لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ایمان علی کی چھوٹی بہن راحمہ علی نے بھی لو میرج کرلی ہے ۔ راحمہ علی کی شادی لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان سبطین سے ہوئی ہے جن کے ساتھ ان کی دوستی کئی سال سے ہے ۔ دونوں کا نکاح سادگی سے جامعہ مسجد بحریہ ٹاون لاہور میں ہوا جبکہ استقبالیہ بیدیاں روڈ کے ایک فارم ہاوس پر دیا گیا جس میں دونوں کے قریبی دوستوں نے ہی شرکت کی واضح رہے کہ راحمہ علی، عابد اور حمیرا چوہدری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جنہوں نے کیریر کا اغاز اداکاری سے کیا لیکن بعد ازاں وہ گلوکاری اور فوٹوگرافی کی طرف چلی گئیں۔یاد رہے کہ راحمہ علی کی بڑی ایمان علی نے بھی چند ماہ قبل دھوم دھام سے لو میرج کی تھی۔