مکرمی ! میرپورخاص کے بوائز و گرلز کالجوں میں چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کی پوسٹیں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں۔ ایک طرف پروموشن، بیماریوں اور نظریہ ضرورت کو بنیاد بنا کر ایک کالج میں ایک پوسٹ ہونے کے باوجود دو دو اور تین تین اور کہیں کہیں چار سے بھی زیادہ ڈی پی ایز، لائبریرینز اور ایک مضمون کے نصف درجن سے بھی زائد لیکچرار اور پروفیسرز اضافی طور پر بھاری معاوضے کے عوض یا منظور نظر یا کسی اثر و رسوخ کی وجہ سے تعینات ہیں تو دوسری طرف ابن رشد گرلز کالج سے ڈی پی ای کو پروموشن کے نام پر سیٹ نہ ہونے کو بنیاد بنا کر دو برس قبل عمرکوٹ کالج میں بھیج دیا گیا ہے۔ادہر شاہ لطیف بوائز کالج میرپور خاص میں چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کی پوسٹ خالی پڑی ہے جبکہ شہدادپور کے چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عمرکوٹ میں تعینات ہیں جبکہ وہاں ڈی پی ای پہلے سے ہی موجود ہیں ۔ اہلیان میر پور کا محکمہ کالج ایجوکیشن سے مطالبہ ہے کہ طلباء و طالبات کا مسلسل استحصال بند کیا جائے۔ مختلف طلبائ￿ و طالبات نے کاغذی اور برقی مواصلات کے ذریعے نام نہ ظاہر کرکے شکایات کی ہیں اور کہا ہے کہ اگر ہماری درخواسٹ پر غور نہیں کیا گیا تو محتسب اعلی سندھ کو تمام کاغذی ثبوتوں کے ساتھ درخواست دی جائے گی۔ (چوہدری عامر آرائیں‘ میر پور خاص)