پشاور،اسلام آباد (نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست کے خلاف تقریر کرنے پر گلالئی اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گلالئیاسماعیل کو کورال پولیس نے پشاور سے گرفتار کیا۔ گلالئی اسماعیل پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت دو مقدمات درج ہیں۔ایف آئی آر اسلام آباد کے تھانہ کورال میں ایس ایچ او سیف اﷲ کی مدعیت میں درج کی گئی ۔ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 6 اور 7 بھی لگائی گئیں۔ مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی 124 اے ، 153 اور 500 اے کی دفعات بھی لگائی گئی تھیں۔ دریں اثنا انسداد الیکٹرانک کرائم کی خصوصی عدالت کے جج طاہر محمود خان نے سرکاری اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس میں پی ٹی ایم کے رکن حیات خان کی بریت کی درخواست مسترد کر دی ۔ عدالت نے مزید کارروائی 29 جون تک ملتوی کر دی ۔