Common frontend top

ڈاکٹر پرویز بزدار(کوریا)


زلزلوں کی پیش گوئی کیوں نہیں کی جاتی؟


چھے فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلوں سے اٹھائیس ہزار سے زائد جانوں کا نقصان ہوچکا ہے اور تادم تحریر ملبہ تلوں لوگوں کو تلاش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اگرچہ یہ جھٹکے تو ترکیہ اور شام میں آئے مگر وہاں سے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز نے دنیا کے ہر کونے کے انسانوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ انسانیت کا یہ شرف رہا ہے کہ جب بھی ایک دفعہ ہمیں کسی چیز سے نقصان پہنچتا ہے تو ہم دوبارہ اس نقصان سے بچنے کیلیے کوئی طریقہ ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جن نقصانات پہچانے والے عوامل
جمعه 17 فروری 2023ء مزید پڑھیے

ٹیکنالوجی کے ذریعے سکیورٹی میں بہتری

پیر 06 فروری 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
ملکی سیاسی اور معاشی حالات تو پچھلے چند مہینوں سے تویشناک تھے ہی مگر اب سیکیورٹی کے مسائل بھی روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ پشاور پولیس لائن میں ہونے والے دھماکے نے پاکستان اور پاکستانیوں سے متعلق ہر شخص کو سکتے کی حالت میں چھوڑا۔ آئی جی کے پی پولیس نے اپنی پریس کانفرنس میں ابتدائی تحقیقات کا نتیجہ یہ بیان کیا کہ مسجد پر حملہ کرنے والا شخص پولیس کی وردی میں ملبوس تھا، اس لیے ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے اسے اپنا بھائی سمجھ کر چیک نہیں کیا۔ یہ واحد واقعہ نہیں ہے، جس میں انسانی جذبات
مزید پڑھیے


انٹیل کی بادشاہی کا خاتمہ؟

پیر 30 جنوری 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
انٹیل (Intel) کے نام سے ہر وہ شخص واقف ہے جس نے کبھی کسی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر چسپاں سٹکرز پر ایک نظر ڈالی ہو۔ یہ ایک امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ہے جس کی بنیاد 1968 میں رکھی گئی تھی۔ یہ کمپنی اپنے مائیکرو پروسیسرز بنانے کی وجہ سے دنیا بھر مشہور ہے۔ یہ مائیکرو پروسیسر کسی بھی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کا سب سے اہم حصہ ہے جسے سینٹرل پروسیسنگ یونٹ (CPU) کہا جاتا ہے۔ پچھلے بیس سالوں میں دنیا نے کمپیوٹر کو جس انداز سے طاقتور ہوتے دیکھا اس میں اس کمپنی کے بنائے گئے پروسیسرز
مزید پڑھیے


ایک مصنوعی کالم

پیر 23 جنوری 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
ٹیکنالوجی سے منسلک محقیقین پچھلے چند سالوں سے اس بات کی کھوج لگا رہے ہیں کہ زندگی کے مختلف شعبوں میں مصنوعی ذہانت کو استعمال کرکے کس طرح تیزی لائی جائے۔ پچھلے سال کے آخر میں OpenAI نامی کمپنی نے لکھنے کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کیلیے ChatGPT نامی ایک سافٹ وئیر کا اجرا کیا۔ اس سافٹ وئیر سے مختلف موضوعات پر گھنٹوں بات ہو سکتی ہے اور جوابوں سے آپ کو محسوس نہیں ہوگا کہ یہ جذبات سے عاری کسی مشین کے جواب ہیں۔ یہ سافٹ وئیر کسی بھی موضوع پر مضمون لکھ کر دے سکتا ہے،
مزید پڑھیے


مستقبل کی فکر اور جنگ وجدال کا سفر

بدھ 18 جنوری 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
دور حاضر میں تو ہر انسان سر تا پا مستقبل کی فکروں میں غرق ہے، مگر قرائن یہ بتاتے ہیں کہ انسانیت نے اس کرہ ارض پر جب زندگی کا آغاز کیا تب اسے مستقبل کی کوئی خاص پرواہ نہیں تھی۔ انسانیت کے آغاز میں ہمارے آبا و اجداد شکار پر گزارہ کرتے تھے، اگر وہ مستقبل کی فکر کرتے بھی تو کیا کر سکتے تھے؟ نہ وہ اوور ٹائم لگا سکتے تھے، نہ نوکری تبدیل کر سکتے تھے اور نہ ہی کھادوں کی اقسام تبدیل کرکے فصل بڑھانے کا سوچ سکتے تھے، لہٰذا ان کے مستقبل کی فکر بس
مزید پڑھیے



مصنوعی ذہانت

پیر 02 جنوری 2023ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
یوں تو کمپیوٹرز کی مصنوعی ذہانت ( Intelligence Artificial ) کا استعمال ہم اس وقت سے کرتے آ رہے ہیں جس وقت ہم نے کیلکولیٹر کا استعمال شروع کیا مگر آج کے دور میں کمپیوٹرز(سمارٹ فون وغیرہ کمپیوٹرز کی ہی اقسام ہیں) اس قدر ذہین ہو چکے ہیں کہ کسی مریض کے علامات بتانے پر وہ اس بتانے کے قابل ہیں کہ مریض میں کون کون سے امراض کا امکان ہے اور کون کونسے ٹیسٹ کرنے چاہیئں۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے پر وہ ڈاکٹر کو مشورہ دے سکتے ہیں کہ اس اس پہلو کا جائزہ غور سے لیجیے۔ یہاں تک
مزید پڑھیے


پاکستان اور چوتھا صنعتی انقلاب۔۔۔

منگل 27 دسمبر 2022ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں یہ بحث ہو رہی ہے کہ چوتھے صنعتی انقلاب سے ملکی معیشت اور عام آدمی کی زندگی پر کیا اثرات ہوں گے مگر پاکستان میں ابھی بھی ہم صنعتی انقلابوں سے بے نیاز زراعت پر انحصار کو قابل فخر سمجھ رہے ہیں۔پہلے صنعتی انقلاب کا آغاز اٹھارویں صدی کے اختتام میں ہوا۔ اس انقلاب میں بہت سی نئی چیزیں ایجاد ہوئیں مگر بھاپ سے چلنے والے انجن کی ایجاد اس انقلاب کی سب سے اہم چیز شمار کی جاتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ انقلاب توانائی کے لیے پانی کے استعمال کی
مزید پڑھیے


ورلڈ ملیریا رپورٹ

پیر 19 دسمبر 2022ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
کرونا وائرس کی وبا کو دنیا میں پھیلے اب تین سال ہو چکے ہیں۔ ان تین سالوں کے دوران دنیا بھر میں اس وبا سے 65 کروڑ انسان متاثر ہوئے اور ان میں سے 67 لاکھ کیلئے یہ وبا جان لیوا ثابت ہوئی۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ یہ اعدادو شمار دنیا بھر کے ہیں اور یہ ایک سال نہیں بلکہ تین سال کے ہیں۔ مزید یہ کہ ایسی وبائیں صدیوں بعد ایک دفعہ آتی ہیں اور دو تین سالوں میں عموماً انسانیت تحقیق کے ذریعے ان وباؤں پر قابو پا کر ان کو شکست دیتی ہے۔ اس کے
مزید پڑھیے


مصنوعی ذہانت سے کینسر کی تشخیص

منگل 13 دسمبر 2022ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
مصنوعی ذہانت یا آر ٹیفیشل ان ٹیلیجینس گزشتہ چند دہائیوں میں ایجاد ہونے والی سب سے اہم ٹیکنالوجییز میں سے ایک ہے۔ ایک لحاظ سے تو مصنوعی ذہانت کا استعمال ہم کئی دہائیوں سے کرتے آ رہے ہیں، مثلاً کیلکولیٹرز کی مصنوعی ذہانت استعمال کرکے ہم دہائیوں سے حساب کتاب میں مدد حاصل کر رہے ہیں جس سے وقت کی بچت کے ساتھ غلطیوں سے بھی بچا جارہا ہے۔ کیلکولیٹر کے ذریعے ہم حساب کے مسائل اس لیے حل کر سکتے ہیں کیونکہ کیلکولیٹر بنانے والے نے اس کے اندر حساب کے ہر مسئلے کے حل کے لئے
مزید پڑھیے


ایپل اور ٹوئٹر کی محاذ آرائی۔

جمعرات 08 دسمبر 2022ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
ٹیکنالوجی کی دنیا ایک پہلو سے جتنی وسیع وعریض معلوم ہوتی ہے، ایک دوسرے پہلو سے یہ ایک بہت چھوٹی سی دنیا ہے۔وہ دوسرا پہلو کمپنیوں کا ایک دوسرے پر منحصر ہونے اور چند کمپنیوں کی اجارہ داری ہے۔ یہ پہلو پچھلے دنوں اس وقت سامنے آیا، جب ٹوئٹر اور ایپل کے درمیان رسہ کشی کی خبریں گردش کرنے لگی۔ ان خبروں کیلیے مواد حسب معمول ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے مہیا کیا، جب انہوں نے ٹوئٹر پر یہ کہا: ایپل سے ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں کہ ٹوئٹر کو ایپ سٹور سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ ایلون
مزید پڑھیے








اہم خبریں