بہاولپور،لاہور،پشاور(نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر ،کرائم رپورٹر ،سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر) جائیداد کے جھگڑوں میں میاں،بیوی،2بیٹیوں سمیت 6افراد قتل جبکہ 2افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں ، آئی جی نے بہاولپور میں 4افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آ ر پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ بہاولپور تھانہ ہیڈراجکاں کے علاقہ116 ڈین این بی کے رہائشی مقصود کا اپنے بھائیوں محمدنواز، محمدنصیر، پپووغیرہ کیساتھ زرعی زمین کاتنازع چل رہاتھاذرائع کے مطابق گزشتہ روز سفاک بھائیوں محمدنواز، محمدنصیر، محمد شہباز پپونے منصوبہ کے تحت اپنے بھائی مقصود کے گھرگھس کرپہلے محمدمقصود ،اس کی بیوی وسیم بی بی بیٹیوں سویرارانی، گلشن رانی کوکلہاڑیوں اورچھریوں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا ، ملزمان محمدنصیراورپپونے پولیس کوشوکیاکہ یہ قتل ان کے بھائی محمدنوازنے کیے جس کاذہنی توازن ٹھیک نہیں اوراسے پولیس کوبھی پیش کردیا۔ لاہور شیراکوٹ کے علاقے میں دو روز قبل دریائے راوی میں ڈوبنے والی نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی جس کی شناخت ہنجروال کے علاقے الحمد کالونی کے رہائشی 25سالہ عثمان کے نام سے ہوئی ،عثمان کے والد ناصر کے مطابق عثمان نے چند ماہ قبل لو میرج کی تھی ، شبہ ہے کہ عثمان کو اس کے سسرالیوں نے قتل کیا ۔ اسی طرح سبزاہ زار کے علاقے لیاقت چوک میں فٹ پاتھ سے 28سالہ سونیا کی لاش ملی ہے ، پولیس کے مطابق سونیا نشے کی عادی تھی اور نشہ کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوئی ہے ۔پشاور کے علاقہ بڈھ بیرشیخان میں سوتیلے بیٹوں عبدا للہ ، بصیر اللہ اور بھتیجے حمید اللہ نے غیرت کے نام پر 23سالہ عما د ولد کا کی جان کو فائرنگ کرکے جبکہ خاتون کو گلا دبا کر موت کی نیند سلا دیا ۔