Common frontend top

پشاور


اپوزیشن شفاف انتخابات نہیں چاہتی: شبلی فراز

جمعه 19 فروری 2021ء
پشاور ( 92نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی لوٹ مار کے باعث پاکستان مقروض ہوا،ماضی کے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں سے اخراجات بڑھے ،وزیر اعظم اپنے گھر میں رہتے ہیں کوئی کیمپ آفس نہیں،تحریک انصاف کا شروع سے موقف رہا ہے کہ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے ہونی چاہیے ۔وہ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ملک بھر میں صحت کے نظام میں بہتری لا رہے ہیں ،ماضی میں یہی جماعتیں اوپن بیلٹ کے حق میں تھی لیکن جیسے ہی حکومت نے اس حوالے
مزید پڑھیے


گونگی بہری ثنا سکواش کی عالمی چیمپئن بننے کی خواہاں

جمعه 19 فروری 2021ء
پشاور(نیٹ نیوز)قوت سماعت اور گویائی سے محروم سکواش کی کم سن کھلاڑی ثنا بہادرجان شیر خان کی طرح عالمی چیمیئن بننا چاہتی ہیں۔بی بی سی کو بذریعہ معاون اشاروں کی زبان میں دیئے گئے انٹرویو میں ثنا بہادر نے کہاہم سن اور بول نہیں سکتے تو کیا ہوا، ہمارے ہاتھ پاؤں تو سلامت ہیں اور ہم دیکھ سکتے ہیں،سخت محنت اور ورزش سے ہم نے خود کو انتہائی مضبوط کر لیا، یہی وجہ ہے کہ جس بھی ٹورنامنٹ اور چمپیئن شپ میں حصہ لیتی ہوں فاتح بنتی ہوں۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ ثنا بہادر اور ان کے
مزید پڑھیے


حدود متعین، اداکاری کی اجازت مشکل : دنانیر

جمعه 19 فروری 2021ء
پشاور ( نیٹ نیوز) محض 5 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو سے مشہور ہونے والی ’پاوری گرل‘ دنانیر مبین نے کہا ہے کہ ان کے اہل خانہ نے ان کے لیے پہلے سے ہی حدود کا تعین کر رکھا ہے ، ویڈیو میں دنانیر کو ’یہ ہماری کار ہے ، یہ ہم ہیں اور یہاں ہماری ’پاوری‘ ہو رہی ہے ‘ کہتے ہوئے سنا جا سکتا تھا۔ ان کی مذکورہ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور دیگر ممالک میں بھی ان کی ویڈیو کی پیروڈی ویڈیوز بنائی گئیں ، دنانیر نے بڑی بہن نفایل کے
مزید پڑھیے


کوروناسے مزید52اموات،1272نئے مریض،1666 کی حالت تشویشناک

جمعه 19 فروری 2021ء

اسلا م آباد ،لاہور،کراچی،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان،92نیوزرپورٹ،بیورورپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید52افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد12488ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناکے 1272نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد567261ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد24176ہو گئی،1666مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل530597صحتیاب ہو چکے ۔سیکرٹری ہیلتھ کیئر پنجاب کیپٹن(ر) عثمان کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرگجرات کے مزید 2علاقوں عقبی گلی جامعہ مسجد سوہال گورسیاں اورایڈن سٹریٹ رحمان شہید روڈ میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ وزیراعلیٰ
مزید پڑھیے


سینٹ الیکشن: گیلانی کے کاغذات پر فیصلہ آج، پرویز رشید ، مشاہد اللہ، واوڈا پربھی اعتراض

جمعرات 18 فروری 2021ء
لاہور،اسلام آباد،کراچی، پشاور، کوئٹہ (کامرس رپورٹر ،خبر نگار،وقائع نگار، سٹاف رپورٹر ،نیوز ایجنسیاں )سینٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزگی کی جانچ پڑ تا ل کا آج آخری دن ہے ۔ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج سنایاجائے گا جبکہ وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ،سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، طارق فضل چودھری سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزگی منظور کر لیے گئے ۔ اسلام آباد سے سینٹ کی 2 نشستوں پرالیکشن کمیشن نے 8 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے جبکہ آزاد امیدوار محمد یوسف کی دوہری
مزید پڑھیے



خیبرپختونخوا میں میٹرک پاس وزیر کو محکمہ قانون کا قلمدان بھی مل گیا

جمعرات 18 فروری 2021ء
پشاور(نیٹ نیوز)خیبرپختونخوا میں میٹرک پاس وزیر کو محکمہ قانون کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔ وزیر بلدیات اکبر ایوب خان کو وزیر قانون سلطان محمد خان کے استعفے کے بعد محکمہ قانون کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے ۔اکبرایوب کو اس سے قبل گزشتہ سال ضیاء اللہ بنگش کی جگہ وزیر تعلیم بنایا گیا تھا تاہم ان کی تعلیمی قابلیت میٹرک ہونے اورسوشل میڈیا پرتنقید کے بعد ان سے تعلیم کی وزارت واپس لے کر ان کو محکمہ بلدیات دیا گیا۔
مزید پڑھیے


ایم پی اے مومنہ باسط کی بہن کی ویڈیو کے چرچے

منگل 16 فروری 2021ء
پشاور ( نیٹ نیوز) سوشل میڈیا پرایک خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کے چرچے ہیں جو خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط کی جڑواں بہن ہیں تاہم صارفین خاتون کو مومنہ باسط ہی سمجھ رہے ہیں۔ ویڈیو میں قدرے مغربی لباس پہنے ایک خاتون اپنے چہرے پرماسک لگائے ہوئے ہیں، دبئی میں بنائی گئی ویڈیو میں ایک ہیئرڈریسر خاتون کے بال سنوار رہا ہے جب کہ پس منظر میں ایک گانا بھی سنا جاسکتا ہے ،ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس میں نظر آنے والی خاتون کوئی اورنہیں بلکہ ایم پی
مزید پڑھیے


کورونا:مزید26اموات،1048 کیس، بزرگوں کو ویکسین لگانے کیلئے رجسٹریشن شروع

منگل 16 فروری 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور،کراچی،پشاور،بٹ خیلہ ، کوئٹہ،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان،ڈسٹرکٹ رپورٹر،92نیوزرپورٹ،بیورورپورٹ، نیوز ایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید26افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد12333ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناکے 1048نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد564077ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد25747ہو گئی،1680مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل525997صحتیاب ہو چکے ۔وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اسد عمر نے 65 برس اوراس زائد عمر والوں کیلئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا
مزید پڑھیے


سینٹ الیکشن: امیدواروں کا اعلان: شبلی، حفیظ شیخ،واوڈا،ثانیہ، شیری ، پرویز رشید فائنل، ظفرالحق،رحمن ملک آؤٹ

هفته 13 فروری 2021ء
اسلام آبادلاہور، پشاور ، کراچی (سپیشل رپورٹر، خبر نگار خصوصی، نمائندہ خصوصی سے ، سٹاف رپورٹر، نیوز رپورٹر،92نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام، عوامی نیشنل پارٹی نے سینٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے ۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹس میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ اسلام آباد سے وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد ،سندھ سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد فیصل واوڈا اور ٹیکنو کریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑوجبکہ بلوچستان سے عبدالقادر کا نام فائنل کیا گیا ہے ۔پنجاب سے پارٹی
مزید پڑھیے


جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملہ،4 فوجی شہید، 4 دہشتگرد ہلاک

هفته 13 فروری 2021ء

اسلام آباد،راولپنڈی،وانا،پشاور(سپیشل رپورٹر ، نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملہ کے نتیجہ میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 4 دہشتگردبھی مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں رات گئے پیش آیا ۔پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کومنہ توڑجواب دیا گیا۔پاک فوج کے شہید ہونیوالے جوانوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمٰن اور سپاہی عزیز شامل ہیں۔ دہشتگردوں کے حملہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔سکیورٹی فورسز
مزید پڑھیے








اہم خبریں