گال (سپورٹس ڈیسک) جو روٹ نے اپنی چوتھی ٹیسٹ ڈبل سنچری سکور کی جب انہوں نے سری لنکا کیخلاف انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 228 رنز بنائے ۔ روٹ انگلینڈ کے پہلے کپتان بن گئے جنہوں نے دو ڈبل سنچریاں سکور کیں جبکہ وہ کسی بھی ملک کے پانچویں ٹیسٹ کپتان ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔ صرف والی ہیمنڈ (7) اور ایلسٹر کک (5) نے ان سے زیادہ ڈبل سنچریاں سکور کی ہیں۔ موجودہ کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی (7)، جو روٹ، کین ولیم سن اور روس ٹیلر چار، چار ڈبل سنچریاں سکور کر چکے ہیں۔