور ہائیکورٹ نے کیپٹن( ر ) صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ نہیں سنایا، سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی گئی، جسٹس لعل جان نے کہا
مزید پڑھیے



طاقتور قانون سے بچنے کیلئے پی ڈی ایم جیسا اتحاد بنا لیتا ہے: حکومت کااصل کام عوام کی خدمت: وزیراعظم

جمعرات 22 اپریل 2021ء

اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ (سپیشل رپورٹر،92 نیوزرپورٹ، اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے طاقتور لوگ قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتے ، پی ڈی ایم جیسا اتحاد بنا لیتے ہیں، وہ چاہتے ہیں وہ چوری کریں ، ڈاکے ماریں اور منی لانڈرنگ کریں پھر بھی کوئی انہیں نہ پکڑے ، تمام شعبوں میں مافیاز بیٹھے ہیں،شوگر مافیا مہنگی چینی فروخت کرتاہے اور ٹیکس نہیں دیتا، کمزو اور طاقتور کیلئے قانون ایک ہونا چاہیئے ۔ نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ کے تحت جلوزئی ہائوسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا بنانا ری
مزید پڑھیے


کورونا کے تابڑتوڑ وار، مزید137اموات، لاہور میں آج سے پبلک ٹرانسپورٹ بحال

بدھ 21 اپریل 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور ،قصور ،کراچی،پشاور،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا نے پاکستان میں مزید137افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد16453ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناکے 5445نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد766882ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد83298ہو گئی،4494مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل667131صحتیاب ہو چکے ۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں کورونا کے 3228نئے کیس سامنے آگئے اورمزید104مریضوں کی جان چلی گئی جبکہ اموات کی کل تعداد7561ہوگئی ۔لاہورمیں 1748، ننکانہ 76، قصور 44، شیخوپورہ 40، راولپنڈی 139،
مزید پڑھیے


سی پیک سے جڑے نئے منصوبے زیرغور، عوام جلد خوشخبری سنیں گے : چینی سفیر

منگل 20 اپریل 2021ء
پشاور(92نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں متعین چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کا گراف اوپر جا رہا ہے ، پاکستان میں سی پیک سے جڑے نئے منصوبے بھی زیر غور ہیں، عوام بہت جلد خوشخبری سنیں گے ۔پشاور میں چائنہ ونڈو سینٹر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا پاک چین دوستی بہت پرانی ہے جس کی مثال نہیں ملتی،پاکستان چین آپس میں بھائی بھائی ہیں، ہر مشکل دور میں آپس میں تعاون کیا ہے ، کوویڈ کی صورتحال میں بھی پاکستان سے باہمی تعاون کو یقینی بنایا، اجتماعی کوششوں
مزید پڑھیے


مذہبی جماعتوں کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال،مظاہرے ، کالعدم تنظیم سے مذاکرات،کسی بھی وقت پیشرفت کاامکان

منگل 20 اپریل 2021ء

لاہور، اسلام آباد ، کراچی ،پشاور ( نامہ نگار ، کرائم رپورٹر ، سٹاف رپورٹر،نامہ نگار خصو صی، نمائندہ خصو صی سے ،مانیٹرنگ ڈیسک، نمائندگان 92 نیوز) لاہور کے واقعہ پرسابق سربراہ رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب اور مذہبی جماعتوں کی اپیل پرلاہور سمیت ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، مختلف شہروں میں کاروباری مراکز جزوی طور پر بند اور ٹریفک معمول سے کم رہی ، مذہبی جماعتوں ،وکلا برادری، سول سو سائٹی اورتاجر تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالیں، راولپنڈی میں لال حویلی کے باہر شدید ا حتجاج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعتوں
مزید پڑھیے


85 کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد، فہرست جاری

پیر 19 اپریل 2021ء
اسلام آباد،پشاور،کراچی (این این آئی،آن لائن ،سٹاف رپورٹر)حکومت نے کالعدم تنظیموں اور اسکے زیر نگرانی کام کرنے والے ذیلی اداروں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کرتے ہو ئے کالعدم تنظیمو ں کی فہرست جاری کر دی اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی زکواۃ ،خیرات اور عطیات صرف حکومت کی منظور شدہ فلاحی تنظیموں کو دیں،حکومت نے کالعدم تنظیموں کو نہ صرف عطیات دینے سے منع کیا ہے بلکہ ان تنظیموں کی جانب سے چندہ جمع کرنے کی اطلاع کائونٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ کے ٹول فری نمبر 080011111 پر دینے کی اپیل کی ہے کالعدم تنظیموں کی فہرست
مزید پڑھیے








اہم خبریں