لاہور (کرائم رپورٹر ) چوہنگ میں فیس بک پر پوسٹ لگانے پر نوجوان کو سگے کزن نے قتل کر دیا۔ مقتول کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ مقتول فقیر حسین نے کچھ روز قبل فیس بک پر ایک پوسٹ لگائی تھی جو اسکے چچا زاد بھائی محمد حسن نواز کو نا گوار گزری، چچا زاد بھائی حسن نواز نے فقیر حسین کو شادی کی ایک تقریب سے باہر بلا گولیاں مار کر قتل کر دیا، ملزم نے کال کر کے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط سٹیٹس لگانے کی رنجش میں قتل کیا ، تاحال پولیس ملزم کو گرفتار نہ کر سکی لیکن مقدمہ درج کر لیا گیا ۔