کراچی( سپورٹس ڈیسک) جرمنی میں بنڈسلیگا فٹ بال لیگ کے مقابلے جاری ہیں، بائرن میونخ نے فورٹونا ڈسلڈورف کو0-5 سے شکست دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی وبا کے بعد بنڈسلیگا پہلی بڑی فٹ بال لیگ ہے جس میں کھلاڑی ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔ بائرن میونخ نے فورٹونا ڈسلڈورف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 سے شکست دے دی۔رابرٹ لیوانڈووسکی نے 2 جبکہ میتھیاس، بینجمن اور الفانسو نے ایک ایک گول سکور کیے ۔ لیگ میں بائرن میونخ نے ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔