Common frontend top

پشاور


جمرود: رمضان میں سستا ترین سودا بیچنے والا سکھ دکاندار

پیر 19 اپریل 2021ء
پشاور( نیٹ نیوز) مادہ پرستی کے اس دورمیں ضلع خیبر میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والا تاجر نرنجن سنگھ ہر سال ماہ رمضان میں منافع ترک کر دیتا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نرنجن سنگھ کا کہنا تھا کہ سال کے 11مہینے پیسے مگر رمضان اللہ کی رضاکمانے کا موقع ہے ، نرنجن کی دکان میں سستا ترین سامان فروخت ہوتے دیکھ کر ایک طرف گاہک حیران ہیں تو دوسری طرف جمرود بازار کے سارے دکاندار بھی پریشان ہیں، نرنجن سنگھ کا قدیم کریانہ سٹور جہاں ہر سال رمضان کے تقدس کی خاطر اشیائے خور
مزید پڑھیے


کورونا :مزید ریکارڈ149اموات،مڈل تک تعلیمی ادارے عید تک بند،میٹرک، انٹر کلاسز آج سے شروع

پیر 19 اپریل 2021ء

اسلا م آباد ،لاہور ،کراچی،پشاور،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا نے پاکستان میں تابڑ توڑ وار کرتے ہوئے مزید149افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد16243ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.52فیصد رہی، کوروناکے 6127نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد756285ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد80559ہو گئی،4446مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل659483صحتیاب ہو چکے ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ افسر (ڈی ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔
مزید پڑھیے


چارسدہ:2واقعات میں باپ،3بیٹوں سمیت 7افراد قتل،12زخمی:دشمنی اور رقم مانگنے پر2مارے گئے

اتوار 18 اپریل 2021ء
پشاور،چارسدہ،چیچہ وطنی،شاہ کوٹ(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،نمائندگان 92 نیوز) چارسدہ میں واقعات میں باپ،3بیٹوں سمیت 7افراد قتل،12زخمی ہو گئے جبکہ دیگر واقعات میں 2شہری مارے گئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ چارسدہ تھانہ سٹی کی حدود حسین آباد میں اراضی تنازع پر فائرنگ ہوگئی جس کے نتیجہ میں 3افرادجاں بحق اور9زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے ۔درہ آدم خیل قوم بوستی خیل سرہ میلہ کے دو فریقین نے درہ بازار میں گالم گلوچ کے بعد ملک یعقوب بوستی خیل کے گھر کے سامنے گاڑیاں آمنے سامنے روک کر فائرنگ شروع کردی،جس کے نتیجے میں عبدالرحمان اپنے
مزید پڑھیے


مشیروں ، معاون خصوصی نے عزت بچانے کیلئے استعفے دیئے

اتوار 18 اپریل 2021ء
پشاور(ممتاز بنگش)خیبر پختونخوا میں دو مشیروں اور ایک معاون خصوصی نے عزت بچانے کیلئے استعفے دیئے ، انہیں بتایا گیا تھا کہ اگر وہ استعفے نہیں دیں گے تو ان کو ہٹا دیا جائے گا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی کو کابینہ سے فارغ کرنے کے بعد پرویز خٹک نے اپنے بیٹے ا براہیم خٹک کو کابینہ میں شامل کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ کو درخواست کی تاہم فوری طور پروزیر اعلیٰ نے بھر پور کوشش کی کہ ان پر موروثی سیاست کا دھبہ نہ لگے اس لئے انہوں نے فوری طور
مزید پڑھیے


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے 2 مشیر،ایک معاون خصوصی مستعفی،3وزرا کے استعفوں کا امکان

اتوار 18 اپریل 2021ء

پشاور (خبرنگار ،مانیٹرنگ ڈیسک،92نیوزرپورٹ) خیبرپختونخوا حکومت کی صوبائی کابینہ میں استعفیٰ دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ، 2 مشیراورایک معاون خصوصی عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سب سے پہلے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے آئی ٹی ضیاء اللہ بنگش عہدے سے مستعفی ہوئے اور استعفیٰ وزیر اعلیٰ محمود خان کو بھجوا دیا ، ضیاء اللہ بنگش نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ میں بطور مشیر وزیراعلیٰ ٰخیبرپختونخوا عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو استعفیٰ پیش کر دیا ،ضیاء اللہ بنگش کے بعد مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا
مزید پڑھیے



لاہور سمیت13 اضلاع میں پیر سے نہم تا 12ویں کی کلاسزشروع

هفته 17 اپریل 2021ء
لاہور،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب کے 13 اہم اضلاع میں پیر 19 اپریل سے نہم تا 12ویں کی کلاسز شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہاکہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازیخان میں 19 اپریل سے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں پیر سے جمعرات تک کلاسز ہوں گی۔ دیگر اضلاع پہلے سے اعلان شدہ شیڈول پر عملدرآمد کریں گے ۔ادھرخیبرپختونخوا حکومت نے بھی 19اپریل سے نہا، دہم، گیارہویں اور بارہویں کی کلاسز بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
مزید پڑھیے


کورونا کے وار جاری، مزید110مریض جاں بحق، 4302 کی حالت تشویشناک: سندھ ، بلوچستان میں پابندیوں کے نئے احکامات

هفته 17 اپریل 2021ء

اسلا م آباد ،لاہور ،اوکاڑہ ،کراچی، پشاور، کوئٹہ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا نے پاکستان میں مزید110افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد15982ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.32فیصد رہی، کوروناکے 5364نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد745182ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد78425ہو گئی،4302مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل650775صحتیاب ہو چکے ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے دوست اور تحریک انصاف جہلم کے کارکن اکرم گجربھی کورونا کے باعث ترکی میں انتقال کرگئے ۔جس پر فواد
مزید پڑھیے


کورونا : مزید118مریض جاں بحق،4276 موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا

جمعه 16 اپریل 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور ،کراچی،پشاور،مردان،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا نے پاکستان میں مزید118افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد15872ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.34فیصد رہی، کوروناکے 5395نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد739818ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد77294ہو گئی،4276مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل646652صحتیاب ہو چکے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ نیازی بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے ۔کورونا کی تیسری لہر میں مزید 2بچے جان کی بازی ہار گئے ۔کورونا کے
مزید پڑھیے


چاند نظر آگیا: آج ملک بھر میں پہلا روزہ، سحر و افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنیکا اعلان

بدھ 14 اپریل 2021ء
پشاور،لاہور،اسلام آباد،ریاض ، واشنگٹن، لندن، استنبول(92نیوزرپورٹ،سٹاف رپورٹر، نمائندہ خصوصی سے ،سپیشل رپورٹر،این این آئی) رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ،آج ملک بھر میں پہلا روزہ ہے ۔ذرائع کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 سال بعد گزشتہ روز پشاور میں مرکزی چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہواجس میں چاند کی ملک بھر سے رویت کے حوالے سے فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں زونل کمیٹیوں کی جانب سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد مولانا عبد الخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا عبدالخبیر
مزید پڑھیے


کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، حب میں دھماکہ، 12 افراد زخمی

بدھ 14 اپریل 2021ء
کوئٹہ،حب ،راولپنڈی،پشاور(سٹاف رپورٹر+ نامہ نگاران ،آن لائن) بولان کے علا قے میں سی ٹی ڈی بلو چستان کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگر د ہلاک ہو گئے ، تین دہشتگر فرار جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔ تر جمان سی ٹی ڈی بلو چستان کے مطابق منگل کو ضلع بولان کے علا قے آب گم کے پہاڑوں میں کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کی اطلاع پر ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں اکرم زہری، احمد اللہ، سکندر اور شادی خان ہلاک جبکہ تین دہشتگر فرار ہوگئے ، کارروائی کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں