پچھتر  برس اسی سوز وساز رومی اور پیچ و تاب رازی میں گزر گئے۔کوئی مرد قلندر آیا نہ کوئی معجزہ رونما ہوا۔  مملکت خداداد پاکستان کے افق  پر سورج بھی طلوع ہوتا ہے۔ٹھاٹھیں مارتا سمندر بھی موجزن ہے۔چٹیل میدان ہیں تو  لہلہاتے  کھلیانوں  میں دہکتے پنڈوں  والے گھبرو  دہقان بھی، فلک پوش پہاڑ ہیں تو  گلیشئر بھی،زمین کی چھاتی پر سیال چاندی کی طرح بہتے دریا  ہیں تو، چٹانوں  کی کوکھ سے بہتی دودھیا آبشاریں بھی، جلترنگ کی صورت پھوٹتے چشمے ہیں  تو  زیر زمین معدنی ذخائر بھی، بھاری مشینوں سے نبرد آزما  ہنر مند بھی، صورت فولاد کے خوگر
بدھ 14 جون 2023ء مزید پڑھیے