Common frontend top

سعدیہ قریشی


ہمیں اپنے آباء سے کوئی نسبت ہے ؟


صدیوں پہلے عباسیوں کے عروج کا زمانہ ہم پہ حیرت کے کئی در وا کرتا ہے۔ زراعت پر پورے سائنسی انداز میں توجہ دی جا رہی تھی۔اسی طرح صنعت و حرفت پر عباسیوں نے بڑی بھر پور توجہ دی۔ یہاں تک کہ جنگی جہاز بنا ڈالے۔ اس دور کو اپنے تصور میں لائیے کہ جب ابھی علم طب کی بنیاد رکھی جا رہی تھی ۔کیمیا کی بنیاد رکھی جا رہی تھی، مشینیں نہیں تھیں۔ یورپ اس وقت اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا لیکن ادھر عباسیوں نے صنعت و حرفت میں شاندار ترقی
بدھ 04 اکتوبر 2023ء مزید پڑھیے

مسلمانوں کی سیاسی تاریخ :چند تاثرات

اتوار 01 اکتوبر 2023ء
سعدیہ قریشی
تاریخ الاسلام السیا سی مصر کے ممتاز فاضل تاریخ دان ڈاکٹر حسن ابراہیم حسن کی تصنیف ہے جسے اردو میں علیم اللہ صدیقی نے مسلمانوں کی سیاسی تاریخ کے نام سے ترجمہ کیا ہے۔ان دنوں یہ کتاب زیر مطالعہ ہے۔ ڈاکٹر حسن ابراہیم حسن کے وقیع کام کی یہ جلد دوم ہے جس میں عباسیوں کے دور کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ ایک طرف مسلمانوں کی تاریخ باہمی سازشوں یورشوں اور تخت کے لیے اپنوں ہی کی دشمنی سے بھری ہے تو دوسری طرف علم و ہنر اور خوشحالی سے چمکتے ہوئے بے مثال ادوار بھی دیکھنے
مزید پڑھیے


روح سرشار کرتے اساطیری آہنگ کے نعتیہ اشعار

جمعه 29  ستمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
نہ جانے احمد جہانگیر نے نعت کے یہ اشعار کون سے عالم میں بیٹھ کر اپنی روح کے قرطاس پر اتارے ہیں کہ ان کا منفرد تخلیقی آہنگ پڑھنے والے کی روح کو سرشار کر دیتا ہے ۔ سندھی شاعر حاضر ہو والی نعت کے انوکھے لہجے کو سن کر تو بڑے بڑے چونک اٹھے تھے۔۔ نعت کیا ہے ایک طلسمی دروازہ ہے جو کھلتا ہے اور پڑھنے والے کو ایک انوکھی اساطیری فضا میں لے جاتا ہے۔ پڑھیے اور ایسی منفرد نعت کے
مزید پڑھیے


ہم اپنے معاملات میں کیسے مسلمان ہیں؟

بدھ 27  ستمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
حدیث قدسی کا مفہوم ہے کہ انسان اپنے معاملات سے پہچانا جاتا ہے۔ ہم نے دین کو اپنے معاملات میں جگہ دینے کی بجائے ایک تہوار کی صورت منانے کی روایت بنا لی ہے۔ کبھی محرم منا رہے ہیں ،کبھی ہم ربیع الاول منا رہے ہیں۔یہ سب بجا لیکن ہمارے معاملات میں ان تعلیمات کا عکس نظر نہیں آتا جو دین نے ہمیں سکھائی ہیں۔ ہماری سوچ اور فکر کی تمام توانائیاں تہوار منانے کے عمل کی نذر ہو جاتی ہیں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے تقاضے صرف گھروں پہ بتیاں لگانے سے, میلاد منانے سے اور
مزید پڑھیے


عافیہ صدیقی کیس: پتھریلی خاموشی کیوں؟

اتوار 24  ستمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
ستمبر کی 23 تاریخ ہے بارش رات سے ہو رہی ہے موسم خوشگوار ہو گیا ہے مگر آج بارش مجھے ہیمنگوئے کے ناولوں کا کردار لگ رہی کرب رنج جدائی کا استعارہ ! میری آنکھوں میں بھی بارش ہونے لگتی ہے۔مجھے 2010 کا 23 ستمبر بھی یاد آتا ہے عافیہ صدیقی کو امریکی جیل میں 86 برس کی سزا سنائی گئی تھی۔ابھی آصف محمود کا لکھا ہوا کتابچہ میرے ہاتھ میں ہے۔ امریکی سپر پاور کی وار آن ٹیرر کی وحشت کا شکار ہونے والی مظلوم مافیہ کی مظلومیت نے جیسے دل پر وار کر دیا ہو۔میں لفظ ڈھونڈ
مزید پڑھیے



کرسٹا لینا جارجیا کی نصیحت اور ٹیکس چور مقتدر طبقہ۔!

جمعه 22  ستمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
ہمارے حکمرانوں کو حلف اٹھاتے ہی امریکہ جانے کا شوق ہوتا ہے تو ہمارے نگران وزیراعظم کیسے پیچھے رہتے انہوں نے حلف اٹھایا اور امریکہ جا پہنچے ۔وہاں وہ بڑے بڑے لوگوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں آئی ایم ایف کے دربار میں بھی حاضری دی ہے۔ اور وہاں کی مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی ایم ایف کو ہمارے ملک کے وزیراعظم کو یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ آپ کے معاشی حالات اگر اچھے نہیں ہیں تو اپ امیروں سے ٹیکس لیں اور غریبوں کو آسانی دیں۔یہ بات 76برس سے حکمرانوں کو سمجھ
مزید پڑھیے


کھجوٹ کے جنگلی پھولوں کی مہک

بدھ 20  ستمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
سفر بھی ایک طرح کا مراقبہ ہے۔ مراقبہ جو آپ کی روح سے انتشار بھری مصروفیات کی گرد اتار کر آپ کو یکسوئی کے سکون سے مالامال کرتا ہے۔ وہ سفر جو خالصتاً آپ خود کو وقفہ دینے کے لیے کرتے ہیں کسی مراقبے سے کم نہیں ہوتا۔ مری کے قریب ایک گاؤں کھجوٹ کے گھنے جنگل میں پہاڑ پر واقع یہ ایک سرکاری ریزارٹ تھا۔ میں یہاں پر اپنی فیملی کے ساتھ ایک پرسکون مراقبے سے گزر رہی تھی۔ پہاڑ پر بنے ہوئے پی ٹی ڈی سیکے اس ہل ٹاپ ریزارٹ میں ہمیں آئے دوسرا دن تھا۔ قدرتی حسن میں
مزید پڑھیے


ماضی کے حکمرانوں کا نوحہ

اتوار 17  ستمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
خبر ہے کہ 34 روپے اضافے کے ساتھ پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی میرے عام پاکستانیوں کی زندگیاں تاریخ کی بدترین بدحالی سے دوچار ہیں۔ پٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں اور پاکستان کا ایک بڑا طبقہ جو مہنگائی کے تھپیڑوں میں بھی کسی نہ کسی طرح اپنے حالات کا بھرم رکھے ہوئے تھا ،اپنی سفید پوشی کا پردہ رکھے ہوئے تھا اب اس دھکے سے سرکتا ہوا غربت کی لکیر کے نیچے لڑھک گیا ہے۔سخت گرمی اور حبس میں تھری پیس
مزید پڑھیے


تعلیمی نصاب کو بہتر بنانے کے کچھ مشورے

جمعه 15  ستمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
کتاب کے ساتھ بہت سا وقت اب انٹرنیٹ پر بھی مطالعے میں گزرتا ہے جاپان کے سکولوں کے حوالے سے ایک دلچسپ رپورٹ پڑھی ۔جاپان دنیا کا سب سے زیادہ ہائی ٹیک ملک تصور کیا جاتا ہے وہاں آج بھی سکول کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر مختلف فنون کی تربیت دی جاتی ہے ،یہ وہ فنون ہیں جو صدیوں سے جاپان کی تہذیب اور روایت کا حصہ رہے ہیں۔جیسے اوری گامی یعنی کاغذوں سے کھلونے اور مختلف اشیاء بنانا،پیتل سے اشیاء بنانا مٹی کے برتن بنانا وغیرہ۔ اس کے ساتھ باغبانی بھی جاپان میں تعلیمی نصاب کا حصہ ہے۔سوال
مزید پڑھیے


بانی پاکستان سے بے وفائی کی سزا۔۔

بدھ 13  ستمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
ہمارے پاس ندامت کی اذیت اور عقیدت کے آنسوؤں کے سوا کیا ہے جو بانی پاکستان کے حضور پیش کرسکیں۔گیارہ ستمبر ان کی رحلت کا دن تھا۔مسائل میں پھنسی ،مہنگائی کی ماری، بددیانت حکمرانوں کی ستائی ہوئی قوم نے کہیں کہیں سوشل میڈیا پر قائد کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔مگر یہ اظہار عقیدت اندر سے کھوکھلا کھوکھلا سا محسوس ہوتا رہا۔ اس لیے کہ حقیقت میں عقیدت کے تقاضے کچھ اور ہوتے ہیں۔ بانی پاکستان کے اعلی اخلاقی کردار اور افکار کو صرف اہل اختیار اور اہل اقتدار نے
مزید پڑھیے








اہم خبریں