بہاولپور(نمائندہ 92 نیوز،92 نیوزرپورٹ)لیگی ایم پی اے حسینہ ناز کے بیٹے ذیشان عرف کامران سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے پرتھانہ بغدادپولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ایم پی اے کے بیٹے کامران عرف ذیشان سے دوران ناکہ بندی آدھا کلو چرس برآمد کی گئی۔ اس سے قبل سابق لیگی ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کے گھر سے بھی چار من چرس برآمد کرکے بیٹے کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔