Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


بَن باس :ـ ریاست ہو ماں جیسی


بَن باس معروف مصنف، ادیب راجہ انور کے بیرون ملک اسفار کی روداد ہے۔ وہ جنرل ضیا کے مارشل لادور میں 1979 میں پاکستان سے جبری جلاوطنی پر گئے اور 1997میں واپس وطن لوٹے، بعد میں بھی وہ مختلف وزٹ کرتے رہے۔ بن باس کے اکثر ابواب اس عرصے میں مختلف ممالک کے سفر یا وہاں قیام کے دوران پیش آنے والے اہم ، دلچسپ واقعات کی تفصیل ہیں۔یہ کتاب بہت ہی دلچسپ ہے اور اسے پڑھتے ہوئے بار بار یہ خیال آتا ہے کہ کاش ایسا ہمارے اپنے ملک پاکستان میں بھی ہوجائے۔ راجہ انور صاحب
جمعرات 16 مئی 2024ء مزید پڑھیے

’’جھوٹے روپ کے درشن‘‘ سے’’ بَن باس تک ‘‘

جمعه 10 مئی 2024ء
محمد عامر خاکوانی
راجا انور ممتاز ادیب،دانشور اور سیاسی ورکر رہے ہیں، وہ ایک زمانے میں لیفٹ کی طلبہ سیاست کا ایک اہم کردار تھے۔ ستر کی دہائی کے اوائل میں پنجاب یونیورسٹی کے سالانہ یونین الیکشن میں رائیٹ اور لیفٹ کی کشمکش مشہور ہے ، اس زمانے کے طلبہ کردار بھی معروف ہوئے۔راجہ انور تب پنجاب یونیورسٹی سے فلسفہ میں ماسٹر کر رہے تھے۔بعد میں پیپلزپارٹی کا حصہ بنے۔1973-77 وہ وزیراعظم بھٹو کے مشیر برائے طلبہ رہے ۔جنرل ضیا نے بھٹو صاحب کی حکومت کا تختہ الٹا تو پیپلزپارٹی پر افتاد نازل ہوئی، رہنمائوں اور کارکنوں کے لئے زندگی دشوار
مزید پڑھیے


صادق خان کی تاریخی کامیابی

منگل 07 مئی 2024ء
محمد عامر خاکوانی
پاکستانی نژاد صادق خان نے لندن کے میئر کا الیکشن جیت لیا، وہ تیسری بار مئیر منتخب ہوئے ہیں۔ یہ اس اعتبار سے تاریخی کامیابی ہے کہ آج تک کوئی بھی شخص لندن کا دو بار سے زیادہ میئر نہیں بن سکا۔ برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن دو بار لندن کے میئر بنے تھے۔لبیر پارٹی سے تعلق رکھنے والے صادق خان نے اب تیسری بار میئر بن کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، ان کا پاکستانی نژاد اور مسلمان ہونا دیکھا جائے تو یہ کامیابی مزید بڑی اور حیران کن ہوجاتی ہے۔ بعض حلقے تو
مزید پڑھیے


جماعت اسلامی کیا سوچ رہی ہے؟

جمعه 03 مئی 2024ء
محمد عامر خاکوانی
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی سینئر صحافیوں سے گفتگو کے حوالے سے پچھلی نشست میں بات ہوئی۔ حافظ نعیم صاحب کی گفتگو میں مجھے اندازہ ہوا کہ سردست جماعت اسلامی کی پالیسی میں کسی بنیادی نوعیت کی تبدیلی نہیں آ رہی یا کہہ لیں کہ سردست یہ ممکن نہیں۔ جماعت اسلامی کی یہ خوبی تو بہرحال ہے کہ ان کے فیصلے اجتماعی طور پر ہوتے ہیں۔ جماعت کے سیٹ اپ میں صرف مرکزی امیر جماعت اسلامی کو اراکین جماعت براہ راست منتخب کرتے ہیں یا مرکزی شوریٰ کا انتخاب
مزید پڑھیے


امیر جماعت اسلامی سے ملاقات

جمعرات 02 مئی 2024ء
محمد عامر خاکوانی
گزشتہ روز نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات ایک خوشگوار تجربہ رہی،ان کی باتیں دلچسپ ، اہم اور قابل غور تھیں۔ حافظ نعیم کے امیرمنتخب ہونے کے بعد یہ میری پہلی ملاقا ت تھی۔ جس روز انہوں نے منصورہ میں امیر کا حلف اٹھایا،میں بدقسمتی سے اپنی پہلے سے طے شدہ مصروفیت کی وجہ سے نہیں جا سکا۔ تاہم بعد میں ان کے خطاب کی ویڈیوبڑے غور سے مکمل سنی۔ اب حافظ صاحب کی سینئر صحافیوں، کالم نگاروں، اینکرز سے ملاقات تھی،جماعت کے متحرک سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے دعوت دی تو سوچا کہ
مزید پڑھیے



ڈیون: ایک منفرد ناول

منگل 30 اپریل 2024ء
محمد عامر خاکوانی
چند دن پہلے کتابوں کا عالمی دن منایا گیا۔ اس حوالے سے بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹیں لکھیں، اخبارات میں بھی لکھا گیا۔ میں لکھنا چاہ رہا تھا مگر سچی بات ہے کہ ہمت نہیں ہوئی۔ کتابوں سے اتنی زیادہ محبت ہونے کے باوجود حقیقت یہ ہے کہ میرے روزمرہ معمول سے کتاب ایک طرح سے نکل ہی گئی۔ ایسا نہیں کہ کتاب دیکھتا ہی نہیں۔ میری کتابوں کی خریداری ٹھیک ٹھاک ہے، ہر سال لاہور کے کتاب میلہ سے بہت سی کتابیں خریدتا ہوں، پچھلے سال دسمبر میں کراچی کے کتاب
مزید پڑھیے


روحانیت، استدراج ،قرب الٰہی

بدھ 24 اپریل 2024ء
محمد عامر خاکوانی
تصوف اور روحانیت کے حوالے سے حالیہ کالموں کی سیریز سی بن گئی ہے، اس سلسلے میں ایک آد ھ اورآنا ہے۔مجھے اندازہ ہوا کہ اس موضوع میں قارئین کی خاصی تعداد دلچسپی رکھتی ہے۔لوگ سوالات بھی پوچھ رہے ،اپنا فیڈبیک بھی دیتے ہیں۔ اگلے روز صحافی، کالم نگاربرادرم افتخار گیلانی کا واٹس ایپ میسج آیا۔ انہوں نے اس سیریز کی ستائش کے ساتھ یہ نکتہ اٹھایا کہ روحانیت کے واقعات صرف اسلام تک محدود نہیں ہیں، یہ لگتا ہے اس علم کا حصہ ہے جس کی ابھی تک وضاحت نہیں ہوسکی (branch of unexplained knowledge)۔گیلانی صاحب کا
مزید پڑھیے


تصوف، روحانیت اور صوفی

منگل 23 اپریل 2024ء
محمد عامر خاکوانی
صاحب عرفان بزرگ اور ممتاز روحانی سکالر قبلہ سرفراز شاہ صاحب کے تصوف اور روحانیت پر افکار کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ میرے کالم میں چل رہا ہے۔ اس کی دو پچھلی نشستوں میں تصوف پر ہونے والے اعتراضات کا مدلل جواب اور حقیقی تصوف کو واضح کیا تھا۔ سرفراز شاہ صاحب کا کما ل ہی یہ ہے کہ انہوں نے مشکل ، ادق اور بھاری بھرکم اصطلاحات کے بجائے آسان اور عام فہم زبان میں اہم مسائل سمجھائے اور الجھنیں سلجھا دی ہیں۔ ان کی کتب تصوف اور روحانیت کو سمجھنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
مزید پڑھیے


حقیقی تصوف اور فقیر لوگوں کی باتیں 2

هفته 20 اپریل 2024ء
محمد عامر خاکوانی
تصوف اور اس کی مختلف جہتوں اور اصطلاحات کے حوالے سے صاحب عرفان روحانی سکالر جناب سرفراز اے شاہ صاحب سے گفتگو کی تفصیل اپنے کل کے کالم میں شیئر کی۔ سرفراز شاہ صاحب تصوف کو بڑے آسان اور عام فہم انداز میں پیش کرتے ہیں اور اس کا حقیقی جوہر سامنے لاتے ہیں۔ شاہ صاحب کے نزدیک تصوف بنیادی طور پرفرد کی تربیت کے لئے ہے اور اس کا مقصد شریعت کی راہ پر چلانے کے لئے تیار کرنا، اس کی کیپیسٹی بلڈنگ کرنا ہے۔ جس شخص کو اس تربیت کی ضرورت نہیں تو ٹھیک ہے، اٹس
مزید پڑھیے


حقیقی تصوف اور فقیر لوگوں کی باتیں

جمعه 19 اپریل 2024ء
محمد عامر خاکوانی
چند دن پہلے ایک محفل میں گفتگو ہو رہی تھی، کسی نے تصوف کا ذکر چھیڑ دیا اور پھر کسی مرحوم بزرگ کا ذکر آیا تو شرکا محفل میں سے اکثر کا سوال یہی تھا کہ ان صاحب کے کشف وکرامات کے بارے میں کچھ بتائیں۔ اس حوالے سے کچھ باتیںہوتی رہیں۔ اپنی باری پر ہم نے عرض کیا کہ تصوف کشف وکرامات کا نام نہیں اور نہ ہی اس میں صرف رجال الغائب کے تذکرے ہیں۔ تصوف تو دراصل ایک تربیتی نصاب سمجھ لیں اور خانقاہ کو تربیتی درس گاہ۔ جس میں کوشش کی جاتی ہے
مزید پڑھیے








اہم خبریں