لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سرو س ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس نے صوبہ بھر میں انٹرنیشنل ریسکیوارتھ ڈے منایا۔اس دن کی مناسبت سے پنجاب کے تمام اضلاع میں آگاہی سمینار، تقریری مقابلہ جات، شجر کاری، صفائی مہم اوردیگر سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن کا مقصد معاشرتی زندگی کو درپیش ماحولیاتی خطرات اور زمین کے تحفظ کے اقدامات کے حوالے سے شہریوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ڈی جی پنجاب ڈاکٹر ر ضوان نصیر نے کہاکہ ہزاروں افراد کا ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر ریسکیو ارتھ کی مہم کو کامیاب بنانا یقینا خوش آئند ہے ۔