سڈنی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ڈک لوئس میتھڈ کے تحت 20 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کرلی۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 149/9 سکور کیا۔ بین میک ڈرموٹ 53، مارکوس اسٹوئنس 30، جوش انگلس 23 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے ۔ جواب میں سری لنکا کو بارش سے متاثرہ میچ جیتنے کیلئے 19 اوورز میں 143 رنز کا ہدف ملا، مہمان ٹیم 122/8 سکور کرسکی۔ جوش ہیزل ووڈ نے چار اور ایڈم زمپا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈم زامپا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔