لاہور(نمائندہ خصوصی سے )پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کہاہے کہ آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنیوالے حب الوطنی کا عملی ثبوت دیں ۔قیمتیں بڑھانے کیلئے مصنوعی بحران پیدا کرنا اور زخیرہ اندوزی کرنا ایک گھناونا فعل ہے جس کی دین اسلام میں سختی سے ممانت ہے ، حکومت بحران پیدا کرنیوالوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر مختلف شہروں سے آئے تاجروں کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔ صاحبزادہ پیرشبیراحمد صدیقی کا کہنا تھاکہ الحمد ﷲ وطن عزیز پاکستان زراعت کے شعبے میں اﷲ کی رحمت سے مالامال ہے ، پاکستان میں گندم کی حالیہ پیدوار بہت وسیع پیمانے پر ہوئی ، اس کے باوجود غریب آدمی سے دو وقت کی روٹی چھیننے والوں اور من چاہی قیمتیں بڑھانے والوں کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے ۔ کیونکہ زخیرہ اندوزی اور بحران پیدا کرنا دین اسلام کے منافی فعل ہے ۔