مکرمی !الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے جمہوری حکومتوں میں انتخابات عوام کے حق رائے دہی پر ہوتے ہیں۔ََ جمہوریت میں کہ عوام اپنے پسند کے عوامی نمائندگان منتخب کر سکتی ہے ووٹ کی طاقت پر ووٹ ایک ایسی طاقت ہے کہ عوام اس سے عوامی نمائندگان کو قبول یا مسترد کر سکتی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات کی تاریخ آ گئی ہے سن 2024کی 8فروری کو پولنگ ہو گی اور جس کے پاس شناختی کارڈ ہو گا وہی پولنگ والے دن جا کے اپنے شہر کے پولنگ سینٹر میں ووٹ ڈال دے گا پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی جو کل عمران خان سابق وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کو اقتدار سے نکالنے کے لیئے ایک صفحہ پر جمع ہو گئے تھے ۔ الیکشن 2024میں سب مختلف اور عدم اعتماد کے سیاسی حالات سے برعکس ہونے جا رہا ہے۔ کل تک دوستی نبھانے والے پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور متحدہ قومی موومنٹ اور سب سے بڑھ کر شیر کے انتخابی نشان والی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن انتخابات 2024میں ایک دوسرے کے سخت مخالف بن گئے ہیں ۔ اگر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی تو ممکن ہینتائج فیصلہ سازوں کی توقعات کے برعکس آسکتے ہیں یہی خوف پیپلز پارٹی اور ن لیگکی نیندیں اڑائے ہوئے ہے۔ ( عبدالہادی قریشی، اسلام آباد)