لا ہو ر (کر ائم ر پو رٹر)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر ہفتے میں دوسری بار صوبائی دارالحکومت کی تمام پولیس ڈویڑنز کی حدود میں کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں۔ سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ڈویژنل ایس پیز انوسٹی گیشن و آپریشن،ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ ایس ایچ اوز ان کھلی کچہریوں میں شرکت یقینی بنارہے ہیں۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے خود بھی سبزہ زار کرکٹ گراونڈ میں کھلی کچہری میں شرکت کی۔ سی سی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور حل موقع پر احکامات دیئے ۔ دریں اثنا ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی کی زیرِ صدارت تھانہ نصیر آ بادکے علاقے میں کھلی کچہری لگائی گئی ۔ بعد ازاں سی سی پی او نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں انوسٹی گیشن ونگ کے افسران سے اجلاس عام سے بھی خطاب کیا۔