Common frontend top

سپریم کورٹ


سپریم کورٹ : ریلوے کی ری سٹرکچرنگ کیلئے 4ہفتے کی مہلت؛ انگریز کا بنایا پل آج بھی درست حالت میں ہے :چیف جسٹس

جمعه 21  اگست 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق سندھ حکومت اور ریلوے سے پیش رفت کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریلوے خسارہ از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے پلاننگ کمیشن کی درخواست پر ریلوے کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے چار ہفتے کی مہلت دیدی ۔ عدالت نے ہدایت کی کہ سرکلر ریلوے میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں جبکہ کراچی ضلعی انتظامیہ کو سرکلر ریلوے کے راستے میں آنے والے پلوں اور انڈر پاس پر سروے کرانے کا حکم دیاگیا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس
مزید پڑھیے


ملک میں لوگوں کے کچھ حقوق رہنے دیں:سپریم کورٹ،سرکاری اراضی پر2 پٹرول پمپس سے قبضہ واپس لینے کا حکم

منگل 18  اگست 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمٰی نے فیصل آباد میں سرکاری اراضی پر پٹرول پمپس قائم کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ،قبضہ واگزار کرنے کا حکم دیا ہے اورپنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔پیر کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے سرکاری ارا ضی لیز پر دینے کے حوالے سے مقدمے کی سماعت کے دوران فیصل آباد میں گرین بیلٹ اور پارک کی زمین پرپٹرول پمپس قائم کرنے کا نوٹس لے کر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ کمشنر فیصل آباد اور ممبر کالونیز کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ نے سرکاری سطح پر معذور کا لفظ لکھنے پر پابندی لگادی

اتوار 16  اگست 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار) عدالت عظمیٰ نے سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد سے کے کوٹہ سے متعلق ایک مقدمے کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سرکاری دستاویزات میں لفظ معذور کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ۔ تین رکنی بنچ نے پنجاب ایلیمنٹری سکولز کے لئے خالی آسامیوں پر سپیشل افراد کے کوٹے پرقانون کے مطابق مختص نشستیں نہ دینے کے خلاف ملک عبیداللہ کی اپیل منظور کرکے پنجاب حکومت اور محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ سنیئر ایلیمنٹری سکول ایجوکیٹر کے لئے اپیل کنندہ کی درخواست کامیرٹ پر جائزہ لیا جائے ۔دو فیصد کوٹہ کے قانون کے تحت
مزید پڑھیے


کرنٹ سے ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے کیس بنائیں: چیف جسٹس؛ سی ای او کانام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

بدھ 12  اگست 2020ء
کراچی (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کراچی میں غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ اور کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں سے متعلق کیس میں سی ای او کے الیکٹرک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا ہے چیف جسٹس نے کرنٹ لگنے سے جتنی بھی ہلاکتیں ہوئیں سب میں سی ای او کے الیکٹرک کا نام شامل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کا تفصیلی آڈٹ کرایا جائے ، کتنے تار لگائے ،ہر قسم کا مکمل حساب لیا جائے ۔چیف جسٹس نے نیپرا کو حکم دیا کہ کراچی
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے تعیناتی اختیار کا ازخودنوٹس لے لیا، سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

هفته 08  اگست 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے نیب آرڈیننس کے تحت افسران کی تقرری کے چیئر مین نیب کے اختیار کا از خود نوٹس لیتے ہوئے قانونی معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فراڈ کے ملزم کی ضمانت کے ایک مقدمے کے تحریری فیصلے میں چیئر مین نیب کے اختیارات کا ازخود نوٹس لے کر معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا ہے ۔عدالت نے نیب افسران کے نام پر پیسے لینے والے ملزم محمد ندیم کی ضمانت منظور کرکے ضمانت کا مقدمہ نمٹا
مزید پڑھیے



3سال کنٹریکٹ والے ملازم کو مستقل کیا جاسکتا ہے : چیف جسٹس

جمعرات 06  اگست 2020ء
اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ نے پشاور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق اپیل ابتدائی سماعت کے بعد باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرلی ہے ۔ بدھ کو دو رکنی بنچ نے ملازمین کو مستقل کرنے کے خلاف یونیورسٹی کی درخواست پر سماعت کی تو جسٹس اعجازالاحسن نے کہا تین سو لوگوں کو کس قانون کے تحت مستقل کیا گیا، ان تمام ملازمتوں میں بجٹ پوسٹ موجود تھی یا نہیں۔ چیف جسٹس نے وکیل یونیورسٹی سے استفسار کیا یونیورسٹی نے پوسٹوں کی تشہیر کی تھی یا نہیں؟ جس پر وکیل یونیورسٹی نے عدالت
مزید پڑھیے


سانحہ اے پی ایس انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر حکومت سے جواب طلب؛ ذمہ داروں کو نہیں چھوڑینگے: چیف جسٹس

بدھ 05  اگست 2020ء
اسلام آباد،کراچی(خبر نگار،سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور سے متعلق کمیشن کی رپورٹ پر حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت4 ہفتے کیلئے ملتوی کردی ۔ منگل کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجا زالاحسن پر مشتمل2رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم کی سربراہی میں قائم کمیشن کی رپورٹ کی نقل اٹارنی جنرل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ اٹارنی جنرل حکومت سے رپورٹ پرایڈوائس لے کر جواب دیں۔ دوران سماعت اے پی ایس واقعہ
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ:عاصمہ رانی قتل کے ملزم کیخلاف دہشتگردی دفعات ختم

جمعرات 30 جولائی 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار) عدالت عظمیٰ نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کے ملزم کے خلاف مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات ختم کردی ہیں۔بدھ کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ ملزم کے وکیل راجہ عامر عباس نے موقف اپنایا کہ ذاتی دشمنی کا مقدمہ ہے ،جس پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا، ایف آئی آر میں واضح طور پر لکھا گیا کہ رشتہ نہ دینے پر قتل کیا گیا۔مقتولہ کے والد کے وکیل نے کہاکہ عاصمہ کو بے دردی سے لوگوں کے سامنے قتل کیا
مزید پڑھیے


بیوی کے قاتل کو رعایت دی تو فساد فی الارض پھیلنے کا خدشہ ہے :سپریم کورٹ

بدھ 29 جولائی 2020ء
اسلام آباد (خبر نگار) عدالت عظمیٰ نے بیوی کے قاتل اور مقتولہ کے ورثا کے درمیان راضی نامہ کے معاملے پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ کونوٹس جاری کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ بیوی کے قاتل کو رعایت دینے سے فساد فی الارض پھیلنے کا خدشہ ہے ۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 2010میں ضلع نوشہرہ فیروز صوبہ سندھ میں بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ملزم ثنا اللہ کو فریقین کے درمیان راضی نامہ کی بنیاد پر رہا کرنے کی درخواست پر سماعت کی ۔۔عدالت نے آبزرویشن دی کہ گھریلو ناچاقی اور
مزید پڑھیے


احتساب عدالتیں مقدمات کا بوجھ اٹھانے کیلئے ناکافی، 30 دن میں فیصلہ ممکن نہیں: چیئرمین نیب، سپریم کورٹ میں جواب جمع

اتوار 26 جولائی 2020ء
اسلام آباد (خبر نگار) قومی احتساب بیورو (نیب)نے نیب مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر سے متعلق مقدمے میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کردیا ہے ۔جواب نیب کے چیئر مین جسٹس ریٹائر جاوید اقبال کی طرف سے سے جمع کرایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر ناکافی وسائل اور درپیش قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوتی ہے ، نیب قانون کی شق 16کے تحت بدعنوانی کے مقدمات کا 30 دن میں فیصلہ ممکن نہیں، میگا کرپشن مقدمات میں پچاس پچاس گواہ بنانا قانونی مجبوری ہے ۔ تحریری جواب میں واضح طور پر بتایا
مزید پڑھیے








اہم خبریں