لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل گیمز کی "مشعل" لاہور پہنچ گئی، گزشتہ روز پنجاب اولمپک ایسوسی یشن نے مشعل موصول کی اور آج اس سلسلہ میں تاریخی وزیر علی خان مسجد میں اس کی نمائش کی جائیگی۔ 33 ویں نیشنل گیمز 26 اکتوبر تا یکم نومبر پشاور میں منعقد ہوں گے ۔ مشعل کوئٹہ سے کراچی پہنچی جہاں اتھلیٹس اور آفیشلز نے مشعل کا استقبال کیا۔