Common frontend top

سہیل دانش


سسپنس سے بھرپور ایڈونچر فلم میں نئی انٹری


میں تو تمام پارلیمانی اور عدالتی کارروائی کو بھول گیا۔ جب جناب علیم خان کی پریس کانفرنس سنی۔ یقین نہیں آیا کہ پروپیگنڈہ اتنا موثر بھی ہوسکتا ہے۔ یہ واویلا، یہ شہرت کہ کوئی ہو نہ ہو عمران خان امین اور صادق ہیں۔ یہ تو ایک خان صاحب کا ایک ایسا ساتھی کہہ رہا ہے جو ان کے دکھ درد‘ اچھے برے اور نشیب و فراز میں شریک تھا۔ ان کا ہمرکاب تھا۔ پھر علیم خان سے یہ سن کر مجھے زیادہ تعجب نہیں ہوا کہ انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے اورنیب کے کیس بنانے میں خان صاحب کی منشاشامل
جمعه 08 اپریل 2022ء مزید پڑھیے

سفارتی تجزئیے اور دھمکیاں……(2)

جمعرات 07 اپریل 2022ء
سہیل دانش
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مخاطب کرتے ہوئے یوں اظہار کیا تھا کہ امریکہ سعودی عرب سے دوستی کا ہاتھ کھینچ لے تو سعودی بادشاہت پندرہ روز سے زیادہ قائم نہیں رہ سکتی۔ 1973ء کی اسرائیل مصر جنگ میں امریکہ نے انوارالسادات کو سبق پڑھانے کی کیا دھمکی دی تھی۔ لیبیا کے معمر قذافی کے خلاف کس طرح سازشوں کا جال بچھایا گیا۔ 1974 میں سعودی فرمانروا شاہ فیصل بن عبدالعزیز کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر امریکہ نے سعودی عرب کے تیل کے کنوؤں پر قبضہ کرنے کی دھمکی دی
مزید پڑھیے


سفارتی تجزئیے اور دھمکیاں

پیر 04 اپریل 2022ء
سہیل دانش
قومی اسمبلی میں جس طرح وزیر قانون فواد چودھری نے تجویز پیش کی، ڈپٹی سپیکر نے تحریک عدم اعتماد کو غیر قانونی قرار دے کر مسترد کردیا۔ ایوان کی کارروائی دیکھ کر یوں احساس ہوتا تھا کہ کسی کلاس روم میں بیت بازی کا مقابلہ ہورہا ہو اور ایک گروپ دوسرے گروپ کو کہے کہ تمہارے شعر کا قافیہ اور ردیف درست نہیں تھا اس لیے تم ہار گئے۔ یہ تو ایسا ہی تھا کہ چمکتے سورج اور دمکتی روشنی میں کوئی بیٹسمین یقینی شکست سے بچنے کے لیے امپائر سے اپیل کرے کہ اسے گیند نظر نہیں
مزید پڑھیے


آخر یہ "پریم پتر" کیا ہے؟……(2)

هفته 02 اپریل 2022ء
سہیل دانش
یہاں تک کہ اگر کارٹر اشارہ کرے تو شاید میرا باورچی ہی مجھ پر سبزی کاٹنے والی چھری سے حملہ کردے۔'' اور پھر اس رات جب سارے پہرہ دار میٹھی نیند سورہے تھے۔ وہ سینئر آفیسر غلام اسحق خان کے گھر گیا۔ انہیں لان میں لایا اور ساری واردات ان کے گوش گزار کردی۔ غلام اسحاق خان وقت ضائع کئے بغیر آرمی چیف ہاؤس گئے اور دیر گئے تک وہاں مصروف ہے۔ اس ملاقات سے ٹھیک ایک ہفتے بعد جنرل ضیاء الحق نے امریکی سفیر کو اپنی رہائشگاہ پر عشائیہ دیا اور لان کے ایک ویران کنج میں اسے ہاتھوں
مزید پڑھیے


آخر یہ "پریم پتر" کیا ہے؟

جمعه 01 اپریل 2022ء
سہیل دانش
پاکستان کی سیاست کے اپنے انداز ہیں۔ اس کے ہیرو اور ولن سرکاری محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بدلتے رہتے ہیں۔ جب وزیراعظم عمران خان پریڈ گراؤنڈ میں جیب سے ایک خط نکال کر اپنے پرجوش حامیوں سے مخاطب تھے تو سچ پوچھیں مجھے نہ جانے کیا کیا واقعات یاد آگئے۔ دنیا کی مشہور زمانہ خفیہ ایجنسیوں کی کارستانیوں' مختلف ممالک میں مداخلت' نت نئے نظریات کا پھیلاؤ' انقلابات کی کہانیوں' حکمرانوں کو نشان عبرت بنانے کے قصے' ایسی تمام وارداتوں کے پیچھے کب کس نے کیا کیا۔ سب کچھ تاریخ میں درج ہے۔ میں سوچ رہا تھا کہ
مزید پڑھیے



دیکھئے کیا ہوتا ہے!……(2)

پیر 28 مارچ 2022ء
سہیل دانش
پھر سوشل میڈیا پر فوجی قیادت کیخلاف پی ٹی آئی کی ٹیم کے رویئے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم اس رویئے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور انہوں نے بھی اشارہ دیا کہ معاملات آگے بڑھ گئے ہیں۔ خبریں یہ بھی ہیں کہ اس حوالے سے ایم کیو ایم کے چند رہنمائوں کو اپوزیشن کے ساتھ ملنے پر تحفظات موجود ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی پر بھروسہ کرنا درست نہیں اور نواز شریف کے دور میں ایم کیو ایم کے آپریشن کی کچھ تلخ یادیں ان کے
مزید پڑھیے


دیکھئے کیا ہوتا ہے!

جمعه 25 مارچ 2022ء
سہیل دانش
گیند اب سپریم کورٹ کے کورٹ میں آگئی ہے۔ پیش کئے جانے والے صدارتی ریفرنس کے سوالات وہ ہیں جن پر اس سے قبل ملک کے نامور قانون دان اور سابق معزز جج صاحبان اپنے تئیں توضیح اور تشریح کرچکے ہیں۔ سپریم کورٹ کیا فیصلہ کرتی ہے۔ یہ دیکھنا ہوگا۔ یہ تمام منحرف ارکان بھی بڑی دلچسپی اور سسپنس سے اس پوری کارروائی کو دیکھ رہے ہیں‘ کیونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ان کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔ تاحیات نااہلی‘ ووٹ ڈالنے کا حق‘ ووٹ کاؤنٹ ہونے کا معاملہ‘ ڈی سیٹ ہونے کا طریقہ۔ اب یہ اختیار سپریم کورٹ
مزید پڑھیے


مخلص ساتھیوں کو دیوار سے مت لگائیں…(2)

جمعرات 24 مارچ 2022ء
سہیل دانش
یہ اقتدار کے متلاشی ہیں۔ ہمارا المیہ یہی ہے کہ تمام لیڈران کرام یہ کہتے ہیں کہ فلور کراسنگ کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔ ایسے لوگوں کو اپنی پارٹی میں قبول نہیں کرنا چاہئے' لیکن ظلم یہ ہے کہ کل جب یہ لوگ عمران خان کی پارٹی میں شامل ہورہے تھے۔ تو خود عمران خان یہ کہہ رہے تھے کہ ان کا ضمیر جاگ گیا ہے۔ آج جب وہ ان کی پارٹی چھوڑ رہے ہیں تو عمران خان یہ کہتے نہیں تھک رہے کہ یہ لوٹے ہیں اور انہوں نے پارٹی سے غداری کی ہے۔ دیکھیں عمران خان کو اپنی
مزید پڑھیے


مخلص ساتھیوں کو دیوار سے مت لگائیں

منگل 22 مارچ 2022ء
سہیل دانش
کرنل (ر) قلب عباس کو جب بھارتی قید سے رہائی ملی تو وہ دوبارہ یونٹ میں چلے گئے اور ریٹائرمنٹ تک خود کو پاک افواج کیلئے وقف رکھا۔ کسی نے یاد داشتیں قلمبند کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے المیہ مشرقی پاکستان کو ایک نوجوان آفیسر کی حیثیت سے منفرد انداز میں دیکھا تھا۔ کبھی کبھی قابل اعتبار دوستوں کی محفل میں عبرتناک قصے سنادیا کرتے تھے۔ لیکن ضبط تحریر میں لانا ان کے نزدیک عسکری روایات کے منافی تھا۔ میرے اصرار پر گلوگیر آواز میں کہا ''کیا اپنے پیٹ سے کپڑا اٹھاؤں' لکھنے سے کیا فرق پڑے گا' ہم
مزید پڑھیے


اس کھینچا تانی میں عوام کو کیا ملے گا؟ (2)

اتوار 20 مارچ 2022ء
سہیل دانش
سب شش و پنج میں ہیں۔ ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ اس صورتحال سے نکلنے کی سب ہی کوشش کررہے ہیں کہ صورتحال جلد از جلد کلیئر ہوجائے اور تحریک عدم اعتماد سے پہلے ہی معلوم ہوجائے کہ اس کا کیا نتیجہ نکلنے والا ہے۔ کیا ہونے والا ہے۔ یہ اس لئے نہیں کسی کو معلوم نہیں کہ کھیل رولز کے بغیر ہورہا ہے اور یہ بھی کہ چند لوگوں کے ہاتھوں میں پوری قوم کی تقدیر ہے۔ اس میں ایک یا دو کے ادھر سے ادھر ہوجانے سے ساری بساط الٹ پلٹ ہوجائے گی۔ اور یہ بھی
مزید پڑھیے








اہم خبریں