Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


کچھ قدرت اللہ شہاب کے دفاع میں


قدرت اللہ شہاب ایک ایسی شخصیت ہیں جن کے بارے میں ہر کچھ عرصے کے بعد سوشل میڈیا میں چھوٹا موٹا طوفان اٹھتا رہتا ہے۔ کوئی نہ کوئی بانکا اٹھ کر شہاب صاحب یا ان کی خودنوشت شہاب نامہ پر اعتراض داغ دیتا ہے۔ صرف قدرت اللہ شہاب ہی نہیں بلکہ ان کے قریبی دوستوں ممتاز مفتی، اشفاق احمد اور آپا بانو قدسیہ کے حوالے سے بھی یہ’’ چاندماری‘‘ چلتی رہتی ہے۔ اس کی دو تین وجوہات ہیں۔ قدرت اللہ شہاب کی آپ بیتی شہاب نامہ کا آخری باب ’’چھوٹا منہ بڑی بات‘‘دراصل بہت سے لوگوں کے بڑا درد سر ہے۔
جمعه 06 اکتوبر 2023ء مزید پڑھیے

نئی سیاسی جماعت کی مخالفت کیوں ؟

بدھ 04 اکتوبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
پچھلے چند دنوں سے ایک نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے بعض ناراض یا برگشتہ افراد یہ سوچ لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے ن لیگی دوست سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور پی پی کے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر ان میں سرفہرست ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ان میںخیبر پختون خوا سے خواجہ ہوتی اور بلوچستان سے لشکر رئیسانی وغیرہ بھی شامل ہیں۔ یہ صاحبان نئی پارٹی بنا پائیں یا نہیں، یہ تو چند دنوں
مزید پڑھیے


انور مقصود اور معین اختر

اتوار 24  ستمبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
انور مقصود اور معین اختر دونوں ہماری شوبز انڈسٹری کے لیجنڈز ہیں، غیر معمولی تخلیق کار اور فن کار۔ انور مقصودصرف شوبز کے نہیں، وہ مصوراور نثرنگار بھی ہیں۔ کالم بھی لکھتے رہے ہیں، مگر قدرے کم۔ اصل شہرت انہیں ڈرامہ اور طنزومزاح لکھنے والے کے طور پر ہوئی۔ انگریزی کا ایک مزے کا اور بڑا جامع سا لفظ ہے سیٹائرSatire۔ اردو کا طنز ، مزاح یا طنز ومزاح بھی اس کا درست متبادل نہیں۔ انور مقصود شائد اردو کے جینوئن سیٹائرلکھنے والے ہیں۔ جتنی شائستگی، سلیقے اور خوبصورتی سے انہوں نے ان گنت کاٹ دار جملے لکھے،اس کی کوئی
مزید پڑھیے


اللہ کرے ۔۔۔۔۔

هفته 23  ستمبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
اگلے ماہ شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا ہے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام پڑھ کر سنائے۔ انضمام الحق پاکستان کی جدید کرکٹ کے بڑے بلے باز ہیں،کرکٹ کے لئے ان کی بڑی خدمات ہیں۔ وہ کپتان بھی رہے ، مگر بنیادی طور پر ان کی سوچ دفاعی اور ڈری ہوئی تھی۔ وہ کبھی جرات مندانہ کپتانی نہیں کر سکے۔ مجھے یاد ہے کہ تب زمبابوے کی ٹیم دنیا کی سب سے کمزور اور تھکی ہوئی تھی ۔ اسے
مزید پڑھیے


کینیڈین حکومت بھارت سے ناراض کیوں ؟

جمعرات 21  ستمبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
برٹش کولمبیا کینیڈا کا مغربی صوبہ ہے،اس کا دارالحکومت وینکووور دنیا کے چند خوبصورت ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ آج کل برٹش کولمبیا کینڈین اور مغربی میڈیا کے ساتھ دنیا بھر کے میڈیا کی خبروں میں اِن ہے۔ اس کی وجہ سردست وینکووور نہیں بلکہ اس سے تیس کلومیٹر دور ایک شہر سرے (Surrey) ہے۔ سرے کی وجہ شہرت مغربی کینیڈا کے ایک اہم شہر ہونے کے ساتھ ساتھ وہاں کی سکھ کمیونٹی بھی ہے۔ سرے شہر زیادہ بڑا نہیں، ساڑھے پانچ لاکھ آبادی ہوگی، مگر اس کا ستائیس فیصد حصہ سکھ کمیونٹی پر مشتمل ہے۔ کینیڈا میں سکھوں کی
مزید پڑھیے



کرکٹ : کیاہم اپنی غلطیوں کو درست کر پائیں گے؟

منگل 19  ستمبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں ہوا،تاہم کچھ خبریں چھن چھن کر باہر آنا شروع ہوگئی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لئے ون ڈے ٹیم کی نائب کپتانی سے شاداب خان کو ہٹایا جا رہا ہے ۔ان کی جگہ شائد شاہین شاہ آفریدی کو یہ ذمہ داری دی جائے۔ اسی طرح یہ بھی شنید ہے کہ اسامہ میر، فہیم اشرف اور متبادل وکٹ کیپر محمد حارث کو بھی تبدیل کر دیا جائے گا۔ وسیم جونیئر کی جگہ بھی حسن علی کو لانے کی باتیں ہورہی ہیں۔ ایک اہم خبر البتہ لیگ بریک
مزید پڑھیے


آبی وسائل: چند سوالات، تجاویز

جمعرات 14  ستمبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
ظفر اقبال وٹو صاحب انجینئر ہیں، آب پاشی کے منصوبوں کے ماہر، مختلف ڈیمز پراجیکٹس پر پاکستان اور بیرون ملک کام کر چکے ہیں۔ ڈارفر، سوڈان میں ایک ڈیم کے سلسلے میں مقیم رہے، وہاں کا دلچسپ سفرنامہ انہوں نے لکھا تھا، جسے ہم نے روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کے سنڈے میگزین میں شائع بھی کیا۔ ظفر اقبال وٹو صاحب کی دریائے ستلج کے حوالے سے ایک تحریر چند دن پہلے اپنے کالم میں شائع کی۔ ان کی تین مزید متفرق تحریریں بھی شامل کر رہا ہوں۔ ان سب میں ایک مخلص پاکستانی انجینئر کادردِدل اور کرب جھلک رہا ہے۔
مزید پڑھیے


سادہ ورنگین داستانِ لذت

جمعه 08  ستمبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
چند دن پہلے بڑی ہمشیرہ احمدپورشرقیہ سے تشریف لے آئیں۔اسی روز دوپہر کو کھانے میں ایک پلیٹ نظر آئی جسے اچھے سے ڈھکا ہوا تھا، بچوںنے بتایا کہ یہ آپ کے لئے سپیشل ہے،پھوپھو لائی ہیں۔ اس روزدسترخوان پرمیری پسند کی کوئی مزے کی چیز ہی بنی تھی۔ بمشکل اپنی توجہ ہٹا کر بے دلی سے اس ڈھکی ہوئی پلیٹ کو اٹھایا کہ نجانے ا س میں کیا ہے؟ دیکھ کر نہ صرف آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں بلکہ محاورے کے مطابق باچھیں کِھل گئیں ۔ احمد پورشرقیہ کے محلہ کٹرہ احمد خان کے مشہور روایتی سرخ چھولے
مزید پڑھیے


ستلج کے ’’ جن ‘‘کو پھر سے کیسے سلایا جائے؟

جمعرات 07  ستمبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
میرا تعلق بہاولپور سے ہے، اس کی ایک قدیمی تحصیل احمدپورشرقیہ سے۔ دریائے ستلج بہاولپور کے پاس سے بہہ کر آگے جاتا ہے۔ ہیڈپنجند کا نام بہت لوگوں نے سنا ہوگا، یہ بھی احمد پورشرقیہ کی سب تحصیل اوچ شریف سے چند کلومیٹر دور ہے۔ ہمارے شہر کے لوگوں کا ایک اہم تفریحی سپاٹ ہیڈ پنجند ہے۔کالج یونیورسٹی کے ٹرپ وہاں جاتے ہیں۔جغرافیائی اور آبی حوالوں سے میری تکنیکی معلومات کمزور ہے، مگر سنا یہی کہ پنجند کے مقام پر پانچ دریاستلج، بیاس، چناب، جہلم اور راوی ملتے ہیں۔یاد رہے کہ سندھ طاس معاہدے کی رو سے ستلج
مزید پڑھیے


ہاتھ پکڑنے کا وقت

منگل 05  ستمبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
جو بات میں کہنا چاہتا ہوں، اس کا ذکرکالم کے تیسرے حصے میں ہے، مگر پہلے دو پیرے بھی ضروری ہیں۔ وہ بات نہ صرف امید میں لپٹی بلکہ آگے بڑھنے کا نیا راستہ بھی کھولنے والی ہے۔ اس لئے پہلے دوپیروں سے گزر کر اس تک ضرور پہنچیں۔ دو نکات بڑے واضح اور صاف ہیں۔ ان سے انکار کرنا مشکل ہوگا۔ پہلا یہ کہ زندگی مشکل ہوگئی ہے۔ مہنگائی کی ایسی لہر آئی کہ ہر کوئی پریشان ہے۔ نچلا طبقہ تو خیر بری طرح پس گیا ہے، مڈل کلاس بھی بہت متاثر ہوئی ہے۔لوئر مڈل کلاس پر
مزید پڑھیے








اہم خبریں