Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


صدارتی ایوارڈز2023: چند تجاویز


چار پانچ دن پہلے صدارتی ایوارڈز دئیے جانے کااعلان ہوا۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی کچھ ایوارڈ ملنے والوں پر اعتراض اور بعض کی ستائش کی گئی ۔ یہ بحث تو ہر سال چلتی رہتی ہے، افسوس اس سے اخذ کردہ نتائج سے کبھی کچھ نہیں سیکھا جاتا۔ ایک بات جو پچھلے کئی برسوں سے چبھ رہی ہے ، بہت سے لوگوں نے اس پر اعتراضات بھی اٹھائے ہیں، مگر کسی بھی سابق حکومت نے اس حوالے سے کچھ نہیں کیا۔ وہ ہے ایوارڈز میں عدم مساوات۔صدارتی ایوارڈ ز کی مختلف کیٹیگریز ہیں، سب سے اہم نشان امتیاز
هفته 19  اگست 2023ء مزید پڑھیے

’’اینا کریننا‘‘

جمعرات 17  اگست 2023ء
محمد عامر خاکوانی
’’سارے سکھی گھرانے ایک جیسے ہوتے ہیں، مگر ہر دکھی گھرانہ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔‘‘ یہ عظیم روسی ناول نگار لیو ٹالسٹائی کے شہرہ آفاق ناول اینا کریننا (Anna Karenina)کی پہلی سطر ہے۔ یہ ناول پہلی بار 1878 میں شائع ہوا، اس اعتبار سے اسے ایک سو پینتالیس( 145)سال ہوچکے ہیں۔ دنیا ئے فکشن کی چند کتابیں ہی ایسی ہوں گی جن کی پہلی سطر اس قدر مشہور ہوئی ۔ یہ سطر بے شمار جگہوں پر بطور حوالہ استعمال ہوئی ۔ اینا کریننا کی صرف پہلی سطر ہی نہیں بلکہ مکمل ناول بھی
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ کا اہم جوڈیشل ریویو:ـ مضمرات، اثرات

هفته 12  اگست 2023ء
محمد عامر خاکوانی
سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ سے ڈھائی ماہ قبل منظور کئے جانے والے ’’ریویو آف آرڈر اینڈ ججمنٹ ایکٹ ‘‘کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کر دیا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں یہ قانون اب اپنی موت آپ مر گیا ہے۔ جب تک کوئی نئی اسمبلی پھر سے ایسا قانون منظور نہیں کرتی، یہ آئین کا حصہ نہیں ہوگا۔ اس کے اثرات پر بات کرتے ہیں مگر پہلے یہ دیکھ لیتے ہیں کہ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹ ایکٹ کیا تھا؟ یہ قانون پی ڈی ایم حکومت نے چودہ اپریل کو قومی اسمبلی سے اور پانچ مئی کو سینٹ سے
مزید پڑھیے


پاکستانی کرکٹ : دائرے کا سفر

جمعرات 10  اگست 2023ء
محمد عامر خاکوانی
پاکستانی سیاست کی طرح پاکستانی کرکٹ بھی دائرے کے سفر میں ہے۔ ہر کچھ عرصے کے بعد گاڑی گھوم کر واپسی اسی جگہ پہنچ جاتی ہے۔ وہی مسافر جوتین چار سال پہلے اتر ے تھے یا جنہیں زبردستی اتار دیا گیا تھا، انہیں پھر سے پورے اہتمام کے ساتھ گاڑی میں سوار کرایا اور بہترین نشستیں دی جاتی ہیں۔ حتیٰ کہ اگلے دو تین برسوں میں پھر وہی کچھ دہرا نہ لیا جائے۔ خیر ایک بار پھر قومی کرکٹ میںیہی ہوا۔ کرکٹ بورڈ کے سربراہ اب زکا اشرف بن چکے ہیں۔ وہ پہلے بھی یہ ذمہ داری سنبھال چکے تھے۔
مزید پڑھیے


’’چمپارن مٹن‘‘

منگل 08  اگست 2023ء
محمد عامر خاکوانی
آج بات ایک شارٹ مووی سے شروع کرتے ہیں، مگریاد رہے کہ کالم کا مرکزی خیال فلم سے متعلق نہیں ۔ ایک فلم کی آج کل خاصی شہرت پھیلی ہے۔نام ’’چمپارن مٹن ‘‘ہے۔ اسے بہار، انڈیاسے تعلق رکھنے والے بعض یونیورسٹی کے طلبہ نے بنایا ۔چوبیس منٹ دورانیہ کی شارٹ فلم ہے۔ بہار کی ایک مقامی زبان’’ بجیکا‘‘ میں بنایا گیا ہے۔ یہ فلم آسکرکے سٹوڈنٹ اکیڈمی ایوارڈ کے سالانہ مقابلے کے لئے بھیجی گئی تھی۔ پونے دو ہزار کے قریب فلموں میں سے اس نے شارٹ لسٹ ہو کر سیمی فائنل رائونڈ تک جگہ بنا لی ہے۔ کوئی بعید
مزید پڑھیے



اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل:نری افواہیں، مبالغہ،شرانگیزی

منگل 01  اگست 2023ء
محمد عامر خاکوانی
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے حوالے سے پچھلے چند دنوں میں جتنی ویڈیوز اور وی لاگز سن رہا ہوں، غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسا شرمناک، گھٹیا رویہ بہت سے وی لاگرز نے اپنایا ہے کہ آدمی کو حیرت ہوتی ہے۔پیٹ کی خاطر اتنا بے حمیت اور بے حیا ہو اجا سکتا ہے؟ وی لاگ مقبول کرانے کی خاطر صریحاً بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں۔ جھوٹ در جھوٹ۔ نرا پروپیگنڈہ۔ بے سروپا خبریں۔ افسوس دیکھنے والوں پر کہ ایسے گھٹیا وی لاگرز کو لاکھوں کے ویوز مل رہے ہیں۔ اتنی کمائی ہوگی تو بہت سے ایسا ہی کریں گے۔ گزشتہ روز کسی نے
مزید پڑھیے


اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور: مبینہ سکینڈل ، اہم پہلو

منگل 25 جولائی 2023ء
محمد عامر خاکوانی
پچھلے چند دنوں سے پہلے مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے حوالے سے ایک مبینہ سکینڈل گردش کرتا رہا۔ لودھراں کے ایک سوختہ بخت وی لاگر نے اس پر نہایت غیر ذمہ دارانہ وی لاگ کر کے بعض ایسی افواہیں اور غلط خبروں کو وائرل کر دیا جن میں کوئی حقیقت نہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ چلتا رہا کہ جو چند ملزم گرفتار ہوئے، ان کے موبائل فونز سے ہزاروں قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئیں، جن میں ساڑھے پانچ ہزار لڑکیوں کی ویڈیوز ہیں۔ یوں تاثر دیا جاتا رہا جیسے خدانخواستہ یہ بچیاں
مزید پڑھیے


قومی اداروں کو ذاتی سمجھ کر ڈیل کریں

هفته 22 جولائی 2023ء
محمد عامر خاکوانی
خواجہ سعد رفیق ن لیگ کے معروف لیڈر اور موجودہ پی ڈی ایم حکومت میں وزیرہوابازی ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کے پچھلے دور میں ریلوے کی وزارت ملی تھی ۔یہ بات مسلم لیگ ن کے سیاسی مخالفین بھی تسلیم کرتے رہے کہ ریلوے کی کارکردگی میں غیر معمولی بہتری آئی تھی ، جسے اس سے پچھلے دور (زرداری حکومت)میں اے این پی کے غلام بلور صاحب کی مدت وزارت میں بہت زیادہ تباہی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بلور صاحب نے تو جیسے ہتھوڑے رسید کر کے ریلوے کا بیڑا غرق کر دیا تھا۔ عمران خان دور
مزید پڑھیے


نوے کی سنہری دہائی

منگل 18 جولائی 2023ء
محمد عامر خاکوانی
معلوم نہیں سوشل انڈیکیٹرز، اکانومی وغیرہ کے حوالے سے نوے کا عشرہ (1990-99) کیسا تھا، ہمیں البتہ یہ ماہ وسال اس لئے زیادہ عزیز ہیں کہ کالج، یونیورسٹی کا یہی زمانہ تھا۔ میری صحافت کے ابتدائی پانچ برس بھی اسی عشرے میں آتے ہیں۔ لاہور میں بے فکری کے ایام ، جب لکھنے پڑھنے،کھانے پینے اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کے سوا کوئی اور کام نہیں تھا۔ ملازمت بھی لکھنے پڑھنے ہی سے متعلق تھی۔ اردو ڈائجسٹ میں کام کرتے ہوئے ابتدائی ایام میں مزے سے دفتر کی لائبریری سے کتابیں اٹھا کر پڑھا کرتا۔ ان میں سے بعض
مزید پڑھیے


پنجاب کے سرکاری ملازمین کے ساتھ زیادتی کیوں ؟

جمعرات 13 جولائی 2023ء
محمد عامر خاکوانی
لاہور میں صوبے بھر کے سرکاری ملازمین سراپا احتجا ج ہیں۔ گرم دنوں میں سینکڑوں، ہزاروں لوگ سول سیکریٹریٹ کے باہر کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں، مگر ان کی شنوائی نہیں ہو رہی۔ ان کی بات سنی جا رہی ہے اور نہ ہی نگران حکومت اپنی زیادتی کا ازالہ کر رہی ہے۔اس پر بات کرتے ہیں۔ آج کل پنجاب اور خیبر پختون خوا پر جو نگران حکومتیں مسلط ہیں، انہیں دیکھ کرایک تجزیہ کار دوست کی بات یاد آ جاتی ہے جو ہمیشہ نگران حکومتوں کے خلاف رائے رکھتے ہیں۔ ہمارے یہ دوست جینوئن دانشور ہیں، قدرے
مزید پڑھیے








اہم خبریں