Common frontend top

پشاور


نوجوان قتل: ورثا نے ملزم کو گھر کے ساتھ زندہ جلا دیا

اتوار 31 اکتوبر 2021ء
پشاور،چارسدہ،کوٹ چٹھہ(92نیوز ،نامہ نگار) قتل کا بدلہ لینے کیلئے ورثا نے ملزم کو زندہ جلا دیا، گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے پلہ ڈھیری میں معمولی تکرار پرفائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مقتول کے اہلخانہ نے شدید احتجاج کیا اور ملزم کے گھر کو آگ لگادی جس سے ملزم زندہ ہلاک ہوگیا اور اس کی والدہ بھی جھلس گئی۔ دریں اثنائوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔دوسری
مزید پڑھیے


ملک بھر میں جشن: مقبوضہ کشمیر میں بھی آتشبازی، مٹھائیاں تقسیم، نعرے بازی؛ بھارت میں سوگ

پیر 25 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ،آزادکشمیر،گلگت بلتستان( نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیٹ نیوز ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستانی شاہینوں کی جیت کی خوشی میں مقبوضہ و آزادکشمیر،گلگت بلتستان ، لاہور ، کراچی، پشاور،کوئٹہ سمیت پورے ملک میں بھرپور جشن منایا گیا ، منچلے نعرہ تکبیر اﷲ اکبر ،پاکستان زندہ اور قومی ٹیم کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور جیت کی خوشی میں بھنگڑے ڈالتے رہے ، آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ، کئی مقامات پر ہوائی فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں ۔ لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں
مزید پڑھیے


مہنگائی کیخلاف اپوزیشن کے ملک گیر مظاہرے ،ریلیاں: وزیراعظم سے مستعفی ہو نے کا مطالبہ

هفته 23 اکتوبر 2021ء

لاہور ،اسلام آباد ،کراچی،پشاور (سٹاف رپورٹر ، خبر نگار خصوصی ، نیوز رپورٹر ،92نیوزرپورٹ ) پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام لاہور سمیت ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے کئے گئے ،ریلیاں نکالی گئیں جن میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ،ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں اور وزیراعظم سے فوری مستعفی ہونیکا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف نماز جمعہ کے بعد کراچی، لاہور، پشاور ، کوئٹہ سمیت
مزید پڑھیے


ملا حنفی کی ازبک ہم منصب سے ملاقات: افغانستان اور ازبکستان کی تجارت ، بجلی اورریلوے منصوبوں پر ورکنگ ٹیمیں تشکیل

پیر 18 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد ، پشاور، کابل(این این آئی) اسلامی امارت افغانستان کے نائب وزیر اعظم مولوی عبدالسلام حنفی کی قیادت میں ایک وفد ازبکستان سے ایک اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ ایک دن کے مذاکرات کے بعد کابل واپس آیا۔ وفد میں تجارت ، معیشت ، صحت عامہ ، ہوا بازی ، اعلیٰ تعلیم ، چیف آف سٹاف ، وزارت خارجہ ، وزارت دفاع ، سیکورٹی سیکٹر اور قومی کاروباری اداروں کے نمائندے شامل تھے ۔ ازبکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر ، خاص طور پر آنے والی سردیوں میں ، ایندھن اور بنیادی ضروریات میں اضافہ
مزید پڑھیے


شاہد آفریدی کا دیربالا میں کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان

پیر 18 اکتوبر 2021ء
پشاور(92نیوز) مایہ ناز سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی دو روزہ دورہ پر دیر بالا پہنچ گئے ، شاہد آفریدی آج دیر سٹیڈیم میں دیر ،چترال اور ملاکنڈ کے مشہور کھلاڑیوں کے مابین میچ میں شرکت کرینگے ، شاہد آفریدی کو دیر اوور سیز پاکستانی تنظیم کے چیئرمین سر رحیم شاہ اخونخیل نے دورے کی دعوت دی ہے ، شاہد آفریدی نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں پودا بھی لگایا اور نو جوانوں کے لئے کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان بھی کیاہے ۔
مزید پڑھیے



ملک جنات کی رہنمائی ،جادو ٹونے سے چلا یا جارہا : فضل الرحمن

جمعه 15 اکتوبر 2021ء
پشاور(نیوز رپورٹر) جے یو آئی (ف) کے زیر اہتمام پشاور میں مفتی محمود کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے جمعیت کے کارکنوں اور رہنمائوں نے شرکت کی ۔میر مولانا فضل الرحمن کا خطاب کرتے کہنا تھا کہ تاریخ مفتی محمود اور اس کے خطہ میں کردار کو نہیں بھلا سکے گی،آج دنیا کوشش کر رہی ہے کہ آئین سے اسلامی دفعات نکال دی جائیں، اسلامی پاکستان کے بجائے سیکولر پاکستان بنایا جائے لیکن ہمارے ہوتے ہوئے آپ کا یہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا،تم جس ایجنڈے سے آئے تھے اسے ہم منظر
مزید پڑھیے


ڈینگی کا سنگین وارپنجاب میں مزید3 زندگیاں نگل گیا،325نئے مریض: حیدرآباد میں بھی ایک موت

جمعرات 14 اکتوبر 2021ء

لاہور،اسلام آباد،حیدرآباد،پشاور(جنرل رپورٹر، خبر نگار خصوصی،خبرنگار،92 نیوز رپورٹ، صباح نیوز ) ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے واربدستور جاری ہیں ۔پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 325 مصدقہ مریض رپورٹ ہوئے جبکہ مزید3 افرادجاں بحق ہو گئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15 ہو گئی،صوبہ میں ڈینگی کا پھیلاؤ تشویشناک ہو گیا۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب عمران سکندر بلوچ کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے لاہور سے 229، راولپنڈی سے 56،ملتان سے 6 ، حافظ آباد سے 5، اٹک اور گجرات سے 4چار، ننکانہ صاحب سے 3،چکوال، جھنگ، اوکاڑہ، رحیم یارخان، سرگودھا اور شیخوپورہ سے 2دو
مزید پڑھیے


حکومت نے پھر بجلی گرادی،سال کیلئے فی یونٹ 1.72روپے مہنگی؛انٹر بینک میں ڈالر25پیسے مہنگا

منگل 05 اکتوبر 2021ء

کراچی،لاہور،پشاور(کامرس رپورٹر،92 نیوزرپورٹ،نیوز ایجنسیاں) حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک سال کیلئے 1 روپیہ 72پیسے یونٹ اضافہ کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اضافہ کے بعد بجلی کا یونٹ 16 روپے 44پیسے سے بڑھ کر 18 روپے 16 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا جس سے صارفین کے کندھوں پر 90 ارب روپے کا سالانہ بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا اطلاق 3 سو سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا۔بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ 2019-20 اور 2020-21 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا،، کے الیکٹرک
مزید پڑھیے


کنٹونمنٹ بورڈز کا انتخابی دنگل تحریک انصاف نے جیت لیا، ن لیگ دوسرے ،آزادامیدوار تیسرے نمبر پر: لاہورپھر شیر کا

پیر 13  ستمبر 2021ء
لاہور، راولپنڈی ، پشاور، کراچی (کامرس رپورٹر، وقائع نگار،سٹاف رپورٹر ،اپنے سٹاف رپورٹر سے ، سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر،نمائندگان ،92نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں ہونیوالے کنٹونمنٹ بورڈ ز کے انتخابات میں غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف 61، مسلم لیگ ن 53، آزادامیدوار 51، پیپلزپارٹی16، متحدہ قومی موومنٹ 10، جماعت اسلامی 8، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے 2، 2 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔ملک بھر میں پانچ امیدوار بلا مقابلہ بھی منتخب ہوئے ۔پنجاب میں ن لیگ 30، تحریک انصاف 19، آزاد امیدوار 20 وارڈز میں کامیاب ہوئے ۔ سندھ میں پیپلزپارٹی 14،پی
مزید پڑھیے


کورونا :84 اموات، پابندیوں اور تعلیمی اداروں کی بندش میں15ستمبرتک توسیع؛ چترال کے 65طلبہ متاثر،8 سکول بند

جمعه 10  ستمبر 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور،پشاور،کوئٹہ(رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید 84 افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد 26497 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.43فیصد رہی،4062نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 91589ہو گئے ،5383مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید 4136مریض مکمل صحتیاب ہو گئے ۔ ابتک کورونا ویکسین کی کل 65505999خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 951140 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ ابتک 20912015افراد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق این سی
مزید پڑھیے








اہم خبریں