لاہور(وقائع نگار)وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت پنجاب میں ترقی کا تسلسل کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے ۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق اس وقت تمام ملیں پوری کیپسٹی پر چل رہی ہیں اور نواز شریف دور میں ہمارا ٹیکسٹائل سیکٹر زبوں حالی کا شکار تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر ٹیکسٹائل مل مالکان دوسرے ملکوں میں سرمایہ منتقل کر رہے تھے اور لومز اور ملیں بند ہو گئیں تھیں یا بک رہی تھیں لیکن اب ٹیکسٹائل ملز کے بیروزگار ملازمین کے گھروں میں چولہے جل رہے ہیں کیونکہ سردار عثمان بزدار نے لاکھوں گھرانوں کو امید کی نئی کرن دکھائی ہے ۔وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے انس اسلم ڈولہ کو اپنی سوشل میڈیا ٹیم کا فوکل پرسن مقرر کر دیا۔انس اسلم کی تعیناتی بذریعہ نوٹیفیکیشن عمل میں لائی گئی۔بطور فوکل پرسن، انس اسلم بزدار حکومت کی کارکردگی کو سوشل میڈیا پر نمایاں کریں گے ۔