Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


روشن چراغ :کاروان ِ علم فائونڈیشن


فیس بک کی پوسٹیں دیکھتے دیکھتے ایک پوسٹ پر نظر پڑی۔ کسی نے کاروانِ علم فائونڈیشن کی مدد کے حوالے سے لکھا تھا اور کچھ اعداد وشمار بھی دئیے ۔ سچی بات ہے پڑھ کر جھٹکا سا لگا۔ سوچنے لگا کہ اس سال کاروان علم فائونڈیشن کو نظرانداز کیسے کر بیٹھا؟پچھلے کئی برسوں سے رمضان مبارک سے تھوڑا پہلے اور اس ماہ مقدس کے دوران مختلف اچھی شہرت رکھنے والے چیریٹی اداروں پر لکھا کرتا تھا۔ مقصد یہی ہوتا کہ ان کے اچھے کام کا قارئین کو پتہ چلے اور وہ اگر چاہیں تو اپنا حصہ ڈال کر نیکی کے
اتوار 09 اپریل 2023ء مزید پڑھیے

سیاست میں دھبے آسانی سے نہیں مٹ سکتے

منگل 04 اپریل 2023ء
محمد عامر خاکوانی
آج کل ایک ڈٹرجنٹ پائوڈر کا اشتہار ٹی وی پر آتا ہے جس میں بڑی دھوم دھام سے اعلان کیا جاتا ہے کہ کپڑوں پر داغ جی بھر کر لگائیں کہ فلاں پائوڈر فوری داغ مٹا دیتا ہے۔ ڈٹرجنٹ پائوڈر بنانے والی کمپنیوں کے اشتہارات ہر بچے کو یہی ترغیب دیتے ہیں۔ کہیں پر وہ اپنے دادا کو کھانا کھلاتے ہوئے ان کی قمیص داغدار کر دیتے ہیں، کبھی کسی کی مدد کرتے شرٹ بالکل گندی ہوجاتی ہے۔ اشتہار میں جادو دکھانے والا سرف سب داغ نکال دیتا ہے، سفید براق قمیص سامنے ہوتی ہے، پہلے سے بھی زیادہ چمکدار۔
مزید پڑھیے


رمضان ریزولیوشن 2023

هفته 25 مارچ 2023ء
محمد عامر خاکوانی
ابتدائی دو دن گزر چکے ہیں، آج تیسرا روزہ ہے۔ رمضان ریزولیوشن بنانے کا بہترین طریقہ تو یہ تھاکہ پہلے رمضان کی شام بنا لیا جاتا، مگر اب بھی دیر نہیں ہوئی۔ انگریزی محاورے کے مطابق زیادہ دیر کبھی نہیں ہوتی، نیکی کے کام میں تو ہرگز ایسا نہیں۔ جب بھی آپ ٹریک پر آ جائیں، قدرت کی جانب سے خیر مقدم ہی کیا جائے گا۔ پچھلے دس بارہ برسوں سے میری عادت رہی ہے کہ نیو ائیر ریزولیوشن کے حوالے سے کالم لکھا جائے، اپنے طور پر کچھ اہداف بناتے بھی ہیں اور پھر کسی پر زیادہ ، کہیں
مزید پڑھیے


حکومت کو اپنی غلطیاں سدھارنا ہوں گی

جمعرات 23 مارچ 2023ء
محمد عامر خاکوانی
سیاست خاصا پیچیدہ معاملہ ہے، اس میں بہت بار آپ کسی حتمی رائے یا نتیجے پر نہیں پہنچ پاتے۔ چیزیں کنفیوز رہتی ہیں۔ عام کارکن یا سوشل میڈیا کا عام یوزر بعض اوقات جس طرح چیزوں کو بلیک اینڈ وائٹ میں دیکھتا ہے، ویسے وہ ہوتیں نہیں۔ سیاست میں حق وباطل کا معرکہ ہر بار نہیں ہوتا۔ اکثر بیشتر یہ اقتدار کی جنگ ہوتی ہے، پاور میں آنے کی جدوجہد۔ آج کے حالات میں مگر ایک بات بڑی واضح ہے کہ اس وقت عمران خان اور تحریک انصاف مظلوم فریق ہے۔ ملک کی سب سے بڑی اور اہم جماعت آج کل
مزید پڑھیے


افسوس، ہم ماضی سے کچھ نہ سیکھ سکے

منگل 21 مارچ 2023ء
محمد عامر خاکوانی
میری نسل کے اخبارنویس ہوں یا عام لوگ جنہوں نے ستر کے عشرے میں آنکھ کھولی، انہیں نوے کی دہائی اچھی طرح یاد ہے۔ ہمارے سکول ، کالج کا زمانہ تھا۔، جو چند سال بڑے تھے، وہ یونیورسٹی میں یا عملی زندگی میں ہوں گے۔ نوے کی دہائی میں مسلم لیگ ن (ابتدا میں اسلامی جمہوری اتحاد کی شکل میں)اور پیپلزپارٹی میں شدید سیاسی چپقلش اور اختلاف رہا۔ دونوں کو دو مختلف ادوار میں اقتدار ملا۔ ان دونوں ادوار میں شدید سیاسی تلخی، ایک دوسرے پر ذاتی نوعیت کے حملے اور اقتدار میں آ کر اپوزیشن کے خلاف سخت ترین
مزید پڑھیے



ایک اور گناہِ بے لذت ؟

جمعرات 16 مارچ 2023ء
محمد عامر خاکوانی
پچھلے دو دن سے لاہور میدان جنگ بنا ہوا ہے، زمان پارک جہاں عمران خان کی رہائش ہے ، وہ کینال روڈ پر مال روڈ پل کے قریب واقع ہے۔ یہ ایسی مرکزی جگہ ہے کہ شہر کے ایک حصے سے دوسری جگہ جانے کے لئے یہاں سے گزرنا پڑتا ہے۔ جو لوگ لاہور کے بارے میں نہیں جانتے، وہ یہ سمجھ لیں کہ لاہور کی نہر شہر کو درمیان سے کاٹتی ہے ۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے کسی نے جوہرٹائون،وفاقی کالونی ، فیصل ٹائون، مسلم ٹائون موڑ، گلبرگ،اقبال ٹائون اور آگے مال روڈ، جیل روڈ وغیرہ کے بعد مغل
مزید پڑھیے


کچھ ذکر لیڈروں کی کتب بینی کا

هفته 11 مارچ 2023ء
محمد عامر خاکوانی
جمعہ کے دن فیس بک کھولی تو ہر جگہ مریم نواز شریف کے ایک انٹرویو کا تذکرہ چل رہا تھا، اس میں مریم نواز صاحبہ نے اپنے پسندیدہ ادیبوں اور کتب کا تذکرہ کیا۔یہ انٹرویو بلاگر، انٹرویور اور ایک نئی ویب سائٹ کے مدیر عمار مسعود نے کیا ہے۔ انہوں نے اپنی وال پر ڈیڈھ دو منٹ کا کلپ لگایا جس نے دن بھر سوشل میڈیا پر ارتعاش مچائے رکھا۔ دراصل مریم نواز صاحبہ نے بعض دلچسپ غلطیاں کیں، ایک آدھ نام غلط لیا اور اس انداز میں گفتگو کی جس سے تاثر ملا کہ انہوں نے محض امپریشن ڈالنے
مزید پڑھیے


علمی ، ادبی سرگرمیوں سے پھوٹتی روشنی

جمعه 10 مارچ 2023ء
محمد عامر خاکوانی
فروری اور مارچ کا مہینہ مجھے ہمیشہ سے پسند ہے۔ لاہور میں فروری سرد مہینہ رہا ہے، جنوری کی شدید سردی اور دھند کے اثرات فروری تک چلتے تھے ۔ جب لگتا کہ سردی کم ہوگئی ہے، لوگ اپنی جیکٹ وغیرہ الماریوں میں لٹکا دیتے ، تب سردی کی ایک ایسی لہر آتے کہ وہ تمام گرم کپڑے پھر سے نکالنے پڑجاتے۔ پچھلے سال سے البتہ موسم بالکل تبدیل ہوگیا ہے۔ لاہور میں جو درجہ حرارت مارچ میں ہوتا تھا، وہ اب فروری میں اور اپریل والا گرم موسم مارچ میں آ گیا ۔ پچھلے سال ایسا ہوا اور اس
مزید پڑھیے


’’میرا جسم میری مرضی ‘‘ کے سلوگن پر تنقید کیوں؟

جمعرات 09 مارچ 2023ء
محمد عامر خاکوانی
سوشل میڈیا کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا ہے کہ لکھاری اور پڑھنے والے کے درمیان انٹرایکشن بہت بڑھ گیا ۔ اخبارات میں کالم لکھنے والے یا ٹی وی ٹاک شو کے اینکرز ہوں، ان کا اپنے پڑھنے، دیکھنے سننے والوں سے براہ راست رابطہ نہیں رہتا۔ کسی زمانے میں لوگ اخبارات میں خط لکھا کرتے تھے ۔پھر ای میلز نے قدرے آسانی پیدا کر دی۔ یہ مسئلہ مگر سب سے عمدہ طریقے سے سوشل میڈیا نے حل کیا ہے۔ ہم اپنا کالم ، بلاگ وغیرہ فیس بک پر لگاتے ہیں، اگلے ایک دو گھنٹے میں سینکڑوں اور بہت
مزید پڑھیے


جماعت اسلامی کہاں ہے ؟

بدھ 01 مارچ 2023ء
محمد عامر خاکوانی
صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد نوے دن کے اندر ان کے الیکشن کرانا آئینی پابندی اور شرط ہے۔ تحریک انصاف اس کا مطالبہ کر رہی ہے۔ وہ اس کے لئے باقاعدہ تحریک چلا رہی ہے، حتیٰ کہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک جیسا کمزور کارڈ بھی کھیل دیا۔ معلوم نہیں کس اللہ کے بندے نے خان صاحب کو یہ مشورہ دیا۔ سمجھنا چاہیے تھا کہ اپنے مڈل کلاس کارکنوں اور اپنے خاص مزاج کے رہنمائوں پر اتنا دبائو نہیں ڈالا جاتا ۔ ان کی جیل بھرو تحریک مذاق بنی ہوئی ہے۔ اگر سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت
مزید پڑھیے








اہم خبریں