Common frontend top

صحت


سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرزدوران آپریشن کاٹن نکالنابھول گئے

جمعرات 21 جون 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ۔ سروسز ہسپتال کے گائنی یونٹ میں دوران آپریشن ڈاکٹر کاٹن اندر ہی بھول گے ۔ذرائع کے مطابق لاہور کی رہائشی 24 سالہ منسہ فیصل کا ایک ماہ قبل گائنی سپیشل گائنی یونٹ سے آپریشن ہوا۔ آپریشن کے ذریعے مریضہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہو ئی۔ اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹرز نے 4 دن بعد اسے گھر بھیج دیا۔ منسہ کو تکلیف کے باعث مختلف پرائیوٹ ہسپتالوں میں چیک اپ کروایا گیا۔الٹراساونڈ کی رپورٹ کے مطابق دوران آپریشن کے دوران کاٹن کا ٹکرا جسم کے
مزید پڑھیے


جنرل ہسپتال میں چلر اور اے سی نا ہونے سے مریض گرمی سے بے حال

جمعرات 21 جون 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)لاہورجنرل ہسپتال شعبہ جنرل سرجری میں چلر اور اے سی نہ ہونے سے مریض گرمی سے بے حال ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہسپتالوں کی حالت زار میں بہتری لانے کے حکومتی دعوے جنرل ہسپتال انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیئے ۔ شعبہ جنرل سرجری ڈیپارٹمنٹ کئی ماہ سے اے سی اور چلر سے محروم ہے ۔ مریض دن رات گرمی سے نڈھال ہوتے ہیں اور انتظامیہ کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔پریشان حال مریضوں نے گرمی بھگانے کے لیے وارڈ میں ائیر کولر منگوا لیے ہیں، لیکن انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے ساتھ کوئی
مزید پڑھیے


میو ہسپتال کا توسیع منصوبہ، ماسٹر پلان کی تیاری کا کام شروع

جمعرات 21 جون 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)میو ہسپتال کے توسیع پراجیکٹس کیلئے صوبہ کے چیف آرکیٹکٹ کی مدد سے ماسٹر پلان کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ماسٹر پلان میں وسیع پارکنگ، گرین ایریا کے وسیع انتظام سے متعلق تجاویز بھی شامل ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ بے ہنگم منصوبوں کی بجائے ماسٹر پلان کے مطابق توسیعی پراجیکٹس بنیں گے ۔ کسی ٹھوس پلاننگ کے بغیر تعمیرات کی وجہ سے میوہسپتال کے مختلف حصوں کا باہمی رابطہ تک موجود نہیں ہے جس سے علاج معالجے کے حصول کیلئے آنے والے مریضوں کو آسانی کے بجائے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
مزید پڑھیے


ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی، پنجاب بھر میں 3,652عطائی اڈے بند

منگل 19 جون 2018ء
لاہور (جنرل رپورٹر )سپریم کورٹ کی احکامات کی تعمیل میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے فیصلے سے اب تک پنجاب بھر میں 3,652عطائیوں کے اڈے بندکردیے ہیں جبکہ10,849علاج گاہوں پر چھاپے مارے گئے ہیں اور اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے 2,831 عطائیوں نے نئے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھی 2,757علاج گاہوں پر چھاپے مارے ہیں اور کمیشن کے ایکٹ2010ء کے تحت 1,327عطائیوں کے اڈے سربمہر کیے ہیں اور ان کی رپورٹیں کمیشن کو بھجواد ی ہیں۔دونوں نے کل13,606علاج گاہو ں کی انسپیکشنز کیں اور4,979عطائیوں کے کاروبار بند کیے ہیں۔ مزید برآں کمیشن کو
مزید پڑھیے


ڈرگ کنٹرول یونٹ پنجاب کے تحت پراونشل فارماکو ویجی لینس سینٹر قائم

هفته 09 جون 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت ِ پنجاب پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق پراونشل ڈرگ کنٹرول یونٹ پنجاب کے تحت "پراونشل فارماکو ویجیلینس سینٹر" قائم کر دیاگیا۔ سنٹر کا قیام گزشتہ ہفتے عمل میں لایا گیا، یہ سنٹر صوبہ بھرمیں ادویات کے مضر اثرات کی معلومات اکھٹی کرے گا اور ادویات کے درست اور محفوظ استعمال کو یقینی بنانے میں اپناکردار ادا کرے گا۔ جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق یہ سنٹر ناصرف دوسرے ہاسپٹلز اور ذیلی سینٹرز سے ادویات کے محفوظ اور موثر استعمال پر معلومات کا تبادلہ کرے گا بلکہ ڈریپ اسلام آباد سے بھی
مزید پڑھیے



میو ہسپتال کی 2 سٹی سکین مشینیں خراب،سر جیکل ٹاو ر میں مریضوں کا رش

جمعه 08 جون 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر) میو ہسپتال کی دو سی ٹی سکین مشین خراب ہو گئی جبکہ سر جیکل ٹاو ر میں نصب مشین پر مریضوں کو رش بڑ ھ گیا اور ان کو کئی کئی دن سکین کر انے کے لیے انتظار کرنا پڑ رہا ہے جس وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق میو ہسپتال میں تین سٹی سکین مشینیں نصب ہیں جن میں ایک ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ ، ایک ایمرجنسی وارڈ کے نزدیک اورتیسری سرجیکل ٹاور میں نصب کی گئی ہیں ۔ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور ایمرجنسی وارڈ کے نزدیک والی سی ٹی سکین مشینیں
مزید پڑھیے


میوہسپتال میں ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن کا اجلاس

جمعه 08 جون 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)میوہسپتال میں پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن میو ہسپتال کے صدر محمد شاہد رون کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ہسپتال کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محمد شاہد روشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن میو ہسپتال کی کوششوں سے کلاس فور کے ملازمین کی اَپ گریڈیشن پر عمل درآمد ہونے پر ڈاکٹر طاہر خلیل ایم۔ایس اور ڈاکٹر خالد بن اسلم اے ایم ایس (ایڈمن) کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اور اِس امر کا اظہار کیا گیا کہ ملازمین کے مسائل حل کرانے کے لئے کوئی کسر نہیں
مزید پڑھیے


علاج معالجے سے حاصل ہونیوالی آمدن سے شیئر کی غیرمنصفانہ تقسیم

جمعه 08 جون 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)سرکاری ہسپتالوں کے سٹاف کی جانب سے مریضوں کے علاج معالجہ سے حاصل ہونیوالی آمدن سے شیئر کی غیرمنصفانہ تقسیم کی چیف جسٹس آف پاکستان کو شکایات کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو بھی ہوش آگیا ۔ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ تمام اہل عملے کو اس شیئر کی تقسیم کو یقینی بنائیں اور 9جولائی تک رپورٹ محکمہ کو پیش کی جائے ۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا تو اس دوارن وہاں کے پیرا میڈیکل سٹاف نے شکایت
مزید پڑھیے


محکمہ ہیلتھ نے ڈاکٹرز ہاسٹل کی حالت سدھارنے کیلئے کمیٹی بنادی

جمعرات 07 جون 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی جانب سے علامہ اقبال میڈیکل کالج و جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں کے ہاسٹل کے دورے کے دوران اس کی حالت زار پر تشویش کے اظہار کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو بھی ہو ش آگیا ۔ ہاسٹل کی حالت سدھارنے کے لیے 9رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ کمیٹی کی سربراہی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان جبکہ کمیٹی میں سپیشل سیکرٹری ثاقب منان ، سپیشل سیکرٹری فنانس اینڈ پلاننگ عثمان معظم ، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر راشد ضیائ،پروفیسر ابرار اشرف،
مزید پڑھیے


ہیلتھ کیئر کمیشن کی 4اضلاع میں کارروائی، 38 عطائی اڈے سیل

جمعرات 07 جون 2018ء
لاہور (جنرل رپورٹر )پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روزچار اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے 38عطائیوں کے اڈے سیل کر دئیے ۔کمیشن کی ٹیموں نے لاہور،فیصل آباد،ساہیوال اور اوکاڑہ کے اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی۔ ٹیموں نے مختلف علاقوں میں 139علاج گاہوں پرچھاپے مارے ، ان میں سے 38پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے جن کے اڈوں کو سربمہر کر دیا۔فیصل آباد میں سب سے زیادہ 14 اڈے بند کئے گئے ، لاہور میں 10، ساہیوال میں 8 اور اوکاڑہ میں 6 اڈے بند کئے گئے ۔ ریکارڈ کے مطابق 48 عطائیوں نے
مزید پڑھیے








اہم خبریں