لاہور(سٹاف رپورٹر) جماعت اہل حدیث پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور ہندوستان میں مسلمانوں پر تشدد کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔ حافظ عبدالوہاب روپڑی، پروفیسر عبدالمجید، حافظ عبدالوحید روپڑی اور مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر مرکزی رہنمائوں نے بھارتی غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور ہندوستان میں مقیم اقلیت مسلمانوں پر دائرہ حیات تنگ کیا جا رہاہے اور انسانیت سوزی کی بدترین مثالیں قائم کی جا رہی ہیں۔