لاہور(نیوز رپورٹر،کلچرل رپورٹر ، 92 نیوزر پورٹ ) ایف آئی اے نے اداکارہ صوفیہ مرزاکیخلاف کمنی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے 4رکنی کمیٹی تشکیل دیدی،تحقیقاتی کمیٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز احمد ، انسپکٹر نیئرالحسن اورسب انسپکٹرسعید علی شامل ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے لائون ضیاالاسلام ٹیم کی قانونی معاونت کرینگے ۔ 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوفیہ مرزا نے کہا مجھ پر منی لانڈرنگ کا جھوٹا الزام میرے امیج کو نقصان پہچانے کی کوشش ہے ، میری کردار کشی کی جارہی ہے جس کے پیچھے میرے سابق خاوند کی سازش ہے ،میرا سابق شوہر دبئی میں بیٹھ کر مجرمانہ نیٹ ورک چلا رہا ہے ، ایف ائی اے نے ٹیم میری درخواست پر بنائی ہے تاکہ جھوٹ کا جھوٹ سچ کا سچ دنیا کے سامنے آجائے ۔