Common frontend top

ڈاکٹر پرویز بزدار(کوریا)


مصنوعی ذہانت اور بل گیٹس کے نوٹس ……(3)


مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے مسائل اور اس کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے بل گیٹس کہتے ہیں کہ اس وقت اے آئی کے اہم مسائل میں سے ایک یہ ہے کہ وہ انسانوں کے سوالوں کے جواب میں سیاق و سباق کو مدنظر نہیں رکھ سکتاجس کی وجہ سے عجیب و غریب جوابات دیتا ہے۔ فکشن میں چونکہ حقائق اہم نہیں ہوتے ہیں اس لیے جب اے آئی سے کوئی خیالی چیز بنانے کا کہا جاتا ہے تو یہ اس کو بہترین طریقے سے بنا لیتا ہے لیکن بعض اوقات حقیقی سوالوں کے جواب میں بھی
جمعرات 27 اپریل 2023ء مزید پڑھیے

مصنوعی ذہانت اور بل گیٹس کے نوٹس ……(2)

پیر 17 اپریل 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
بل گیٹس بتاتے ہیں کہ جب سے وہ اوپن اے آئی کی ٹیم کی طرف سے دکھائی جانے والی مثالوں سے متاثر ہوئے تب سے وہ سوچ رہے ہیں کہ اس کو بدترین عدم مساوات کو ختم کرنے کیلیے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ وہ تفصیل سے بتاتے ہیں کہ کام کرنے کی استطاعت بڑھانے، جانیں بچانے اور تعلیم کے معیار میں بہتری کیلیے ان کے خیال میں اسے کس کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کام کرنے کی استطاعت کے بارے میں بل گیٹس اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ انسان اب بھی بہت سی چیزوں میںاے آئی
مزید پڑھیے


مصنوعی ذہانت اور بل گیٹس کے نوٹس

پیر 10 اپریل 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
بل گیٹس گاہے بگاہے ٹیکنالوجی سے متعلق موضوعات پر اپنے بلاگ پوسٹ لکھتے رہتے ہیں، جنہیں ہمیشہ بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔ چند دن پہلے انہوں نے سات صفحات پر مشتمل ایک تحریر لکھی، جس میں انہوں نے مصنوعی ذہانت کے مستقبل کو موضوع بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی زندگی میں اس کے سامنے ٹیکنالوجی کی دو ایسی مثالیں آئی جن سے وہ آخری درجہ میں متاثر ہوئے۔ وہ بتاتے ہیں کہ پہلی بار وہ1980 میں متاثر ہوئے جب ان کا تعارف گرافیکل یوزر انٹرفیس (جی یو آئی) سے ہوا،جی یو آئی سے مراد کسی سافٹ وئیر کا وہ
مزید پڑھیے


مصنوعی چہرہ شناسی

پیر 03 اپریل 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
ہمارے ہاں تو غالب فلسفہ یہ ہے کہ: اپنے چہرے پر کوئی درد نہ تحریر کرو ! وقت کے پاس نہ آنکھیں ہیں، نہ احساس نہ دل۔ مگر اس کے برعکس چین میں صدیوں سے یہ مانا جاتا ہے کہ چہرے پر سب کچھ تحریر ہے اور اسے پڑھا جائے۔ یہ چہرہ شناس چہرے پر موجود مختلف آثار و نشانات کی بنیاد پر یہ اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں کہ کوئی شخص کتنا صحت مند ہے، وہ اپنی زندگی کا کتنا حصہ گزار چکا اور ابھی کتنی باقی ہے، اور جو زندگی اس نے گزاری ہے وہ کیسی گزری ہے۔ چند
مزید پڑھیے


چاند، سائنس اور عام مسلمان

پیر 27 مارچ 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
بدقسمتی سے پاکستان میں مذہب اور مذہبی معاملات کے بارے میں اس طرح کی گھٹن کا فضا پیدا کیا گیا ہے کہ کسی معاملے میں اپنی رائے کا اظہار تو ایک طرف سوال اٹھانا یا اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ مذہبی طبقہ بے شک یہ سمجھتا رہے کہ اس سے روایتی فکر کی حفاظت ہو رہی ہے مگر حقیقت اس کے برعکس یہ ہے کہ اس گھٹن کی وجہ سے پڑھے لکھے نوجوانوں میں مذہب بیزاری پیدا ہو رہی ہے۔ ان شکوک و شبہات کی کئی مثالیں دی جا سکتی ہیں مگر جس
مزید پڑھیے



ٹیکنالوجی :زندگی اور موت کے فیصلے

پیر 20 مارچ 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
موت کے بارے میں ہم مسلمانوں کا یہ یقین محکم ہے کہ اس کے واقع ہونے کا وقت یا حالات پہلے سے ایک نوشتہ میں موجود ہیں، اس لیے نہ تو اس وقت میں ایک لمحے کی کمی بیشی کی جا سکتی ہے اور نہ ہی حالات میں کوئی تبدیلی ممکن ہے۔ امجد اسلام امجد کے الفاظ میں: زندگی کا ہی نہیں ٹھور ٹھکانہ معلوم موت تو طے ہے کہ کس وقت کہاں آنی ہے۔ اس تقدیر میں موت کے وقت کے جو حالات تحریر ہیں، ان کے پیدا کرنے کیلیے اسباب ہم انسان یا ہمارا ماحول پیدا کرتا
مزید پڑھیے


ایک چھوٹی سی لاپرواہی

پیر 13 مارچ 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
ٹیکنالوجی کی دنیا میں جن ناموں کو بہت تکریم حاصل ہے ان میں سے ایک نام بل گیٹس کاہے۔ اس کی ایک وجہ بل گیٹس کی شخصیت کا دوسری ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مالک جیسے ایلون مسک یا جیف بیزوس وغیرہ سے مختلف ہونا ہے اور دوسری وجہ ان کی شہرت ایک بصیرت والے شخص کی ہے۔ بل گیٹس نے ٹیکنالوجی کے مستقبل کے بارے میں جو پیش گوئیاں کیں وہ بہت حد تک صحیح ثابت ہوئیں۔ انکی سب سے اہم پیش گوئی یہ تھی کہ آنے والے دور میں سافٹ وئیرز انتہائی اہمیت کا حامل ہوں گے۔ اسی بنیاد پر
مزید پڑھیے


ٹیکنالوجی کے ذریعے ہارٹ اٹیک میں کمی

منگل 07 مارچ 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
ایک محتاط اندازے کیمطابق پاکستان میں ہر گھنٹے کم از کم پچاس افراد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ ایک اور پہلو سے دیکھا جائے تو پاکستان میں واقع ہونے والی ہر پانچ اموات میں سے دو اموات دل کی بیماریوں کی وجہ سے واقع ہوتے ہیں۔ بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ اس مرض کے شکار ہونے والوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ ساتھ میں تشویشناک بات یہ بھی ہے کہ یہ صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ دنیا بھر کا مسئلہ ہے۔ دنیا بھر میں دل کے امراض
مزید پڑھیے


ہوابازی کی صنعت کا مستقبل

منگل 28 فروری 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
انسانیت کی تاریخ کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر نئی ایجاد نے ہماری زندگیوں پر گہرے اثرات ڈالے مگر کچھ ایجادات ایسی ہوئیں جن سے ہماری زندگی میں انقلابی تبدیلیاں آئی۔ ہوائی جہازوں کی ایجاد انہی انقلاب برپا کرنے والی ایجادات میں سے ایک ہے۔ ہوا بازی کی صنعت اب بھی دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں میں سے ایک ہے۔ تاہم، فضا کو آلودہ کرنے والی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں بھی ہوا بازی کی صنعت کا ایک نمایاں کردار ہے۔ دنیا بھر کی تمام سرگرمیوں میں جتنا کاربن ڈائی آکسائیڈ (ہوا کو آلودہ
مزید پڑھیے


گوگل کو کوئی خطرہ نہیں!

پیر 20 فروری 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
گزشتہ مہینے "ایک مصنوعی کالم" کے عنوان سے میں نے OpenAI کی طرف سے متعارف کی جانے والی ChatGPT کے بارے میں لکھا تھا کہ اس سافٹ وئیر میں لکھنے کی زبردست صلاحیت ہے۔ اس میں کسی بھی موضوع پر مضمون، ای میل، سی وی، خط، درخواست یہاں تک کہ نظم اور گیت لکھنے کی بھی صلاحیت ہے۔ چونکہ اس سافٹ وئیر بنانے میں سب سے زیادہ فنڈنگ مائیکروسافٹ نے کی اس لیے اب مائیکروسافٹ اسے اپنے بنگ(Bing) نامی سرچ انجن میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔ مائیکروسافٹ نے جب اپنے اس پروجیکٹ کا اعلان کیا تو مقبول ترین سرچ انجن
مزید پڑھیے








اہم خبریں