لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی قومی خواتین کرکٹ ٹیم سکواڈکی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کلیئر قراردے دی گئی۔ جنوبی افریقہ روانگی سے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سترہ کھلاڑیوں سمیت 24 رکنی سکواڈ کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لئے گئے تھے جس کے نتائج منفی آ گئے ہیں۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم آج جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن روانہ ہوگی۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم دورے کے دوران تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ٹیم کی قیادت جویریہ خان کریں گی۔