Common frontend top

محمد علی حیدر بخاری


طلب و جستجو


انسانی زندگی تلاش اور جستجو سے عبارت ہے۔ انسان نہ چاہتے ہوئے بھی، لاشعوری طور پر، اپنے آپ کو کسی خاص طبقہ، شعبہ یا مخصوص عوامل کی جانب جھکا ہوا محسوس کرتا ہے۔ ’تم چاہتے کیا ہوـ‘۔۔۔یا میری ماں بولی میں ’ توں چاہنا کی ایں ‘ ویسے تو ایک ایسا سوال ہے جسے زبان زدِ عام بنا کر قابل ِ غور رہنے ہی نہیں دیا گیا۔ بلکہ اسے تو صرف تب پوچھا جاتا ہے جب کوئی مکالمہ اپنے عروج پر ہو اور ایک نے دوسرے کو لاجواب کرنا ہو، تو یہ سوال اس کے سامنے پھینک دیا جاتا
اتوار 16 جنوری 2022ء مزید پڑھیے

فیضانِ نظر

اتوار 26  ستمبر 2021ء
محمد علی حیدر بخاری
کسی صاحب ِدانش کا قول ہے کہ تقرب ِالٰہی کو پالینے کے مختلف ذرائع اپنی اپنی جگہ پر مستند و معتبر ہیں، لیکن تقربِ الٰہی کو پانے کا آسان ترین راستہ یہ ہے کہ انسان کسی ولی کے فیضانِ نظر سے مستفید ہوجائے، اس کی منازل آسان ہوجائیں گی۔ انسان کی شخصیت ان محبتوں میں پنہاں ہوتی ہے، جنہیں وہ اپنے نہاں خانہ ٔدل کے چمن زاروں میں جگہ دیے رکھتا ہے۔ یعنی انسانی شخصیت و کردار پر وہ محبتیں سب سے زیادہ اثرانداز ہوتی ہیں،جنہیںوہ خاص طور پراپنے دل میں جگہ دیتاہے۔جب کسی کی محبت ہمارے دل میں موجزن
مزید پڑھیے


تم اپنی کرنی کر گزرو۔۔۔

اتوار 29  اگست 2021ء
محمد علی حیدر بخاری
کبھی غور کیجئے گا، آپ کسی کام میں محو ہیں، وہ کوئی اسائنمنٹ ہو سکتی ہے، کوئی پریکٹیکل یا آپ کی فیلڈ سے جڑ ی کوئی اہم ذمہ داری ۔ کام کے دوران آپ اچانک کسی ایسے مرحلے میں داخل ہوتے ہیں،جہاں سے آگے کا راستہ آپ کو دکھائی نہیں دیتا۔ آپ پھنس جاتے ہیں۔ فرسٹریشن بڑھتی ہے ۔ کام یک دم رک جاتا ہے، اور آپ اپنے فون کی جانب بڑھتے ہیں اور فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے اپنا دھیان کسی اور جانب مرکوز کر لیتے ہیں۔ کام یوں ہی ادھورا پڑا رہ جاتا ہے
مزید پڑھیے








اہم خبریں