Common frontend top

نواز شریف


عمران 1لاکھ، نوازشریف 2.63لاکھ ، جہانگیر ترین نے 9.7کروڑٹیکس دیا: 2017ئکی ڈائریکٹری جاری

هفته 23 فروری 2019ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر، وقائع نگار )ایف بی آر نے مسلسل پانچویں مرتبہ عام ٹیکس گزاروں اور ارکان پارلیمان کی علیحدہ علیحدہ آن لائن ٹیکس ڈائریکٹریز جاری کردیں۔ یہ ڈائریکٹریز 2017 میں جمع کرائے گئے ٹیکس سے متعلق تفصیلات پر مبنی ہیں۔ وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے ٹیکس ڈائریکٹریز کا اجراکیا ۔ ارکان پارلیمان کی ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 1 لاکھ 3 ہزار 763 روپے ، صدر عارف علوی نے 3 لاکھ 77 ہزار، نوازشریف 2لاکھ 63ہزاراور وزیرخزانہ اسد عمر نے 48 لاکھ 49 ہزار 615 روپے ٹیکس دیا۔ شیخ رشید 7 لاکھ ،
مزید پڑھیے


نوازشریف نے غداری کی، ٹرائل ہوناچاہئے : صابر شاکر

جمعه 22 فروری 2019ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ایاز خان نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ سندھ اسمبلی کے سپیکر کوکراچی کی بجائے اسلام آباد سے کیوں گرفتار کیا گیا ۔پروگرام دی لاسٹ آور میں میزبان مہرین سبطین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے جس طرح ڈرامائی انداز میں گرفتاری کی گئی ، اس سے پیپلزپارٹی کو کوئی فائدہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔شہباز شریف ایک حدسے آگے نہیں جائیں گے ۔ وہ اسٹیبلشمنٹ سے کبھی نہیں بگاڑتے ۔ پیپلزپارٹی اوردیگراپوزیشن جماعتوں کے پاس سٹریٹ پاور نہیں ۔اگر زرداری پھنس جاتے ہیں تو
مزید پڑھیے


نوازشریف کا چیک اپ، درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 21 فروری 2019ء
لاہور،اسلام آباد (جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر)جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج مسلم لیگ(ن) کے قائد، سابق وزیر اعظم نوازشریف کا چھٹے رو ز بھی علاج معالجہ جاری رہا۔ ڈاکٹروں نے معمول کا چیک اپ کیا اور شوگر اور بلڈپریشر چیک کیا تاہم نوازشریف کی انجیو گرافی کا بدھ کے روز بھی کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی طبیعت مزید بہتری ہوئی ہے ،انہوں نے کوریڈورمیں واک بھی کی،وارڈ کی کھڑکی سے ابر آلود موسم کا نظارہ بھی کیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا خاندان نہیں چاہتا کہ وہ جناح ہسپتال سے انجیوگرافی کرائیں، تاہم نواز شریف
مزید پڑھیے


ہائیکورٹ: نوازشریف کی اپیل اور درخواست ضمانت پر سماعت آج

پیر 18 فروری 2019ء
اسلام آباد (لیڈی رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کے فیصلے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور نیب کی اپیلوں کی سماعت آج ہو گی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ اپیلوں کی سماعت کریگا۔ نواز شریف کی جانب سے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت بھی اسی بنچ میں ہو گی۔ احتساب عدالت نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کا ٹرائل مکمل کرنے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزاسنائی تھی جس پر وہ کوٹ لکھپت جیل
مزید پڑھیے


ڈاکٹرز نے نوازشریف کی میڈیکل ہسٹری مانگ لی، شہباز ، مریم کی ملاقات

پیر 18 فروری 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر،سپیشل رپورٹر،صباح نیوز) جناح ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کاخالی پیٹ بلڈ پریشر اور شوگر کا ٹیسٹ کیا گیا، جس کی رپورٹ نارمل ہے ۔ایم ایس جناح ہسپتال عاصم حمید نے بتایا میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کی سروسزہسپتال، پی آئی سی اور لندن میں ہونے والے علاج کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔نواز شریف کے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ ہورہے ہیں۔محکمہ داخلہ کی طرف سے جن کو ملوانے کی ہدایت کی جاتی ہے ، صرف ان کو ملاقات کی اجازت ہے ۔میڈیکل بورڈ رپورٹس فائنل ہونے کے بعد محکمہ داخلہ کو بھیجے گا۔ نواز شریف
مزید پڑھیے



اگلے جمعہ تک رہائی مل جائیگی: نواز شریف، بخار ہوگیا

جمعه 15 فروری 2019ء
لاہور(کرائم رپورٹر ،نمائندہ خصوصی سے ،جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ مجھے انشااﷲ اگلے جمعہ تک رہائی مل جائیگی جبکہ کوٹ لکھپت جیل میں ان کو بخار ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں انکی والدہ بیگم شمیم اختر ،بیٹی مریم نواز ،داماد کیپٹن (ر) محمد صفدرسمیت خاندان کے دیگر افراد ،قریبی رشتہ داروں ،پارٹی رہنمائوں پرویز رشید ، سینیٹر مشاہد اﷲ خان ،امیر مقام ،طلال چودھری ،خرم دستگیر ،پیر صابر شاہ ،سردار ایاز صادق ، بورے والا سے ن لیگ کے ممبر قومی وصوبائی اسمبلی چودھری
مزید پڑھیے


نوازشریف کا جیل میں طبی معائنہ

بدھ 13 فروری 2019ء
لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا طبی معائنہ کیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جیل ڈاکٹر نے نوازشریف کا طبی معائنہ کیا۔ نوازشریف کا بلڈ پریشر روزانہ کی بنیاد پر چیک کیاجاتا ہے ۔ جیل ڈاکٹر روزانہ کی بنیاد پر ان کا طبی معائنہ بھی کرتا ہے ۔
مزید پڑھیے


نوازشریف کو دل کے ہسپتال منتقل کیا جائے : میڈیکل بورڈ

هفته 09 فروری 2019ء
لاہور (جنرل رپورٹر؍مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے قائد، سابق وزیراعظم نواز شریف کی حتمی میڈیکل رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کردی گئی۔سپیشل میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں ، انہیں 24 گھنٹے ڈاکٹر کی ضرورت ہے ۔ بورڈ نے نواز شریف کو دل کے ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش بھی کی۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ تھیلیم ٹیسٹ میں نوازشریف کے عارضہ قلب کی تشخیص ہوئی،ان کے ذاتی معالج سے دل کی بیماری کی معلومات لی جاسکتی ہیں۔میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف کا
مزید پڑھیے


طبی بنیادوں پر ضمانتہائیکورٹ نے نوازشریف کا مکمل میڈیکل ریکارڈ، نیب سے جواب طلب کرلیا

جمعرات 07 فروری 2019ء
اسلام آباد (لیڈی رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ(ن) کے قائد، سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر ان کا مکمل میڈیکل ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے محکمہ داخلہ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی اور نیب کو بھی درخواست پر شق وار جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے ۔نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل
مزید پڑھیے


نوازشریف کا پی آئی سی جانے سے انکار، سروسز میں ہی علاج ہوگا

جمعرات 07 فروری 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے قائد، سابق وزیرا عظم نواز شریف کی جانب سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل ہونے سے انکار کے بعد حکومت نے نواز شریف کو سروسز ہسپتال میں ہی زیر علاج رکھنے کا فیصلہ کر لیا ،پی آئی سی کے ڈاکٹرز سروسز ہسپتال آ کر ان کا علاج کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے علاج کیلئے تشکیل دئیے گئے میڈیکل بورڈ نے پانچویں روز بھی ان کا معمول کا چیک اپ کیا۔میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے بتا یا ہماری تجویز ہے کہ نواز شریف کو جلد از
مزید پڑھیے








اہم خبریں