Common frontend top

سعدیہ قریشی


ایک عظیم اخلاقی تحریک کا نقطہ آغاز !


اگست کا مہینہ ہر حساس پاکستانی کی سوچ کو مہمیز دیتا ہے کہ آخر پاکستان آزادی کے 76 ویں سال میں بھی زوال آثار لمحوں سے کیوں گزر رہا ہے؟سیاست ،معاشرت ،اجتماعی اور ذاتی زندگیوں تک عجیب انتشار بدامنی اور اخلاقی زوال کی بدترین صورتحال نظر آتی ہے۔اس زوال کی اگر کوئی ایک وجہ تلاش کی جائے تو بطور قوم پاکستانیوں ک بددیانتی، بد معاملگی ، سود ، دھوکہ، فراڈ کرپشن اور مفاد پرستی ہے ،مزید برآں ان برائیوں سے جڑی ہر طرح کی اخلاقی بیماریوں میں ملوث ہونا ہے۔ایمازون نے 13 ہزار پاکستانیوں کے اکاؤنٹ بددیانتی کی
جمعه 11  اگست 2023ء مزید پڑھیے

ٹیگور۔۔دنیائے ادب کا حیرت انگیز کردار

بدھ 09  اگست 2023ء
سعدیہ قریشی
بیسویں صدی کا ممتاز شاعر لکھاری، موسیقار رابندر ناتھ ٹیگور سات اگست 1941کو اس دنیا سے رخصت ہوا۔قدرت نے ٹیگور کو حس جما لیات کی سنہری مٹی سے گوندھ کر بنایا اور اس کے وجود میں فن کے کئی جہان آباد کیے۔ وہ صرف ایک شاعر ہی نہ تھا بلکہ ڈرامہ نگار تھا، وہ ایک مصور تھا, تھیٹر کا اداکار بھی تھا، وہ ایک ناول نگار تھا اور ایک موسیقار بھی ۔ سینکڑوں کہانیاں، ناول، ڈرامے اور سینکڑوں نظمیں لکھنے کے ساتھ ٹیگور نے ہزاروں گیتوں کی دھنیں بنائیں۔ٹیگور اپنی زندگی میں انتہائی متحرک رہا۔ وہ زندگی کو سائنسی انداز
مزید پڑھیے


کشمیر:5اگست 2019 ء کے بعد

اتوار 06  اگست 2023ء
سعدیہ قریشی
5 اگست 2019 ء کے بعد مقبوضہ کشمیر میں رہنے والوں پر کیا قیامت ٹوٹتی رہی۔اس دوران دانشوروں اور تجزیہ نگاروں نے اس ساری صورتحال کو کس انداز میں دیکھا اور دباؤ کے باوجود کس طرح حق گوئی کا فریضہ سرانجام دیا میرے ہاتھ میں یہ کتاب اسی بات کا مظہر ہے۔ کتاب کا نام ہے،کشمیر: پانچ اگست 2019 کے بعد اسے سلیم منصور خالد نے مرتب کیا ہے۔کتاب میں چوبیس مصنفین کے مضامین شامل ہیں۔ بنیادی طور پر یہ کتاب ان مضامین کا مجموعہ ہے، جو پروفیسر خورشید احمد کے زیر ادارت ماہنامہ ترجمان القران میں شائع ہوتے رہے۔لکھنے والوں
مزید پڑھیے


سارا بوجھ عوام پر کیوں؟سرکاری مراعات بند کریں

جمعه 04  اگست 2023ء
سعدیہ قریشی
حکمرانوں اور پاکستان کی عوام کے درمیان ہزاروں نوری برس کا فاصلہ ہے، ان کے اقتدار کے قلعوں کی دیواریں اتنی بلند ہیں کہ انہیں عوام پر گزرنے والی تکلیف اور مصیبت کا اندازہ نہیں ہوتا، حالات یہ ہیں کہ لوگوں کے لیے بچوں کی اسکول کی فیسیں دینا مشکل ہوگیا ہے۔ تین وقت کی روٹی کھانے والوں نے دو وقت کا کھانا بنانے والوں نے ایک وقت کھانا پکانا شروع کر دیا ہے۔اور جو پہلے ہی بمشکل ایک وقت کا کھانا کھاتے ہیں ان کی حالت نہ ہی پوچھیے۔ مزدور اور دیہاڑی دار دوپہر کا کھانا تندور سے روٹی
مزید پڑھیے


ظلم گزیدہ رضوانہ اور با اثر مجرم

بدھ 02  اگست 2023ء
سعدیہ قریشی
دوہزار سات کا سال تھا دس سالہ عظمیٰ کسی بدبخت کے گھر ملازمہ تھی ۔مالکن نے کسی بات پر بچی کو روئی کی طرح پنج کے رکھ دیا تھا۔ تشدد کی خبر باہر آئی تو میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔ پنجاب حکومت نے بچی کے علاج کا اعلان کیا اسے سروسز ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا میں اسے دیکھنے کے لیے گئی اور پوری رات سو نہیں سکی۔سروسز ہسپتال کے ایک وارڈ میں بیڈ پر لیٹی ہوئی غریب عظمیٰ کے سرہانے پھل اور ٹھنڈے جوس کے ڈبے موجود تھے۔سفید لباس میں ایک نرس مامور تھی جو
مزید پڑھیے



آج شبیرؓ پہ کیا عالم تنہائی ہے !

جمعه 28 جولائی 2023ء
سعدیہ قریشی
گئے دنوں کی ایک یاد ہر محرم میرے دامن سے لپٹ جاتی ہے۔شاید نویں ،دسویں کی اردو کی کتاب تھی جس میں میر انیس کے مرثیے کے کچھ حصے موجود تھے میں انہیں با آواز بلند پڑھ رہی ہوں اور میں اس بند پر پہنچتی ہوں جنگل سے آئی فاطمہ زہرا ؓکی یہ صدا امت نے مجھ کو لوٹ لیا وا محمدا اس وقت کون حق محبت کرے ادا ہے ہے یہ ظلم اور دو عالم کا مقتدا انیس سو ہیں زخم تن چاک چاک پر زینب نکل حسینؓ تڑپتا ہے خاک پر قریب بیٹھی ہوئی امی جان بھی میر انیس
مزید پڑھیے


یونیورسٹی سکینڈل:تعلیمی،اخلاقی اور سماجی زوال!!

بدھ 26 جولائی 2023ء
سعدیہ قریشی
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا منشیاتی اور جنسی سکینڈل کئی رخوں سے سماجی بحث کا موضوع بن سکتا ہے۔ اب تک سامنے آنے والے ہولناک انکشافات اگر سو فیصد سچائی پر مبنی نہ بھی ہوں تو بھی اس سکینڈل کے چند فیصد سچا ہونے کو بھی ہم ایسے سماجی اور اخلاقی آتش فشاں سے تعبیر کر سکتے ہیں جس کے تباہ کن اثرات معاشرے کے بچے کھچے اخلاقی اقدار کے تانے بانے کو ادھیڑ کے رکھ سکتے ہیں۔یہ منشیاتی اور جنسی سکینڈل ایک ہمہ جہت اخلاقی زوال کا صرف ایک منظر ہے جس نے گزشتہ دو دہائیوں سے ہمارے میڈیا اور تعلیمی
مزید پڑھیے


اردو زبان کے تہذیبی ورثے سے بچوں کو کیسے جوڑیں ؟

اتوار 23 جولائی 2023ء
سعدیہ قریشی
محترم استاد دانشور احمد جاوید صاحب کا فرمانا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو سوائے خلا کے کچھ منتقل نہیں کرسکے۔پاکستان کے مہنگے سکولوں سے تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں سے گفتگو کریں تو آپ کو اس حقیقت کا اندازہ ہوگا کہ گرامر اسکولوں سے پڑھنے والے طالب علموں کا اپنی قومی زبان زبان میں موجود شعر و ادب اور اس میں بیان کی ہوئی تہذیب وثقافت سے کوئی ذہنی اور قلبی تعلق نہیں ہے۔جب اسکولوں میں اردو بولنے پر جرمانہ ہوگا اور اپنی قومی زبان میں گفتگو کو معیوب سمجھا جائے گا وہاں طالب علموں
مزید پڑھیے


امریکی سائفر کا جھوٹا بیانیہ

جمعه 21 جولائی 2023ء
سعدیہ قریشی
جارج آرول کا یہ مشہور فقرہ سیاست پر ایک بہترین تبصرہ ہے۔ political language is designed to make lies sound truthful and murder respectful. سیاسی زبان کو اس طرح سے استعمال کیا جاتا ہے کہ جس میں جھوٹ پرکشش لگنے لگے اور قتل قابل عزت فعل بن جائے۔جارج آرول کے تبصرے کو آپ عالمی سیاست پر منطبق کریں یا پاکستان کی سیاست پر آپ کو اس کی سچائی پر یقین آ جائے گا۔سیاست اور جھوٹ اس دور میں لازم و ملزوم سمجھے جاتے ہیں، کبھی سیاست کے محلول میں جھوٹ ڈالا جاتا ہے اور کبھی کبھی تو جھوٹ کا ایک محلول
مزید پڑھیے


ادبی بددیانتی کیوں؟

بدھ 19 جولائی 2023ء
سعدیہ قریشی
جولائی کی دوپہر تھی جب ہم پانچ لکھاری خواتین ایک کھانے پہ اکٹھے ہوئیں۔ میزبان تھیں بلقیس ریاض صاحبہ جو کئی پاپولر ناولوں اور مقبول سفر ناموں کی لکھاری ہیں۔ اخبار میں کالم لکھتی ہیں۔ ایک محبتی روح اور پرخلوص شخصیت کی مالک ہیں۔محترمہ سلمی اعوان صاحبہ کے کام اور مقام سے سب واقف ہیں ۔ سئینر افسانہ نگار فرحت پروین بھی موجود تھیں اور پانچویں لکھاری تھی امریکہ سے تشریف لائی ہوئی طاہرہ نقوی۔ چاروں لکھاری خواتین مجھ سے کام میں اور عمر میں سینئر تھیں اور میں ان کے درمیان خود کو بہت خوش قسمت سمجھ
مزید پڑھیے








اہم خبریں