لاہور(سپورٹس ڈیسک)کیپٹن فصیح بابر امین شہید سپورٹس کمپلیکس فیز 6 ڈی ایچ اے لاہورمیں ہونے والی انسٹھویں ڈی ایچ اے قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے مقابلے گزشتہ روز شروع ہوگئے ۔ 6 مارچ تک جاری رہنے والے ان مقابلوں کے پہلے روز ٹیم ایونٹ کے فائنلز واپڈا کے نام رہے ۔ جس میں واپڈا نے سندھ کو ہرا کر ویمن ٹیم ایونٹ کا فائنل 3-0 سے اپنے نام کر لیا ۔ مینز ٹیم ایونٹ کا فائنل بھی واپڈا کے کھلاڑیوں کے نام رہا جس میںواپڈا نے خیبر پختونخوا کو 3-0 سے مات دی ۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد خالد نے بطور مہمان خصوصی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے صدر واجد علی چوہدری نے تمام کھلاڑیوں اور شرکاکو خوش آمدید کہااورکھیلوں کے فروغ کیلئے ڈی ایچ اے انتظامیہ کی بے مثال تعاون اور کاوشوں کو سراہا۔