مکرمی !پنجاب میں 1995 اور 1997 میں سکیل 14 میں مستقل بنیاد پر بھرتی ہونے والے گریجویٹ انگلش ٹیچرز ہیں جن کو سکیل 9 والے ای ایس ٹی اساتذہ کی کیٹیگری میں شامل کرکے جونیئر کردیا گیا. عدالتوں اور سروس ٹربیونل کے فیصلے ہونے کے باوجود انگلش ٹیچرز کو سروس رولز 7A کے تحت اپ سنیارٹی بطور ایس ایس ٹی نہیں دی گئی اور وہ ابھی تک بطور ای ایس ٹی اپنے حقوق کے لیے صوبائی سیکریٹریٹ اور محکمہ تعلیم کے ضلعی دفاتر میں دھکے کھارہے ہیں . این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرکے سروس جائن کرنے والے ایجوکیٹرز، ایس ایس ایز، اور اے ای اوز کو ابھی تک مستقل نہیں کیا گیا. پی ایس ٹی، ای ایس ٹی، ایس ایس ٹی اور ایس ایس کی پروموشن نہ ہونے کے برابر ہے. سرکاری ملازمین کے بچوں کے لیے سرکاری ملازمت کا کوٹہ ختم کیا جارہا ہے تو دوسری طرف حکومت کی جانب سے پینشن گریجوایٹی اور لیو ان کیشمنٹ پر ناقابل یقین حد تک بھاری کٹ لگانے کے فیصلے کیے جارہے ہیں. جس کے نتیجے میں انتہائی قابل اور ذہین اساتذہ سروس کو خیر باد کہہ کر دوسرے محکمہ جات اور پرائیویٹ سیکٹر میں جارہے ہیں۔ (عبدالرزاق باجوہ،لاہور)