Common frontend top

ڈاکٹر پرویز بزدار(کوریا)


ڈرونز اور مستقبل


بد قسمتی سے ہم پاکستانی ان چند اقوام میں شامل ہیں،جن کا ڈرونز سے تعارف بہت منفی انداز میں ہوا۔ہم میں سے اکثریت نے ڈرونز کا نام پہلی دفعہ تب سنا،جب جنرل مشرف کے دور حکومت میں ان کے ذریعے سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں حملے کیے گئے۔ ڈرونز کے بارے میں کئی برسوں سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کے ذریعے سے آمدورفت کے ذرائع میں انقلاب پربا ہوگا۔ ڈرونز کو خود کار ٹیکسی اور اڑنے والی گاڑیوں کے طور پر پیش کیا جاتا رہا ہے۔ ڈرونز کے بارے میں یہ دعوے بھی کیے جاتے
پیر 28 نومبر 2022ء مزید پڑھیے

چاند پر قدم جمانے کی جنگ

جمعرات 24 نومبر 2022ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
کم و بیش نصف صدی پہلے جب سرد جنگ اپنے عروج پر تھی تب چاند پر قدم رکھنے میں سبقت کا مقابلہ بھی انتہائی دلچسپ مرحلے میں تھا۔اس وقت چاند پر قدم رکھنے کی یہ دوڑ سائنسی یا تحقیقی پہلو سے زیادہ ایک بلاک کا دوسرے بلاک پر برتری دکھانے کیلیے اہم تھا۔ اس لیے ان مہمات کا محور و مرکز ہمیشہ سب سے پہلے چاند پر قدم رکھنے تک ہی محدود رہا۔ اِس وقت اسی طرح کا مقابلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوچکا ہے اور ایک اہم فرق یہ ہے کہ اس وقت امریکہ کے مقابلے میں سویت یونین
مزید پڑھیے


آسائشوں کا جال

منگل 15 نومبر 2022ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
زندگی میں بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم اپنے آپ کو وقتی طور پر یہ سوچ کر کسی مشکل میں ڈالتے ہیں کہ مستقبل میں اس کے بدلے میں یہ آسائش حاصل ہوگی۔ مثلاً نوجوان یہ سوچ کر کہ کام کرنے کے مواقع زیادہ ہوں گے، مشکل سے مشکل پیشوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ وہ سوچتے ہیں کہ کیریئر کے آغاز میں زیادہ محنت کرکے وہ زیادہ پیسے کما لیں گے اور پھر پینتیس یا چالیس سال کی عمر کو پہنچے کے بعد وہ ملازمت چھوڑ کر اپنی دلچسپیوں کے مطابق سکون سے زندگی گزاریں گے۔مگر اس عمر تک
مزید پڑھیے


انتخابات میں سوشل میڈیا کا کردار

منگل 08 نومبر 2022ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
پاکستان میں کچھ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ کسی پارٹی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت صرف سوشل میڈیا تک ہی رہتی ہے اور الیکشن کے نتائج پر اس مقبولیت کا کوئی اثر نہیں پڑتا۔ یہ مفروضہ اگرچہ الیکشن نتائج کے بعد مکمل طور پر غلط ثابت ہو چکا مگر پھر بھی وہ پارٹیاں جو سوشل میڈیا پر خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ہیں، ابھی بھی اپنے حامیوں کے سامنے یہی فلسفسہ رکھ رہی ہیں۔ دوسری طرف دنیا بھر میں سوشل میڈیا کو انتخابی نتائج حاصل کرنے کیلیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ وہ چاہے امریکہ کے صدارتی
مزید پڑھیے


ایلون مسک کی ملکیت کے ٹوئٹر پر اثرات

پیر 31 اکتوبر 2022ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
کئی مہینوں کی شش و پنج کے بعد آخرکار ایلون مسک نے چوالیس ارب ڈالر کی خطیر رقم کے بدلے میں ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کر لی ہے۔ یہ تاریخ کی سب سے بڑی ڈیلز میں سے ایک ہے۔ چوالیس ارب ڈالر کتنی بڑی رقم ہے اس کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ دو ہزاربائیس میں پورے پاکستان کے بجٹ کا ہجم پینتالیس ارب ڈالر تھا۔ ایلون مسک نے ملکیت سنبھالتے ہی سب سے پہلے تو "پرندوں کو آزاد" کرنے کے نام پر کمپنی کے چار بڑے عہدے داروں کو برخاست کیا، وہیں انہوں نے یہ بھی کہا
مزید پڑھیے



اکتوبر:سائبر سیکیورٹی کا مہینہ۔۔۔

منگل 25 اکتوبر 2022ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
چند سال پہلے تک نہ تو ہم سائبر سیکیورٹی کا ذکر اس تواتر سے سنتے تھے اور نہ ہی سرکاری ویب سائٹس ہیک ہونے، ڈیٹا لیک یا چوری ہونے کی خبریں آتی تھی، مگر اب یہ معمول کی خبریں ہیں۔ چونکہ یہ سیکیورٹی کا ایک اہم اور نیا پہلو ہے اس لیے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلیے دنیا بھر میں اکتوبر کے مہینے کو سائبر سیکیورٹی سے آگاہی کا مہینہ سمجھا جاتا ہے۔ اس مہینے میں کمپنیوں اور سرکاری سطح پر یہ اہتمام کیا جاتا ہے کہ لوگوں کو سائبر سیکیورٹی کی اہمیت اور مضبوطی کیلیے معلومات فراہم کی
مزید پڑھیے


قانون کی حکمرانی: دو مختلف تصاویر

هفته 22 اکتوبر 2022ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
سامسنگ، ایل جی، کیآ موٹرز اور کورین پاپ موسیقی، کوریا کی ان چند چیزوں میں شامل ہیں جو دنیا بھر میں جانی پہچانی جاتی ہیں۔ جدید موسیقی کے دلدادوں کو یہ بات بتانے کی ضرورت تو نہیں کہ کورین پاپ موسیقی دنیا بھر میں کس قدر مقبول ہے مگر وہ لوگ جو موسیقی کا شوق نہیں رکھتے وہ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ دو ہزار بیس اور دو ہزار اکیس میں ایک کورین بینڈ بی ٹی ایس کے گانے ڈائنامائیٹ اور بَٹر ریلیز ہونے کے صرف چوبیس گھنٹوںکے اندر ہی دس کروڑسے زیادہ
مزید پڑھیے


مستقبل کے آڈیو لیکس

منگل 18 اکتوبر 2022ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
آڈیو لیکس کاسلسلہ اگرچہ تھمنے کا نام لے رہا، مگر ایک بات واضح ہے کہ ان آڈیوز میں نہ کسی ہیکر کا ہاتھ دکھائی دیتا ہے اور نہ یہ سائبر حملہ لگتا ہے۔ ابھی تک جس طرح کی آڈیوز سامنے آ ئی ہیں ان میں سے زیادہ تر تو ایسے ہیں کہ جو بظاہر ساتھ بیٹھ کر یا کوئی خفیہ مائیک لگا کر ریکارڈ کیے گئے۔ مثلاً مریم نواز اور وزیر اعظم کی گفتگو میں صاف معلوم ہوتا ہے کہ ریکارڈنگ مائیک مریم نواز کے قریب ہے اس لیے شہباز شریف کی آواز صاف سنائی نہیں دے رہی۔ اس بات
مزید پڑھیے


ڈیٹا، معدنی ذخائز سے بھی اہم

منگل 11 اکتوبر 2022ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
وٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے ہمارے سامنے نہ کبھی ایڈز آتی ہیں اور نہ ہی ایپ ڈاؤن لوڈ کرتے وقت ہم سے کسی سبسکرپشن فیس کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ یہی صورت حال چند دیگر انتہائی کارآمد ایپس مثلاً گوگل میپس وغیرہ میں بھی ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر یہ کمپنیاں اتنی اچھی سروسز ہمیں فری کیوں دے رہی ہیں؟ دراصل یہ سروسز فری نہیں ہیں بلکہ اس کے بدلے میں ہم انہیں ڈیٹا دے رہے ہیں۔ یہاں سب سے پہلے یہ بات سمجھنی ضروری ہے کہ ڈیٹا سے مراد ہماری ذاتی تصاویر یا ویڈیوز نہیں کیونکہ فیس
مزید پڑھیے


سیمی کنڈکٹر ،امریکہ چین تنازع کی بنیاد

پیر 03 اکتوبر 2022ء
ڈاکٹر پرویز بزدار (کوریا)
آپ کی دلچسپی عالمی خبروں سے ہو یا نہ ہو آپ کے علم میں یہ بات ضرور آئی ہوگی کہ امریکہ اور چین کے درمیان تائیوان کا تنازع سر اٹھا رہا ہے۔ اس تنازع سے متعلق ماضی قریب کا سب سے اہم واقعہ امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان اور اس کے بعد چین کی جارحانہ جنگی مشقیں ہیں۔ اقوام متحدہ کے حالیہ جنرل اسمبلی اجلاس میں بھی اس تنازعے کی بازگشت سنائی دی ہے۔ امریکہ اور چین دونوں کیلیے تائیوان کی یہ غیر معمولی اہمیت اس کے پاس موجود غیر
مزید پڑھیے








اہم خبریں